Exness VPS سروس صارفین کو خودکار تجارتی حکمت عملیاں چلانے کی سہولت دیتی ہے جو ذاتی ڈیسک ٹاپ یا انٹرنیٹ کنکٹویٹی کی پابندیوں سے متاثر نہیں ہوتی ہیں۔
نئے صارفین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ہماری Exness VPS پہلی بار کے صارف کی گائیڈ پر عمل کریں۔
VPS کیا ہے؟
+ورچوئل پرائیویٹ سرور (VPS) ایک ورچوئل کمپیوٹر سسٹم ہے جسے دنیا میں کہیں سے بھی ریموٹ طور پر کنٹرول کیا جاتا ہے۔ VPS سرورز ذاتی ڈیسک ٹاپ یا انٹرنیٹ کنکٹویٹی کی پابندیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے بغیر خودکار تجارتی حکمت عملیاں چلانے کی سہولت دیتے ہیں۔
VPS ان تجربہ کار ٹریڈرز کیلئے ایک کارآمد ٹول ہے جو اپنی ٹریڈنگ کو خودکار اور اپنا رسپانس ٹائم بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
Exness VPS کے فوائد
+- رفتار: VPS سرورز ایمسٹرڈیم، ہانگ کانگ، سنگاپور، میامی، اور جوہانسبرگ میں موجود Exness ٹریڈنگ سرورز کے قریب واقع ہیں؛ یہ تیز رفتار اور قابل اعتماد عمل درآمد کو یقینی بناتا ہے۔
- استحکام: VPS آپ کے انٹرنیٹ کنکشن کے معیار پر منحصر نہیں ہوتا کیونکہ یہ ایک ورچوئل کمپیوٹر ہوتا ہے لہذا آپ کا ذاتی انٹرنیٹ کنکشن آرڈرز پر عمل درآمد کو متاثر نہیں کرے گا۔
- 24 گھنٹے ٹریڈنگ: کمپیوٹر آف ہوتے ہوئے بھی ماہر مشیران (EA) کے ذریعے ٹریڈ کریں۔
- نقل پذیری: کسی بھی آپریٹنگ سسٹم (Windows، Mac OS) یا آلے (ڈیسک ٹاپ، ٹیبلیٹس، فونز، لیپ ٹاپس) کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
- نقل و حرکت: اپنے Exness اکاؤنٹ کے ساتھ دنیا میں کسی بھی جگہ سے ٹریڈ کریں۔
آپ ہمارے سرورز پر ٹریڈ کرنے کیلئے اپنا VPS بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم ہم آپ کے VPS کنکشن کے معیار کے بارے میں کوئی یقین دہانی نہیں کروا سکتے لہذا ہم Exness VPS کی تجویز کرتے ہیں۔
Exness VPS کا معیار
+Exness VPS کیلئے مجموعی اکاؤنٹ بیلنس اور/یا کُل ٹریڈنگ حجم کے معیار پر پورا اترنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لاگو ہونے والے اہلیت کے مخصوص معیارات اور تقاضے آپ کے ذاتی علاقے میں تلاش کیے جا سکتے ہیں؛ ان معیارات کی توثیق کرنے کیلئے اپنے PA میں لاگ ان کریں (Settings پھر Virtual Private Server)۔
ٹریڈنگ حجم کا معیار
ٹریڈنگ حجم سرمایہ کاران کی جانب سے بنائے گئے Social Trading/Portfolio Management ٹریڈنگ اکاؤنٹس کو شمار نہیں کرتا تاہم حکمت عملی کے فراہم کنندگان اور پورٹ فولیو مینیجرز کی جانب سے ٹریڈ کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے ٹریڈنگ اکاؤنٹس اس کُل میزان میں شمار کیے جاتے ہیں۔
میں لاٹس میں ٹریڈ شدہ حجم کا حساب کیسے لگا سکتا ہوں؟
