صارف کے مثبت تجربے کیلئے VPS سروس کی استعمال کی شرائط کو سمجھنا بہت اہم ہے۔
استعمال کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کو ان کا VPS ختم کرنے سے 24 گھنٹے پہلے نوٹیفکیشن موصول ہو سکتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ان صارفین کے دوبارہ Exness VPS سروس کے لیے درخواست دینے پر پابندی لگا دی جائے۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم کلائنٹ معاہدہ دیکھیں (سیکشن 2.9)۔
ذمہ داری
صارف VPS اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کیلئے درکار انٹرنیٹ رسائی اور ہارڈ ویئر کیلئے ذمہ دار ہے۔ Exness صارف کو VPS کنٹینر فراہم کرتی ہے جس میں پہلے سے انسٹال کردہ MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 ٹریڈنگ ٹرمینل سافٹ ویئر شامل ہوتے ہیں۔
Exness ان MT سرورز کا اپ ٹائم مانیٹر کرنے کی ذمہ دار ہے جن سے صارف کا MT ٹرمینل منسلک ہوتا ہے۔ Exness صارف کے MT ٹرمینل کی درست فعالیت مانیٹر کرنے کی ذمہ دار نہیں ہے کیونکہ یہ بدستور صارف کی ذمہ داری رہتی ہے بشمول تاہم بلاتحدید:
- سرور کے ساتھ MT ٹرمینل کا کنکشن
- MT ٹرمینل ری اسٹارٹ ہوتا ہے
- صارف کے ماہر مشیران (EA) کے چلنے کا اسٹیٹس
جوابدہی
Exness ایسے کسی بھی نقصان کیلئے جوابدہ نہیں ہے جو VPS سروس تک رسائی حاصل نہ کر پانے کی وجہ سے ہو یا پھر MT ٹرمینل اور Exness سرور کے درمیان کنکٹویٹی کے مسائل کی وجہ سے ہو۔ نیز، Exness ایسے کسی نقصان کیلئے جوابدہ نہیں ہے جو VPS میں انسٹال شدہ ٹریڈنگ اسکرپٹس (ماہر مشیران وغیرہ) کی وجہ سے ہو بشمول ان کے جو غلط طور پر انسٹال ہوئے ہوں اور/یا Exness سپورٹ کی معاونت سے انسٹال ہوئے ہوں۔
کسی بھی مسئلے کو بروقت حل کرنے کیلئے سپورٹ سے رابطہ کرنا صارف کی ذمہ داری ہے۔ جب کوئی بھی حل پیشرفت میں ہو تو صارف سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی تجارتی حکمت عملی اور اپنے کنٹینر یا MT ٹرمینل کے موجودہ اسٹیٹس کے مطابق موزوں کارروائی کرے۔ ممکن ہے کہ VPS سروس کے استعمال سے پیدا ہونے والے مسائل کیلئے سپورٹ فوری طور پر جواب نہ دے پائے لہذا سوال یا مسئلے کے حل کیلئے معقول وقت کی مہلت دیں۔ آپ کا اطمینان ہماری اولین ترجیح ہے مگر ٹائم زونز، کنکٹیوٹی وغیرہ ہمارے جواب دینے کی صلاحیت کو چیلنج یا محدود کر سکتے ہیں۔
ناقابل قبول استعمال
Exness VPS کو صرف Exness سرور کے ساتھ ٹریڈنگ کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے۔ Exness VPS کو کسی بھی ایسے طریقے سے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے جو ناقابل قبول ہو بشمول مگر بلا تحدید، ایسا استعمال جو غیر قانونی یا غیر مناسب ہو۔ مزید معلومات کے لیے براہ کرم کلائنٹ معاہدہ دیکھیں (سیکشن 2.9)۔
VPS کی معطلی
+اگر آپ Exness VPS کو برقرار رکھنے کے لیے درکار کسی بھی اہلیت کے معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہتے ہیں تو VPS سروس معطل ہو جائے گی؛ اس پراسیس میں تمام VPS صارف ڈیٹا صاف ہو جائے گا اور یہ ناقابل بحالی ہوگا۔
انتباہات وقفے وقفے سے مسلسل 30 کیلنڈر دن کے دوران بھیجے جاتے ہیں (خاص طور پر دن نمبر 20، 28، 29 اور 30)۔ زیر التواء آرڈرز کل تجارتی حجم کا حصہ نہیں بنتے ہیں۔
سروسز کی فراہمی
+Exness صارف کو VPS کنٹینر فراہم کرتی ہے جس میں پہلے سے انسٹال شدہ MetaTrader 4 اور MetaTrader 5 کلائنٹ سافٹ ویئر شامل ہوتا ہے۔
Exness کے لیے وقتاً فوقتاً اہم اور غیر اہم سرور مینٹیننس انجام دینا ضروری ہے؛ ممکن ہے کہ مینٹننس کے دوران Exness VPS دستیاب نہ ہو۔ Exness شیڈول کردہ مینٹننس کے بارے میں صارفین کو قبل از وقت آگاہ کرے گی اور کوشش کرے گی کہ مینٹننس مارکیٹ کے بنیادی اوقات سے ہٹ کر کی جائے۔ تاہم، Exness اہم اپ ڈیٹس کسی بھی وقت اور بنا نوٹس انجام دینے کا حق محفوط رکھتی ہے۔
Exness تجویز دیتی ہے کہ اگر مینٹننس شیڈول ہو تو کھلی ٹریڈز کو جمعہ کو مارکیٹ بند ہونے سے قبل بند کر دیا جائے، خاص طور پر اگر EAs اور/یا دیگر خودکار ٹریڈنگ ایپلیکیشنز چل رہی ہوں۔
صارف تسلیم اور تصدیق کرتا ہے کہ Exness کو VPS سروس کی کسی بھی ناکامی کیلئے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا، بشمول تاہم بلاتحدید پاور کی خرابیاں، ٹیکنیکل خرابیاں، سسٹم کی ناکامیاں یا ٹیکنیکل نوعیت کی کوئی بھی اور ناکامی۔
صارف تسلیم کرتا ہے کہ VPS ہوسٹنگ ایک تیسری پارٹی کنٹرول کرتی ہے اور Exness VPS ہوسٹنگ کے حوالے سے کسی خرابی کیلئے ذمہ دار نہیں ہوگی۔