لچکدار زیادہ مارجن کے تقاضے (FHMR) ایک فیچر ہے جو مارکیٹ میں زیادہ اتار چڑھاؤ کے اوقات میں، جیسے نیوز ریلیزز کے دوران یا مارکیٹ کے بند ہونے کے اوقات میں مارجن کے تقاضے خود بخود ایڈجسٹ کرتا ہے۔ یہ بدلتی ہوئی مارکیٹ کی صورتحال میں تجارتی خطرات کو زیادہ مؤثر طریقے سے منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ آپ کی تجارتی سرگرمی اور ریئل ٹائم مارکیٹ رسک کے لحاظ سے، آپ کو ایسے اوقات کا سامنا ہو سکتا ہے جن میں HMR نہ ہو (HMR سے پاک) یا ایسے مختصر اوقات کا سامنا ہو سکتا ہے جن میں مارجن کے تقاضے زیادہ ہوں (توسیع شدہ HMR)۔
یہ فیچر ڈیفالٹ طور پر فعال ہوتا ہے تاکہ مستحکم تجارتی حالات برقرار رکھے جا سکیں۔ آپ اسے کسی بھی وقت اپنے پرسنل ایریا میں غیر فعال کر سکتے ہیں۔ اگر غیر فعال ہو تو آپ کا اکاؤنٹ توسیع شدہ HMR پر رہے گا، جس کا مطلب ہے کہ زیادہ اتار چڑھاؤ والے ایونٹس کے اردگرد زیادہ مارجن تقاضے لاگو ہو سکتے ہیں۔
Standard Cent اکاؤنٹس کیلئے لچکدار HMR دستیاب نہیں۔
ہم اپنے ٹریڈرز کو FHMR اضافی فائدے کے طور پر آفر کرتے ہیں، تاہم یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ہر وقت سبھی کلائنٹس کیلئے دستیاب نہیں ہوگا۔ دستیابی کا تعین ہمارے ریاضیاتی ماڈلز سے ہوتا ہے جو آپ کے تجارتی حالات اور سرگرمی کا جائزہ لیتے ہیں۔ اگر آپ کی تجارتی حکمت عملی اس پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے یا اس کا غلط استعمال کیا جاتا ہے تو بھی یہ غیر فعال ہو سکتی ہے۔
HMR اسٹیٹسز
HMR اسٹیٹسز آپ کی تجارتی سرگرمی کے تحت موجودہ مارکیٹ حالات میں وابستہ خطرے کی سطح کو ظاہر کرتے ہیں۔
آپ اپنا موجودہ HMR اسٹیٹس پرسنل ایریا میں، تجارتی حالات کے تحت چیک کر سکتے ہیں۔
| اسٹیٹس | اس کا مطلب |
| HMR فری | کوئی مارجن کے تقاضے لاگو نہیں ہوتے (گارنٹی نہیں ہے)۔ |
| توسیع شدہ HMR | مارجن کے تقاضے زیادہ اتار چڑھاؤ والے ایونٹس کے اردگرد لاگو ہو سکتے ہیں۔ |
ان اسٹیٹسز کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور مارکیٹ کی صورتحال اور آپ کی تجارتی سرگرمی کے لحاظ سے بدل سکتے ہیں۔ جب بھی کوئی اپ ڈیٹ لاگو ہوگی، آپ کو پرسنل ایریا اور ای میل کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔
آپ پرسنل ایریا میں لچکدار HMR فیچر بند کر سکتے ہیں اور آپ کا اکاؤنٹ ڈیفالٹ توسیع شدہ HMR اسٹیٹس (ڈیفالٹ لیوریج 1:200) کے ساتھ مارجن پابندیوں کے تحت رہے گا۔
متاثرہ انسٹرومنٹس
لچکدار HMR لاگو ہوتا ہے:
- فاریکس
- دھاتیں
- Energies_group
- کرپٹوکرنسیاں
- US30, US500, USTEC, JP225, US30_x10, US500_x100, USTEC_x100
اس کا اطلاق اسٹاکس یا باقی انڈیکس پر نہیں ہوتا۔
نوٹ: رسک لیمٹس کے باعث آرڈر مسترد ہو سکتے ہیں۔ یہ پابندیاں ٹریڈ کے عمل درآمد چین کے کسی بھی مرحلے میں ہو سکتی ہیں۔ اگرچہ اس سے کبھی کبھار تجارتی مواقع ضائع ہو سکتے ہیں، لیکن یہ کسی بھی براہ راست مالی نقصان کا سبب نہیں بنتا۔
