آپ اپنا رجسٹرڈ نام مینوئل طور پر تبدیل نہیں کر سکتے تاہم کچھ مخصوص صورتوں میں مدد کے لیے آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
نئے رجسٹر ہونے والے کلائنٹس کے لیے ہم تصدیق کے دوران جمع کروائے گئے شناختی دستاویزات کی بنیاد پر نام خودکار طور پر اپ ڈیٹ کر دیتے ہیں۔
آئیں نام کی تبدیلی سے متعلق تین ممکنہ صورتوں پر نظر ڈالتے ہیں:
ہجے کی غلطیاں
اگر آپ اپنے نام میں معمولی اصلاح (3 کریکٹرز تک) کرانا چاہتے ہیں تو سپورٹ ہب کے ذریعے ٹکٹ بنائیں۔ تبدیلی سے پہلے ہم آپ کی توثیق کیلئے آپ کا سپورٹ پن یا سیکیورٹی سوالات استعمال کریں گے۔
درمیانی نام کا غائب ہونا
اگر اکاؤنٹ رجسٹر کرتے وقت آپ کا درمیانی نام شامل نہ ہوا ہو تو آپ اس کے اضافے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ تاہم صرف درمیانی نام کا غائب ہونا نام میں عدم مطابقت کی بنیاد پر ادائیگی مسترد ہونے کی وجہ نہیں بنتا۔
اگر آپ پھر بھی اپنا درمیانی نام شامل کرانا چاہتے ہیں تو سپورٹ ہب پر ٹکٹ بنائیں۔ تبدیلی سے پہلے ہم آپ کی توثیق کیلئے آپ کا سپورٹ پن یا سیکیورٹی سوالات استعمال کریں گے۔
قانونی نام میں تبدیلیاں
اگر آپ کے نام میں کوئی قانونی تبدیلی ہوئی ہے تو اسے ہمارے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرانے کیلئے ہم سے رابطہ کرنا بہتر ہے۔ اس مقصد کیلئے سپورٹ ہب میں ٹکٹ بنائیں اور درجِ ذیل معلومات تیار رکھیں:
- آپ کا مکمل قانونی نام
- تبدیلی کی تصدیق کرنے والی کوئی قانونی دستاویز (مثلاً نام کی تبدیلی کا سرٹیفکیٹ یا نکاح نامہ)
- آپ سے اپنے اکاؤنٹ سے متعلق چند سیکیورٹی سوالات کے جوابات بھی طلب کیے جا سکتے ہیں۔
- سپورٹ پن (سپورٹ کی جانب سے فراہم کردہ)
- نام کی تبدیلی کی وجہ
- نئی یا اپ ڈیٹ شدہ شناخت کے ثبوت کی دستاویز
آپ کا رجسٹرڈ نام شناخت کے ثبوت کی دستاویز پر دکھائے گئے قانونی نام سے میچ کرنے کیلئے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
کسی ایسے Exness اکاؤنٹ کے ساتھ ٹریڈ کرنا ممنوع ہے جو آپ کے مکمل قانونی نام کے تحت رجسٹرڈ نہ ہو۔ کسی اور کی جانب سے یا عرفی نام کے تحت Exness اکاؤنٹ رجسٹر کرنا سختی سے منع ہے۔