یہ مجموعی ٹریڈنگ حجم کے معیار میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے لاٹ کا تعاون کیلکولیٹ کرنے کا طریقہ سمجھنے میں مدد کرتا ہے:
- کوئی بھی مکمل طور پر ٹریڈ ہونے والی لاٹ کھلی اور بند حالت پر مشتمل ہوتی ہے، جس کے امتزاج کو ایک واحد راؤنڈ ٹرن لاٹ کہا جاتا ہے۔
- کھلے آرڈرز کی تعریف واحد لاٹ کے طور پر کی جاتی ہے؛ جب وہ آرڈر بند کیا جاتا ہے، تو یہ ایک راؤنڈ ٹرن لاٹ بن جاتی ہے۔
- انسٹرومنٹ کے معاہدے کے سائز کو آرڈر کھلنے (راؤنڈ لاٹ) کے بعد ایک بار اور پھر آرڈر بند ہونے (راؤنڈ ٹرن لاٹ) کے بعد دوبارہ ٹریڈنگ حجم کے طور پر کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
ایک مکمل طور پر ٹریڈ شدہ آرڈر (کھلا اور بند) ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے معاہدے کے حجم کو آپ کے ٹریڈنگ حجم میں دو بار شامل کرتا ہے۔
کیلکولیشن کی مثالیں:
- USDJPY کی 1 کھلی لاٹ آپ کے ٹریڈنگ حجم میں 100,000 USD کا تعاون کرتی ہے۔
- USDJPY کی 1 کھلی لاٹ کو بند کرنے پر، یہ 1 راؤنڈ ٹرن لاٹ بن جاتی ہے اور آپ کے ٹریڈنگ حجم میں 200,000 USD کا حصہ ڈالتی ہے۔
- لہذا 1.5 ملین USD ٹریڈنگ حجم کے معیار تک پہنچنے کے لیے (مثال کے طور پر) صرف 7.5 USDJPY مکمل طور پر ٹریڈ شدہ لاٹس درکار ہیں۔
ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے لحاظ سے یہ کیلکولیٹ کرنے کیلئے کہ آپ کو کتنی مکمل طور پر ٹریڈ شدہ لاٹس درکار ہیں، بس مندرجہ ذیل کیلکولیشن استعمال کریں:
مکمل طور پر ٹریڈ شدہ لاٹ = ((USD میں ٹریڈ شدہ حجم / USD کے ریٹ میں بیس کرنسی) / معاہدے کا حجم) / 2
یہ کیلکولیشن کسی بھی ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر لاگو کی جا سکتی ہے؛ جیسا کہ نیچے USD 1.5 ملین کے ٹریڈنگ حجم کی مثال کے ساتھ دکھایا گیا ہے:
- کرپٹو کرنسی: اگر BTCUSD کی قیمت = 30,000، تو ((1,500,000 / 30,000) / 1) / 2 = 25 راؤنڈ ٹرن لاٹس۔
- فاریکس: اگر EURUSD کی قیمت = 1.07، تو ((1,500,000 / 1.07) / 100,000) / 2 = 7 راؤنڈ ٹرن لاٹس۔
- انڈیکس: اگر 26,000 کے معاہدے کے حجم پر JPY225 امریکی ڈالر کے مقابلے 0.0078 ہے، تو ((1,500,000 / 0.0078) / 26,000) / 2 = 3,700 راؤنڈ ٹرن لاٹس۔
- شیئرز: اگر TSLA کا شیئر 116 USD ہے، تو ((1,500,000 / 116) / 100) / 2 = 64.5 راؤنڈ ٹرن لاٹس۔
- توانائیاں: اگر UKOIL کی قیمت USD 84 ہے، تو ((1,500,000 84) / 1,000) / 2 = 9 راؤنڈ ٹرن لاٹس۔
ان مثالوں میں، Exness VPS کے لیے کوالیفائی کرنے کی خاطر 30 تقویمی دن میں صرف راؤنڈ ٹرن لاٹ کی رقم (نیز 500 اور 1,999 USD کے مجموعی اکاؤنٹ بیلنس) کو ٹریڈ کیے جانے کی ضرورت ہے۔ لاٹس کی USD میں کنورژن میں رہنمائی کے لیے آرڈر کے وقت ہمیشہ بیس کرنسی کی درمیانی قیمت (بولی اور آسک کے درمیان) پر ضرور غور کریں۔
