آپ Exness کے تمام پلیٹ فارمز پر Standard, Pro, Raw Spread اور Zero اکاؤنٹس کے ذریعے Anthropic (ANT) کی بطور معاہدہ برائے فرق (CFD) ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔
اس گائیڈ میں ANT کے کنٹریکٹ کی خصوصیات، لیوریج کے اصولوں، ٹریڈنگ کے اوقات اور آرڈر کی عام خرابیوں کو حل کرنے سے متعلق اکثر پوچھے گئے کچھ سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔
Anthropic (ANT) CFDs کے بارے میں
Anthropic مصنوعی ذہانت کی حفاظت اور تحقیق کے شعبے کی ایک نمایاں کمپنی ہے، جو AI ماڈلز اور معاونین کی Claude فیملی تیار کرنے کے لیے مشہور ہے۔
Exness پر ٹریڈنگ کا ٹکر سمبل ANT ہے۔
Exness پر پیش کیا جانے والا ANT انسٹرومنٹ ایک معاہدہ برائے فرق (CFD) ہے۔ آپ اسٹاک کی قیمت میں اتار چڑھاؤ پر ٹریڈ کر سکتے ہیں، لیکن آپ اصل بنیادی IPO شیئرز کے مالک نہیں ہوتے۔
Anthropic کا باضابطہ IPO ہونے اور ایکسچینج پر عوامی مارکیٹ کی ابتدائی قیمتیں طے ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد ANT CFD، Exness پر ٹریڈنگ کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔
نہیں، Exness کا Anthropic سے کوئی کارپوریٹ تعلق نہیں ہے۔ ہم اپنے پلیٹ فارم پر صرف Anthropic (ANT) CFD کو ایک قابل ٹریڈ انسٹرومنٹ کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
دستیابی، اکاؤنٹ کی اقسام اور پلیٹ فارمز
Anthropic (ANT) CFD کو Exness کے تمام دستیاب پلیٹ فارمز پر مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ ان میں Exness Terminal, Exness Trade ایپ, MetaTrader 4 (MT4) اور MetaTrader 5 (MT5) شامل ہیں۔
جی ہاں، Anthropic CFDs دونوں MetaTrader پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ Exness Terminal اور Exness Trade ایپ پر بھی دستیاب ہیں۔
Anthropic CFDs، Exness پر Standard, Pro, Raw Spread اور Zero اکاؤنٹس پر دستیاب ہیں۔ یہ Standard Cent اکاؤنٹس پر ٹریڈنگ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
Anthropic سمیت اسٹاک CFDs فی الحال Exness Limited Jordan Ltd کے تحت رجسٹرڈ اکاؤنٹس کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
نہیں۔ Exness پر Anthropic کی ٹریڈنگ بطور معاہدہ برائے فرق (CFD) ہوتی ہے، نہ کہ کرپٹو کرنسی ٹوکن کے طور پر۔ ANT CFD کی ٹریڈنگ کے لیے آپ اپنے Exness پرسنل ایریا میں دستیاب ادائیگی کے کسی بھی معیاری طریقے سے اپنے اکاؤنٹ میں فنڈز جمع کر سکتے ہیں۔
کنٹریکٹ کی خصوصیات، لیوریج اور فیس
کنٹریکٹ سائز: 100 شیئرز
پیپ سائز: 0.1
پیپ کی قدر (1 لاٹ کے لیے): 10 USD
کم سے کم لاٹ سائز: فی پوزیشن 0.01 لاٹس
زیادہ سے زیادہ لاٹ سائز: فی پوزیشن 10 لاٹس
بعض انسٹرومنٹس کے لیے زیادہ سے زیادہ لیوریج فکسڈ ہوتی ہے، چاہے آپ کے اکاؤنٹ کی لیوریج سیٹنگز کچھ بھی ہوں۔
Anthropic CFDs کے لیے لیوریج 1:20 پر فکسڈ ہے، جو زیادہ اثر انداز ہونے والی خبروں یا مارکیٹ کے وقفوں کے دوران کم ہو کر 1:5 ہو جاتی ہے۔ آپ لیوریج کی مزید تفصیلات ہمارے ہیلپ سینٹر میں دیکھ سکتے ہیں۔
