یہ پُرزور تجویز دی جاتی ہے کہ آپ باقاعدگی کے ساتھ اپنا پاس ورڈ تبدیل کریں نیز پہلی بار Exness VPS تک رسائی موصول ہونے کے بعد ایسا کرنا لازمی ہے۔
اپنا پاس ورڈ سیٹ کرنے کے لیے
+- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ اِن کریں۔
- بائیں جانب کے مینو میں Exness benefits پر کلک کریں اور Virtual Private Server. منتخب کریں۔
- سب سے پہلے، تصدیق کریں کہ Exness VPS Online ہے۔
- Login پر کلک کریں۔
- ایک پاپ اَپ میں آپ کی Exness VPS کی اسناد دکھائی جاتی ہیں (VPS Address، VPS Login اور VPS Password)۔
- اگر آپ کا VPS پاس ورڈ پہلے ہی ظاہر کیا جا چکا ہے تو اسے دوبارہ نہیں دکھایا جائے گا؛ اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول گئے ہیں تو لنک پر جائیں۔
- اپنی ڈیوائس کی قسم (iOS یا Windows) کے لحاظ سے VPS سے منسلک ہونے کے لیے درج ذیل مراحل پر عمل کریں۔ اگلے مرحلے کے لیے آپ کو ورچوئل مشین میں لاگ اِن کرنا ہوگا۔
- ورچوئل کمپیوٹر میں لاگ اِن ہونے کے بعد، Start (Windows icon) مینو پر کلک کریں، پھر صارف کے اوتار پر کلک کریں اور Change account settings منتخب کریں۔
- بائیں جانب والے مینو میں Sign-in options پر کلک کریں، پھر Password ہیڈر کے تحت Change پر کلک کریں۔
- موجودہ پاس ورڈ درج کریں، پھر Next پر کلک کریں۔
- اب اپنا نیا پاس ورڈ دو بار درج کریں اور اسے یاد رکھنے میں مدد کے لیے ایک اختیاری اشارہ بنائیں۔ نئے پاس ورڈ کی توثیق کرنے کیلئے Next پر کلک کریں۔
آپ کا VPS پاس ورڈ اب سیٹ ہو گیا ہے۔
Exness VPS کے حوالے سے مزید مدد کیلئے، ہماری ٹربل شوٹنگ گائیڈ آزمائیں۔
اپنا VPS کا پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کیلئے
+- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- بائیں جانب والے مینو میں Exness Benefits پر کلک کریں۔
- Virtual Private Server. کھولیں۔
- 3 نقطوں والا آئیکن (Reboot بٹن کے پاس) پر کلک کریں، پھر Reset Password منتخب کریں۔
- توثیق کریں کہ آپ اپنا پاس ورڈ ری سیٹ کرنا چاہتے ہیں۔
- آپ کا VPS پاس ورڈ اب ری سیٹ ہو جائے گا۔
ہم پُرزور تجویز دیتے ہیں کہ آپ پاس ورڈ ری سیٹ کرنے کے بعد نیا پاس ورڈ سیٹ کریں کیونکہ ری پاس ورڈ بے ترتیب انداز میں جنریٹ ہوتا ہے اور اسے یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے۔