درخواست دینے کا طریقہ
+- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- Settings پر کلک کریں (بائیں طرف کے مینو میں)۔
- ورچوئل پرائیویٹ سرور ٹیب کھولیں۔
- اگر آپ معیار پر پورا اترتے ہیں تو آپ کو اس کی توثیق موصول ہوگی۔
- Request VPS hosting پر کلک کریں۔
- دستیاب ٹریڈنگ ٹرمینلز کی تعداد، آپریٹنگ سسٹم کی زبان اور VPS سرور کا مقام منتخب کریں، پھر تصدیق کرنے کیلئے Order VPS hosting پر کلک کریں۔
- نوٹ: ٹریڈنگ ٹرمینل کی تعداد اور زبان کو VPS ری انسٹال کیے بغیر تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ مقام تبدیل کرنے کے لیے Delete Server اور VPS ہوسٹنگ کی درخواست کریں کے آپشنز (مرحلہ 5) کو دوبارہ استعمال کریں۔
- Accept and continue پر کلک کر کے VPS صارف کا معاہدہ قبول کریں۔
- Exness VPS کیلئے آپ کی درخواست اب جمع ہوگئی ہے۔ اپنی درخواست کا اسٹیٹس چیک کرنے کیلئے یہاں واپس آئیں، جب یہ 'Online ' دکھائے تو اس کا مطلب کہ یہ استعمال کیلئے تیار ہے۔
کنکٹ کرنے کا طریقہ
+آپ کی Exness VPS کی درخواست مکمل ہونے کے بعد، آپ کا PA اسے Online کے طور پر دکھائے گا اور اب Exness VPS آپ کے منسلک ہونے کے لیے دستیاب ہے۔
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- بائیں طرف کے مینو میں Settings پر کلک کریں۔
- ورچوئل پرائیویٹ سرور ٹیب کھولیں۔
- Virtual Private Server کے ہیڈر کے برابر میں، تصدیق کر لیں کہ Exness VPS Online ہے۔
- Login p پر کلک کریں۔
- ایک پاپ اپ آپ کی Exness VPS کی اسناد دکھاتا ہے (VPS کا پتہ، VPS لاگ ان اور VPS پاس ورڈ)۔
- Follow VPS connection instructions پر کلک کریں اور اسکرین پر سامنے آنے والی ہدایات پر عمل کریں۔
- ہدایات پر عمل کرنے کے بعد، آپ کو Exness VPS سے منسلک کر دیا جائے گا۔
ٹریڈنگ کیلئے Exness VPS استعمال کرنے سے پہلے، ہم پُرزور تجویز دیتے ہیں کہ آپ پہلے منفرد پاس ورڈ سیٹ کر لیں۔
Exness Trade کے لیے
Exness Trade سے منسلک ہونے کیلئے:
- Exness Trade ایپ کھولیں۔
- پروفائل ٹیب پر ٹیپ کریں۔
- VPS کا آپشن منتخب کریں۔
- اپنے Exness VPS کی اسناد تلاش کرنے کے لیے ویب ورژن کی خاطر اوپر بیان کیے گئے انہی مراحل کو فالو کریں۔
Windows کیلئے
Windows پر مبنی ڈیوائس کے ذریعے منسلک ہونے کا طریقہ یہ ہے:
- 'اسٹارٹ' مینو میں ریموٹ ڈیسک ٹاپ کنکشنز ٹائپ کریں اور پھر یہ پروگرام چلائیں۔
- جہاں درکار ہو وہاں VPS پتہ درج کریں (اوپر مرحلہ 6 میں دکھایا گیا ہے)۔
