مارجن آرڈرز کھولنے اور برقرار رکھنے کیلئے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ریزرو کردہ رقم ہوتی ہے۔ اسے ٹریڈنگ انسٹرومنٹ اور لیوریج کے لحاظ سے اکاؤنٹ کی کرنسی میں کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔ مارجن ڈیپازٹ کے طور پر کام کرتا ہے، نہ کہ فیس کے طور پر، نیز اسے آرڈر بند ہونے کے بعد لوٹا دیا جاتا ہے بشرطیکہ نقصانات اسے ختم نہ کر دیں۔
مارجن کیلکولیٹ کرنا
مارجن کی فوری کیلکولیشنز کیلئے، ہمارا ٹریڈنگ کیلکولیٹر استعمال کریں۔
ڈائنیمک مارجن کے تقاضے
ڈائنامک مارجن کے تقاضے لیوریج تبدیل ہونے کے ساتھ تبدیل ہوتے ہیں:
- زیادہ لیوریج = کم درکار مارجن۔
- کم لیوریج = زیادہ درکار مارجن۔
لیوریج کیلئے حالات ڈائنامک مارجن کے تقاضوں کے تحت تبدیل ہوتے ہیں بشمول:
- جب آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی ایکوئٹی تبدیل ہوتی ہے۔
- اہم معاشی خبروں کی اشاعت کے دوران.
- ویک اینڈ مارکیٹ بندش اور چھٹی کے وقفوں سے 3 گھنٹے قبل اور 1 گھنٹہ بعد۔
فارمولا: مارجن = لاٹس x معاہدے کا حجم / لیوریج
مثال: 1:2000 لیوریج پر EURUSD کے 2 لاٹس کیلئے: مارجن 2 × 100,000 / 2000 = 100 EUR
طے شدہ مارجن کے تقاضے
مقررہ مارجن کے تقاضے لیوریج سے قطع نظر غیر تبدیل شدہ رہتے ہیں۔
مقررہ مارجن مخصوص انسٹرومنٹس پر لاگو ہوتا ہے جیسے کہ:
- ایگزاٹک کرنسی کے جوڑے
- کرپٹوکرنسیاں
- کموڈیٹیز (توانائیاں اور کچھ دھاتیں)
- اسٹاکس
- انڈیکس
مارجن مخصوص علامت کے لحاظ سے ہوتا ہے اور ان انسٹرومنٹس کیلئے لیوریج سے متاثر نہیں ہوتا (بشمول لامحدود لیوریج)۔
فارمولا: مارجن = لاٹس x معاہدے کا حجم x درکار مارجن
مثال: %1 مارجن کے تقاضے کے ساتھ GBPSEKm کی 0.5 لاٹس کیلئے: مارجن = 0.5 × 100,000 × 0.01 = 500 GBP
مکمل طور پر ہیجنگ شدہ آرڈرز کیلئے مارجن کا تقاضا %0 کے برابر ہے۔ جزوی طور پر ہیجنگ شدہ آرڈرز کا مارجن غیر ہیجنگ شدہ حصے پر لاگو کیا جاتا ہے۔
زیادہ مارجن کے تقاضے (HMR)
HMR سے مراد وہ عرصے ہیں جب مارجن کی زیادہ رقم درکار ہوتی ہیں، عموماً اتار چڑھاؤ والے ایونٹس کے دوران خطرات کو گھٹانے کیلئے لیوریج کو محدود بنایا جاتا ہے۔
HMR کے دوران انسٹرومنٹس اور ان کے لیوریجز
انسٹرومنٹ گروپ |
انسٹرمنٹس |
HMR کے دوران لیوریج |
فاریکس |
تمام |
1:200 |
Energies_group |
USOil, UKOil |
1:20 |
XNGUSD |
1:5 |
|
کموڈیٹیز |
XAU |
1:200 |
XAG |
1:100 |
|
XALUSD, XCUUSD, XNIUSD, XPBUSD, XZNUSD |
1:50 |
|
انڈیسیز |
US30، USTEC، US500 |
1:50 - 1:100 |
سبھی دیگر |
1:20 - 1:50 |
|
اسٹاکس |
تمام |
1:5 |
یہ عرصے ان کے دوران پیش آتے ہیں:
زیادہ اثر والی خبروں سے 15 منٹ قبل اور 5 منٹ بعد کھولے گئے آرڈرز پر HMR لاگو ہوتا ہے جو فاریکس کیلئے لیوریج کو 1:200 تک محدود بناتا ہے (HMR عرصے کے دوران دیگر انسٹرومنٹس کے بارے میں مزید پڑھیں)۔ HMR کے بعد خبروں کی ریلیز کے 5 منٹ بعد اکاؤنٹ کی ایکوئٹی اور لیوریج کے لحاظ سے مارجنز دوبارہ کیلکولیٹ کیے جاتے ہیں۔
مارجن کے تقاضوں میں تبدیلی صرف شائع کردہ خبروں سے متاثر ہونے والے انسٹرومنٹس پر کھولے گئے آرڈرز پر لاگو ہوتی ہے۔ یہ اصول HMR عرصے سے پہلے کھولے گئے آرڈرز کیلئے روکے گئے مارجن کو متاثر نہیں کرتا۔ اس معاملے میں صرف اسٹاکس کو استثنا ھاصل ہے: پہلے کھولے گئے اسٹاک آرڈرز کے مارجن کو فنانشیل رپورٹس کے اعلان کی صورت میں زیادہ مارجن کے تقاضوں کے لحاظ سے دوبارہ کیلکولیٹ کیا جائے گا۔
زیادہ مارجن کے تقاضے (HMR) کا عرصہ مختلف واقعات پر منحصر ہے۔ HMR خطرے کے نظم کے فیصلوں کی بنیاد پر زیادہ دیر تک چل سکتا ہے۔
مارکیٹ کی بندش میں ویک اینڈز، عوامی تعطیلات اور یومیہ وقفے شامل ہیں (جو انسٹرومنٹ کے لحاظ سے مختلف اوقات پر پیش آتے ہیں)۔ انسٹرومنٹس عموماً بندش سے 3 گھنٹے قبل اور دوبارہ کھلنے کے 1 گھنٹہ بعد HMR کا تجربہ کرتے ہیں (یومیہ وقفوں کے دوران عرصے مختصر ہو سکتے ہیں)، سوائے XAUUSD کے جو بندش سے 4 گھنٹے پہلے اور دوبارہ کھلنے کے 1 گھنٹے بعد HMR کا اطلاق کرتا ہے نیز کرپٹو کرنسی انسٹرومنٹس جو ویک اینڈ پر بند نہیں ہوتے۔
یومیہ وقفے کے اوقات اور ویک اینڈ شیڈولز سے متعلق مزید معلومات کیلئے ہمارے انسٹرومنٹ کے تجارتی اوقات چیک کریں۔
HMR اس دوران کھلی پوزیشنز پر لاگو ہوتا ہے۔ عرصہ ختم ہونے کے بعد، مارجنز ایکوئٹی اور منتخب کردہ لیوریج کے لحاظ سے دوبارہ کیلکولیٹ ہوتے ہیں۔
آپ HMR کے عرصوں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مندرجہ ذیل سورسز چیک کر سکتے ہیں:
- MT4/MT5 پلیٹ فارم کے میل باکس پر بھیجی گئی ای میلز (یومیہ)
- اقتصادی کیلینڈر
- Watchlist
- Exness Terminal اور Exness Trade میں چارٹ پر اشارہ/نمایاں کیا جانا
- ذاتی علاقے کے اینالیٹکس