Anthropic کے شیئرز کی مارکیٹ قیمت اسٹاک ایکسچینج میں طلب اور رسد سے طے ہوتی ہے، جبکہ Exness پر ہم Anthropic CFDs کی قیمت طے کرنے کے لیے قیمتوں کے تعین کے اپنے الگورتھمز استعمال کرتے ہیں۔
ہم ایسا مستحکم قیمتیں اور قابل اعتماد عمل درآمد* فراہم کرنے کے مقصد سے کرتے ہیں۔
*تاخیر اور سلپیج ہو سکتی ہے۔ عمل درآمد کی رفتار یا درستی کی کوئی گارنٹی فراہم نہیں کی جاتی۔
جی ہاں، اگر آپ Anthropic CFD کی پوزیشن رات بھر کھلی رکھتے ہیں تو معیاری سواپ فیس لاگو ہوتی ہے۔
آپ لانگ اور شارٹ سواپ کی درست شرحیں براہ راست اپنے ٹریڈنگ ٹرمینل میں یا انسٹرومنٹ کی خصوصیات کے صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔
ویک اینڈ پر ANT کی پوزیشنز کھلی رکھنے کے لیے تین گنا سواپ چارج جمعے کو لاگو ہوتا ہے۔
ٹریڈنگ کے اوقات، "صرف بند کرنے" کا موڈ اور آرڈر کی خرابیاں
مارکیٹ کی لیکویڈیٹی کے لحاظ سے Anthropic CFDs کی ٹریڈنگ کے اوقات تبدیل ہو سکتے ہیں۔
عموماً ٹریڈنگ کے اضافی اوقات دستیاب ہوتے ہیں، لیکن ان اوقات میں آپ صرف موجودہ پوزیشنز بند کر سکتے ہیں، نئی پوزیشنز کھول نہیں سکتے۔ اس سے آپ کو اپنی کھلی ٹریڈز کا نظم کرنے کے لیے زیادہ وقت ملتا ہے۔
ٹریڈنگ کے تازہ ترین اوقات کے لیے ہمارا ہیلپ سینٹر دیکھیں۔
آپ انسٹرومنٹ کی ٹریڈنگ کے درست اوقات ہیلپ سینٹر میں دیکھ سکتے ہیں۔
مارکیٹ میں دستیاب لیکویڈیٹی کے لحاظ سے Anthropic CFDs کی ٹریڈنگ کے اوقات تبدیل ہو سکتے ہیں۔
آپ کا آرڈر اس لیے مسترد ہوا کیونکہ آپ نے انسٹرومنٹ کے ٹریڈنگ سیشن سے باہر نئی پوزیشن کھولنے کی کوشش کی تھی۔
Anthropic CFDs کی ٹریڈنگ عموماً امریکی اسٹاک مارکیٹ کے سیشن کے دوران ہوتی ہے۔ اس مرکزی دورانیے سے باہر انسٹرومنٹ “صرف بند کرنے” کے موڈ میں چلا جاتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے خطرے کا نظم کرنے کے لیے موجودہ پوزیشنز بند کر سکتے ہیں، لیکن نئی پوزیشنز نہیں کھول سکتے، سسٹم انہیں خود بخود مسترد کر دے گا۔
مکمل ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہونے کا وقت جاننے کے لیے آپ اپنے ٹریڈنگ ٹرمینل میں انسٹرومنٹ کی خصوصیات یا ہیلپ سینٹر میں روزانہ کا درست شیڈول دیکھ سکتے ہیں۔
ہم "صرف بند کرنے" کا موڈ اس لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ اسٹاک کی لیکویڈیٹی کم ہونے پر بھی (مثلاً مرکزی ٹریڈنگ سیشن سے باہر) ٹریڈنگ کے زیادہ اوقات فراہم کر سکیں۔ ٹریڈنگ کا یہ موڈ آپ کو مارکیٹ میں مکمل ٹریڈنگ کے معمول کے اوقات سے باہر اپنے خطرے کا نظم کرنے اور موجودہ پوزیشنز بند کرنے کے لیے زیادہ وقت دیتا ہے۔
نہیں۔ آپ انسٹرومنٹ کے فعال ٹریڈنگ اوقات سے باہر زیر التواء آرڈرز دے نہیں سکتے، ان میں ترمیم نہیں کر سکتے یا انہیں منسوخ نہیں کر سکتے۔ یہ کارروائیاں صرف مارکیٹ کھلی ہونے پر ہی کی جا سکتی ہیں۔
آپ انسٹرومنٹ کی ٹریڈنگ کے اوقات ہیلپ سینٹر میں دیکھ سکتے ہیں۔
اگر "Buy" اور "Sell" بٹن غیر فعال ہیں تو Anthropic CFD کی مارکیٹ فی الحال بند ہے یا اس میں طے شدہ وقفہ جاری ہے۔
مکمل ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہونے کا وقت جاننے کے لیے اپنے پلیٹ فارم پر یا ہیلپ سینٹر میں انسٹرومنٹ کی ٹریڈنگ کے اوقات دیکھیں۔