- اگر آپ ماہر مشیران (EA) استعمال کرنے کا ارادہ رکتے ہیں تو جاری رکھنے سے قبل ان اضافی مراحل پر عمل کریں:
- ریموٹ ڈیسک ٹاپ کنکشن ونڈو میں Show Options پر کلک کریں۔
- Local Resources کا ٹیب تلاش کریں۔ Local devices and resources کے تحت More کو منتخب کریں۔ نوٹ: ہم VPS پر اسٹور آپ کی ذاتی فائلز تک کبھی بھی رسائی حاصل نہیں کریں گے۔
- آپ کے EAs جہاں موجود ہیں اس فائل پاتھ کے قریب ترین موجود باکس پر نشان لگائیں، پھر OK پر کلک کریں۔
- اب Connect پر کلک کریں۔
- VPS لاگ ان اور VPS پاس ورڈ درج کریں (جیسا کہ اوپر مرحلہ نمبر 6 میں دکھایا گیا ہے) اور OK پر کلک کر کے اسناد کی توثیق کریں۔
Mac کیلئے
Mac پر مبنی ڈیوائس کے ذریعے منسلک ہونے کا طریقہ یہ ہے۔
- ایپ اسٹور سے Microsoft Remote Desktop ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
- ایپلیکیشن چلائیں اور Add PC پر کلک کریں۔
- PC کا نام کے اندراج میں VPS کا پتہ (اوپر مرحلہ 6 میں دکھایا گیا ہے) درج کریں۔
- صارف کا اکاؤنٹ ڈراپ ڈاؤن منتخب کریں اور صارف کا اکاؤنٹ شامل کریں کو منتخب کریں۔
- VPS لاگ ان اور VPS پاس ورڈ درج کریں (جیسا کہ اوپر مرحلہ نمبر 6 میں دکھایا گیا ہے) اور Add پر کلک کر کے اسناد کی تصدیق کریں۔
- اس سیٹ اپ کو مکمل کرنے کے لیے Add پر کلک کریں۔
- Microsoft Remote Desktop ایپ میں اس ریموٹ PC کو منتخب کریں اور چلائیں۔ اگر تصدیقی پیغام دکھایا جائے تو جاری رکھیں پر کلک کریں۔
اگر آپ کئی بار Exness VPS کی اسناد کو غلط درج کرتے ہیں تو آپ کا IP پتہ عارضی طور پر VPS سروس سے منجمد ہو جائے گا؛ دوبارہ کوشش کرنے پہلے تقریباً ایک گھنٹہ انتظار کریں۔
جبکہ کسی بھی MT پر مبنی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ VPS میں لاگ ان کرنا ممکن ہے، یہ پُرزور تجویز دی جاتی ہے کہ آپ کا Exness VPS کا استعمال آپ کے ذاتی ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے ہو۔ مزید معلومات کیلئے براہ کرم Exness VPS کی استعمال کی شرائط ملاحظہ کریں۔
VPS کو ری اسٹارٹ/ریبوٹ کریں
+اپنا VPS ری اسٹارٹ کرنے سے VPS کی کارکردگی کو ٹربل شوٹ کرنے میں مدد مل سکتی ہے؛ ہمارے VPS ٹربل شوٹنگ کے موضوعات کے لیے لنک فالو کریں۔
ٹریڈنگ کی معلومات ضائع ہونے سے روکنے کیلئے، VPS ری اسٹارٹ کرتے وقت کوئی بھی خود کار ٹریڈنگ کی سیٹنگ غیر فعال کر دیں اور ریبوٹ مکمل ہونے کے بعد اسے فعال کریں یا پھر ماہر مشیران کی فعالیت کا اسٹیٹس مانیٹر کریں۔
اپنے PA سے ری اسٹارٹ کرنے کیلئے:
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- بائیں طرف کے مینو میں Settings پر کلک کریں۔
- ورچوئل پرائیویٹ سرور ٹیب کھولیں۔
- Reboot پر کلک کریں اور پھر ریبوٹ کی کارروائی کی تصدیق کریں.