اکثر پوچھے گئے سوالات
HMR کے مختلف اسٹیٹسز کیا ہیں؟
HMR اسٹیٹسز موجودہ مارکیٹ حالات میں تجارتی خطرے کی سطح دکھاتے ہیں۔ عام اسٹیٹسز میں شامل ہیں:
- HMR سے پاک: کوئی مارجن کے تقاضے لاگو نہیں ہوتے (گارنٹی نہیں ہے)۔
- توسیع شدہ HMR: زیادہ اتار چڑھاؤ والے ایونٹس میں مارجن کے تقاضے لاگو ہو سکتے ہیں۔
کیا HMR مستقل ہے یا عارضی؟
HMR اسٹیٹسز عارضی ہیں۔ یہ آپ کی تجارتی سرگرمی اور مارکیٹ حالات کی بنیاد پر متحرک طریقے سے بدلتے ہیں۔ جب خطرے کے عوامل کم ہو جائیں تو آپ کا اکاؤنٹ خود بخود HMR فری اسٹیٹس پر آ سکتا ہے۔
میرا HMR اسٹیٹس کتنی بار اپ ڈیٹ ہوتا ہے؟
آپ کا HMR اسٹیٹس روزانہ آپ کی تجارتی سرگرمی اور موجودہ مارکیٹ حالات کی بنیاد پر ریویو ہوتا ہے۔
میرا HMR اسٹیٹس ایک ہی دن میں کیوں بدل گیا؟
اگرچہ عموماً روزانہ ایک دفعہ اپ ڈیٹس ہوتی ہیں، لیکن قابل ذکر تجارتی سرگرمی یا مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی صورت میں آپ کا اسٹیٹس ایک ہی دن میں بدل سکتا ہے۔
مجھے "HMR فری" اسٹیٹس کب دوبارہ مل سکتا ہے؟
HMR اسٹیٹسز مستقل نہیں ہیں۔ یہ متحرک ہیں اور آپ کی تجارتی سرگرمی اور مارکیٹ صورتحال کی بنیاد پر بدل سکتے ہیں۔ جب خطرے کے عوامل کم ہو جائیں تو آپ کا اسٹیٹس خود بخود بہتر ہو سکتا ہے۔
اپنا رسک پروفائل بہتر بنانے کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے؟
اپنا رسک پروفائل بہتر بنانے اور HMR فری اسٹیٹس بحال کرنے کے لیے براہ کرم کوشش کریں کہ اپنے اکاؤنٹ کے حالات کو صحت مند رکھیں اور ایسے اوقات میں ایسی سرگرمی سے گریز کریں جو اتار چڑھاؤ والے اوقات میں خطرہ بڑھا سکتی ہو۔ اگر آپ اپنی مجموعی تجارتی سرگرمی کو معتدل رسک کی سطح پر رکھیں تو توسیع شدہ HMR کے لاگو ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
میرے پاس یہ HMR اسٹیٹس کیوں ہے؟
آپ کا اسٹیٹس خودکار طور پر آپ کی تجارتی سرگرمی اور مارکیٹ رسک جیسے عوامل کی بنیاد پر تفویض ہوتا ہے۔
آپ کا HMR اسٹیٹس روزانہ ریویو ہوتا ہے اور اس کا انحصار آپ کی تجارتی سرگرمی اور مارکیٹ حالات سے متعلق کئی عوامل پر ہے۔ صحت مند رسک پروفائل برقرار رکھنے سے وقت کے ساتھ ان ریویوز کے دوران آپ کا اسٹیٹس بہتر ہو سکتا ہے۔
کیا میں اپنے HMR اسٹیٹس کے مینوئل ریویو کی درخواست کر سکتا ہوں؟
نہیں۔ HMR اسٹیٹسز معروضی، رسک پر مبنی معیار کے لحاظ سے خودکار طور پر متعین کیے جاتے ہیں۔
اگر میرا HMR اسٹیٹس بہتر ہو جائے تو پابندیاں فوراً ختم ہو جائیں گی؟
جی ہاں۔ جب آپ کی رسک ایکسپوژر میں کمی آتی ہے اور سسٹم آپ کا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کر دیتا ہے تو پابندیاں خود بخود ہٹا دی جاتی ہیں۔
کیا HMR میری موجودہ کھلی ٹریڈز کو متاثر کرے گا؟
