اگر آپ کو اپنی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر MT4 انسٹال کرتے وقت اس مسئلے کا سامنا ہو رہا ہے تو اس کی وجہ Metaquotes کے مواد کے ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک (CDN) کی ناکامی ہو سکتی ہے۔ CDN کا مقصد اختتامی صارفین کو اعلی دستیابی اور اعلی کارکردگی کے ساتھ مواد پیش کرنا ہے۔
پراکسی کی درخواست کی وجہ کلائنٹ کے سب سے قریبی Metaquotes سرور کی غیر دستیابی ہے۔
حل کرنے کے مراحل:
ٹربل شوٹ کرنے کیلئے انہیں ایک ایک کر کے آزمائیں:
اگر آپ کو پراکسی کی معلومات درست طور پر درج کرنے کا طریقہ معلوم نہیں تو آپ سپورٹ ہب میں ٹکٹ کھول سکتے ہیں اور ممکن ہے کہ ہم آپ کی مدد کر پائیں۔
مفت پراکسی سرورز دستیاب ہیں (مثلاً http://free-proxy-list.net پر موجود سرورز)۔ پراکسی سرور کا استعمال کرنا آپ کی اپنی صوابدید پر ہے کیونکہ ہم کسی بھی تیسری پارٹی کے پلیٹ فارم یا سافٹ وئیر کے استعمال کیلئے ذمہ داری نہیں لے سکتے۔
- آن لائن پائے جانے والے پراکسی سرورز عموماً مندرجہ ذیل فارمیٹ میں ہوتے ہیں: 187.191.29.210:8080۔ اس مثال میں، 187.191.29.210 IP پتہ ہے اور پورٹ 8080 ہے۔
- جب آپ کو پراکسی پتہ مل جائے تو آپ انسٹالیشن پر واپس جا کر پراکسی سرور IP پتہ اور پورٹ متعلقہ فیلڈز میں کاپی کر سکتے ہیں۔
- اگر اس پراکسی سرور پتے کیلئے کوئی پاس ورڈ دستیاب نہیں ہے تو انسٹالیشن کے دوران اسے درج کیے جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایسا ممکن ہے کہ CDN Exness MT4 فائلز کیلئے ٹھیک طور پر کام نہ کر رہا ہو (CDN ہر کمپنی کے MT4 کیلئے علیحدہ طور پر کنکشنز تقسیم کرتا ہے)۔ اگر خرابی کی یہی وجہ ہے تو تقربیاً ایک گھنٹے بعد یہ خود بخود حل ہو جائے گی۔
آپ MT4 انسٹالیشن کیلئے USD اسٹیک یا کسی دوسرے طریقے سے فولڈرز کاپی کر سکتے ہیں۔