- VPS اب ریبوٹ ہو جائے گا۔
لاگ ان رہتے ہوئے اپنے ری اسٹارٹ کرنے کے لیے:
- Start (Windows آئیکن) پر کلک کریں.
- پاور بٹن پر کلک کریں اور Restart کو منتخب کریں.
ری اسٹارٹ کیے جانے کے بعد VPS پر انسٹال شدہ ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پر نئے آرڈرز کی درخواستیں، آرڈرز میں ترمیم اور آرڈرز کی منسوخی ممکن نہیں۔ تاہم، کسی بھی ماہر مشیر کے چلنے کے ساتھ کھلے آرڈرز فعال رہیں گے۔
VPS حذف کرنا
+جب آپ اپنا VPS حذف کرتے ہیں تو تمام صارف ڈیٹا بشمول ماہر مشیران کو سسٹم سے صاف کر دیا جاتا ہے۔ یہ پراسیس ناقابل ترمیم ہے، لیکن فیکٹری ری سیٹ کے طور پر کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- بائیں طرف کے مینو میں Settings پر کلک کریں۔
- ورچوئل پرائیویٹ سرور ٹیب کھولیں۔
- 3 نقطوں والے آئیکن (Reboot بٹن کے برابر میں موجود ہے) پر کلک کریں پر Delete Server کو منتخب کریں.
- توثیق کریں کہ آپ سرور حذف کرنا چاہتے ہیں۔
VPS ری انسٹال کرنا
+VPS کو ری انسٹال کرنا صارفین کو VPS میں موجود ٹریڈنگ پلیٹ فارمز، VPS کی ڈیفالٹ زبان کو دوبارہ کنفیگر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے نیز کچھ VPS ٹربل شوٹنگ کے مسائل سے متعلق مدد فراہم کرتا ہے۔
پہلے اپنے ڈیٹا کو بیک اپ کریں، بشمول اسکرپٹس اور ماہر مشیران کے، پھر:
- اپنےذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں۔
- Settings کھولیں اور Virtual Private Server آپشن منتخب کریں۔
- Reboot بٹن کے ساتھ موجود 3 نقطوں والے آئیکن پر (بالائی دائیں کونے میں) کلک کریں۔
- اپنی ترجیحی زبان اور انسٹال کرنے کیلئے ٹرمینلز کی تعداد منتخب کریں۔
- مکمل ہونے کے بعد، Reinstall VPS منتخب کریں (سبھی ڈیٹا ہٹ جائے گا؛ لہذا اسے بیک اپ کرنے کی تجویز دی جاتی ہے)۔
اگر ان مراحل سے مدد نہیں ملی تو براہ کرم مزید مدد کیلئے سپورٹ ہب میں ٹکٹ کھولیں۔
رسائی کھو دینا
+اگر آپ 30 دن کے عرصے، 90 دن کے عرصے یا 180 دن کے عرصے میں مخصوص ٹریڈنگ حجم (یا کسی بھی کرنسی/اثاثے میں اس کے مساوی) پر پورے نہیں اترتے تو آپ Exness VPS تک رسائی محروم ہو جائیں گے۔ اپنے اکاؤنٹ کے لیے مطلوبہ ٹریڈنگ حجم کی تصدیق کرنے کے لیے اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
ٹریڈنگ حجم کے معیار کیلئے صرف حقیقی اکاؤنٹس کے آرڈرز کو شمار کیا جاتا ہے، نہ کہ ڈیمو اکاؤنٹس کے۔
Exness VPS تک رسائی برقرار رکھنے کیلئے صرف ایک مدت کا معیار درکار ہے۔
