غیر مجاز رسائی سے اپنے Exness اکاؤنٹ کی حفاظت کرنے کیلئے ہمارے مواصلت کے آفیشل طریقے نوٹ کر لیں:
ای میل: وہ ای میلز جو @exness.com ڈومین سے بھیجی جائیں، مثلاً support@exness.com اور support@mail.exness.com۔
- MetaTrader: MetaTrader کے اندرونی میل باکس کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات۔
- فون: آپ کے ذاتی علاقے میں Support سیکشن کے تحت درج آفیشل نمبر کے ذریعے کی گئی کالز۔
- لائیو چیٹ: لائیو چیٹ میں ہماری سپورٹ ٹیم کے کسی ممبر کے ساتھ سیشنز۔
ہم سپورٹ ٹیم کی مواصلت کیلئے مندرجہ ذیل پلیٹ فارمز استعمال نہیں کرتے:
- ICQ
- Yahoo Messenger
- Telegram
- Facebook Messenger
- Signal
- انسٹاگرام
- QQ وغیرہ۔
- TikTok
ممکن ہے اس فہرست میں سبھی پلیٹ فارمز شامل نہ ہوں لہذا اگر آپ کو یقینی طور پر معلوم نہ ہو تو نامعلوم پیغامات بالخصوص مشتبہ لنکس پر مشتمل پیغامات کے ساتھ تعامل کرنے سے پہلے سپورٹ سے رابطہ کریں۔
@exness.com یا @mail.exness.com کے علاوہ کسی بھی ڈومین سے بھیجی گئی ای میل Exness کی سرکاری مواصلات نہیں ہے، چاہے اس میں لفظ ’Exness‘ موجود ہو۔ اگر آپ کو کسی مشکوک پتے سے ای میل موصول ہو، تو براہ کرم فوراً اس کی تفصیلات کے ساتھ support@exness.com پر ای میل کریں۔
آپ کے ملک کے لحاظ سے، توثیقی کوڈز (OTP) متبادل میسجنگ سروسز جیسے کہ WhatsApp یا Telegram کے ذریعے بھیجے جا سکتے ہیں۔ انہیں صرف سیکیورٹی کوڈز بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، سپورٹ سے متعلق عام مواصلت کے لیے نہیں۔ Exness سپورٹ کبھی بھی ان چینلز کے ذریعے گفتگو شروع نہیں کرے گی نہ ہی ذاتی معلومات کی درخواست کرے گی۔
اگر آپ کو شک ہو کہ آپ دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمی کا شکار ہو چکے ہیں تو براہ کرم سپورٹ ہب ملاحظہ کریں اور ٹکٹ بنائیں۔