آپ اپنا رجسٹرڈ پتہ کس طرح تبدیل کر سکتے ہیں یہ اس پر منحصر ہے کہ آیا آپ کا Exness اکاؤنٹ مکمل طور پر توثیق شدہ ہے یا نہیں۔
توثیق شدہ Exness اکاؤنٹس کیلئے، آپ کا رجسٹرڈ پتہ اکاؤنٹ کی توثیق کے دوران آپ کی فراہم کردہ پتے کے ثبوت (POA) کی دستاویز پر دکھایا جاتا ہے۔ اسے تبدیل کرنے کیلئے اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں اور سپورٹ ہب میں ٹکٹ بنائیں۔
اس صورت میں آپ جو معلومات فراہم کرتے ہیں ان میں مندرجہ ذیل کا شامل ہونا ضروری ہے:
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا نمبر
- سیکورٹی کے سوال کے جوابات
- سپورٹ پن (سپورٹ کی جانب سے فراہم کردہ)
- پتے کی تبدیلی کی وجہ
- آپ کا درست اور نیا رہائشی پتہ
- نیا یا اپ ڈیٹ شدہ پتے کا ثبوت (POA)
پتے میں تبدیلی کے بعد PA میں اپ ڈیٹ شدہ پتے کی بجائے پچھلا پتہ نظر آ سکتا ہے تاہم ہماری ڈیٹا بیس میں اپ ڈیٹ شدہ پتہ ظاہر ہوتا ہے۔
غیر توثیق شدہ Exness اکاؤنٹس کیلئے، اکاؤنٹ رجسٹریشن کے دوران پتے کے ثبوت (POA) کی دستاویز اپ لوڈ کریں جو آپ کے رجسٹرڈ پتے کو دستاویز میں دکھائے گئے پتے پر سیٹ کر دے گا۔
- اگر آپ کسی اور ملک منتقل ہو چکے ہیں تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے نئے مقامی فون نمبر کے ذریعے نیا ذاتی علاقہ رجسٹر کریں اور اپنی نئی لوکیشن سے پتے کے ثبوت (POA) کی دستاویز جمع کروائیں۔ نوٹ کریں کہ دستیاب ادائیگی کے طریقے علاقے کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔
- ایک ہی ذاتی علاقے میں اپنے پتے کو رجسٹریشن کے ایک ملک سے دوسرے پر تبدیل کرنا ممکن نہیں۔
- کسی بیرون ملک سے Exness اکاؤنٹ رجسٹر کرتے وقت، براہ کرم یقینی بنا لیں کہ یہ ایسا ملک نہیں جہاں Exness سروسز دستیاب نہیں۔