- اگر آپ لگاتار 30 تقویمی دن تک ٹریڈنگ حجم کے معیار کو پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو آپ کی VPS سروس ختم کر دی جائے گی اور آپ کا تمام VPS صارف ڈیٹا صاف کر دیا جائے گا اور یہ ناقابل بحالی ہے۔
- Exness VPS کی استعمال کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے سے Exness VPS تک رسائی ختم کی جا سکتی ہے۔
VPS کی غیر فالیت کے انتباہات وقفے وقفے سے مسلسل 30 کیلنڈر دن کے دوران بھیجے جاتے ہیں (خاص طور پر دن نمبر 20، 28، 29 اور 30)۔ اگر مطلوبہ معیار پھر بھی پورے نہیں ہوتے ہیں، تو VPS کو ختم کر دیا جاتا ہے۔ زیر التواء آرڈرز کل تجارتی حجم کا حصہ نہیں بنتے ہیں۔
غیر فعال / بیکار VPS
اگر آپ مندرجہ ذیل معیارات پر عمل نہیں ہوتا تو آپ رسائی کھو سکتے ہیں:
- آپ کو VPS فراہم کیے جانے کے 5 دن کے اندر VPS سے لنک ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ VPS سے لاگ ان اور ٹریڈ کرنا ہوگا۔ آپ کو دن نمبر 3 اور دن نمبر 5 پر تنبیہات موصول ہوں گی جس کے بعد VPS کی سروس ختم کر دی جائے گی (زیر التواء آرڈرز شمار نہیں کیے جاتے)۔
- آپ کو کم از کم ہر 30 دن میں ایک بار VPS کے ذریعے لاگ ان کر کے ٹریڈنگ کرنی ہوگی ورنہ VPS کی سروس ختم کر دی جائے گی، چاہے آپ 90 دن یا 180 دن کے معیار پر پورے اترتے ہوں۔ آپ کو دن نمبر 27 اور دن نمبر 30 پر تنبیہات موصول ہوں گی جس کے بعد VPS کی سروس ختم کر دی جائے گی (زیر التواء آرڈرز شمار نہیں کیے جاتے)۔
مثال کے طور پر:
VPS یکم جون کو جاری کیا جاتا ہے:
- 4 جون کو کلائنٹ VPS کے ذریعے لاگ ان کرتا ہے اور ٹریڈ کرتا ہے (VPS کے اجراء کی تاریخ کے 5 دن کے اندر)۔
- کلائنٹ کو 5 جون اور 4 جولائی کے درمیان (VPS کی آخری ٹریڈ سے 30 دن کے اندر) اور آئندہ وقفوں میں دوبارہ VPS میں لاگ کرنا ہوگا اور اس کے ذریعے ٹریڈ کرنی ہوگی۔
Exness VPS کو بحال کرنا
+آپ اپنی سہولت کے لحاظ سے جب چاہیں Exness VPS کیلئے دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ آپ اہلیت کے معیار پر پورا اتریں اور پھر Exness VPS کیلئے اپلائی کرنے کی خاطر انہی مراحل پر عمل کریں۔
Exness VPS کے لیے دوبارہ درخواست دیتے وقت اہلیت کے معیار کے لیے صرف ٹریڈنگ حجم کو شمار کیا جاتا ہے۔
Exness VPS کو ختم کرنے پر، ورچوئل کمپیوٹر کے اندر موجود صارف کا تمام ڈیٹا حذف کر دیا جاتا ہے، بشمول کسی بھی محفوظ کردہ ماہر مشیر، ٹائم زون کی ترجیح اور حسب منشاء پاس ورڈز۔ صارف کا ڈیٹا بحال نہیں کیا جا سکتا اور مستقل طور پر ضائع ہو جاتا ہے۔