HMR موجودہ کھلی ٹریڈز پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ آپ کی موجودہ HMR حیثیت کے مطابق نئی پوزیشنیں کھولنا یا موجودہ پوزیشنوں میں تبدیلی کرنا بھی محدود ہو سکتا ہے۔
میری ٹریڈ کو "HMR فری" اسٹیٹس ہونے کے باوجود کیوں مسترد کیا گیا؟
اگر وجہ HMR سے غیر متعلق ہو تو ٹریڈ کو HMR فری اسٹیٹس ہونے کے باوجود مسترد کیا جا سکتا ہے، جیسے:
- عمل درآمد کے وقت ناکافی مارجن یا بیلنس۔
- ایسے وقت میں ٹریڈ کا حجم انسٹرومنٹ کے لیے اجازت یافتہ حد سے زیادہ ہونا جب مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ زیادہ ہو۔
یہ استرداد عمومی تجارتی اور رسک مینجمنٹ کے اصولوں کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔
اگر میرے پاس کافی فنڈز ہیں تو HMR سے متعلق استرداد سے بچنے کے لیے مجھے کیا کرنا چاہیے؟
اگرچہ آپ کے پاس کافی فنڈز ہوں تب بھی ٹریڈ عمومی ایکسپوژر یا مارکیٹ سے متعلق حدود کی وجہ سے مسترد ہو سکتی ہے۔ ایسا اس وقت ہو سکتا ہے جب تجارتی حالات اچانک بدل جائیں یا مارکیٹ شرکاء کے درمیان رسک لیمٹس کو حاصل کر لیا جائے۔
ایسے استرداد کے امکانات کم کرنے کے لیے براہ مہربانی اتار چڑھاؤ والے اوقات میں تجارت سے گریز کریں اور مارکیٹ مستحکم ہونے پر بعد میں آرڈر دوبارہ دیں۔
آپ نے میری رقم کیوں ضائع ہونے دی؟
تجارت ہمیشہ خطرے پر مبنی ہوتی ہے اور Exness مارکیٹ کی نقل و حرکت یا تجارتی نتائج پر اثر انداز نہیں ہوتی۔ تمام حالات، جس میں مارجن کے تقاضے اور رسک سے متعلق معلومات شامل ہیں، آپ کو ای میل اور آپ کے پرسنل ایریا میں بتا دی گئی تھیں۔ رسک مینجمنٹ ٹولز کا استعمال آپ کو ایکسپوژر مینج کرنے اور اپنے فنڈز کی حفاظت میں مدد فراہم کرتا ہے۔
میرے پرسنل ایریا میں مختلف HMR اسٹیٹسز کیوں ہیں؟
HMR اسٹیٹس ہر پرسنل ایریا کو انفرادی طور پر تجارتی سرگرمی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ PA کے درمیان فرق معمول کی بات ہے۔
دوسرے ٹریڈر کا HMR اسٹیٹس مجھ سے بہتر کیوں ہے؟
اسٹیٹسز ذاتی تجارتی سرگرمی اور مارکیٹ رسک پر منحصر ہوتے ہیں۔ ہر کلائنٹ کا اسٹیٹس منفرد ہوتا ہے۔
کیا میں نیا پرسنل ایریا کھول کر HMR سے چھٹکارا پا سکتا ہوں؟
نہیں۔ HMR فری اسٹیٹس صرف اس وقت لاگو ہوتا ہے جب کچھ تجارتی ہسٹری قائم ہو جائے۔ نیا پرسنل ایریا کھولنا HMR فری کی گارنٹی نہیں دیتا۔
میں کیسے جان پاؤں گا کہ میرا HMR اسٹیٹس بدل گیا ہے؟
آپ کو اپنے پرسنل ایریا اور ای میل میں تبدیلی کے نافذ ہونے سے پہلے اطلاع مل جائے گی۔
کیا HMR سبھی انسٹرومنٹس پر لاگو ہوتا ہے؟
لچکدارHMR فاریکس، میٹلز، اینرجیز اور کرپٹو کرنسیز پر لاگو ہوتا ہے۔ یہ انڈیکسز یا اسٹاکس پر لاگو نہیں ہوتا۔
ٹرمنل میں HMR دکھانے والی لائنیں کیوں غائب ہو گئیں؟
ٹرمنل میں HMR دکھانے والی لائنیں آپ کے HMR اسٹیٹس سے منسلک ہیں اور ممکن ہے آپ کے پاس "HMR فری" اسٹیٹس ہو تو یہ غائب ہو جائیں۔ آپ اپنے موجودہ HMR اسٹیٹس کو اپنے پرسنل ایریا میں دیکھ سکتے ہیں۔