Exness فنانشیل کمیشن (FC) کی ممبر ہے جو کہ فاریکس مارکیٹ کیلئے فنانشیل سروسز انڈسٹری میں تنازعوں کے حل میں سرگرم ایک بین الاقوامی تنظیم ہے۔
FC کو ایک غیر جانبدار تیسری پارٹی کی کمیٹی بننے کیلئے قائم کیا گیا تھا تاکہ وہ منصفانہ انداز میں شکایات کا جائزہ لے اور انہیں حل کرے۔ اس کا مقصد انڈسٹری ریگولیٹرز اور قانونی سسٹم کے ذریعے فراہم کردہ کی نسبت زیادہ آسان اور تیز حل ممکن بنانا ہے۔
کمیشن یقینی بناتا ہے کہ ٹریڈرز اور بروکرز کے تنازعے فوراً، مؤثر انداز میں، غیر جانبداری کے ساتھ اور درست طریقے سے حل کیے جائیں نیز یہ یقینی بنایا جئے کہ سبھی پارٹیوں کو اپنی تشویشات کا منصفانہ اور جامع جواب ملے۔ یہ زر تلافی فنڈ کے ذریعے ٹریڈرز کیلئے اضافی تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔
یہ قابل ذکر ہے کہ FC ایک خود مختار بیرونی تنازعہ حل کرنے والا (EDR) ادارہ ہے۔
اس کا طریقہ کار کیا ہے؟
+
زر تلافی فنڈ ممبرز کے کلائنٹس کیلئے انشورنس پالیسی کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ فنڈ علیحدہ بینک اکاؤنٹ میں رکھا جاتا ہے اور صرف اس صورت میں استعمال کیا جاتا ہے جب کوئی ممبر FC کے کسی فیصلے کی پابندی سے انکار کر دے۔
زر تلافی فنڈ کو کس طرح فنانس کیا جاتا ہے؟
+
زر تلافی فنڈ ماہانہ ممبرشپ کے واجبات کی %10 فیصد تفویض کے ذریعے FC کی جانب سے فنانس کیا جاتا ہے۔
اس سے کون کور ہوتا ہے؟
+
فنڈ کو صرف ایسے فیصلے کیلئے استعمال کیا جائے گا جو FC کی جانب سے جاری کیا گیا ہو۔ فنڈ از خود کی جانے والی ٹریڈنگ میں شرکت کرنے کے دوران ٹریڈرز کو ہونے والے نقصانات کو کور نہیں کرتا۔ اگر بروکر کا دیوالیہ ہو جائے تو یہ بروکر کی پوری کلائنٹ بیس پر لاگو نہیں ہوتا۔
زیادہ سے زیادہ کوریج کتنی ہے؟
+
زر تلافی فنڈ صرف FC کی جانب سے کیے گئے فیصلوں کو 20,000€ تک فی کلائنٹ کور کرے گا۔ مزید معلومات کیلئے، براہ کرم FC کی ویب سائٹ اور ہمارا کلائنٹ کا معاہدہ ملاحظہ کریں۔