ٹریلنگ اسٹاپ ایک خودکار میکانزم ہے جو کسی آرڈر کی موجودہ قیمت کے پیچھے پوائنٹس کی سیٹ کردہ تعداد کے لحاظ سے اسٹاپ لاس (SL) لگانے کی سہولت دیتا ہے۔ جب آرڈر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ہو یا جب فعال مانیٹرنگ ممکن نہ ہو تو یہ خطرے کے نظم کے بہترین ٹولز میں سے ایک ہے کیونکہ یہ آرڈر کو خود بخود بند کر سکتا ہے اور یہ صرف MT4 اور MT5 ڈیسک ٹاپ ٹرمینلز پر دستیاب ہے۔
ٹریلنگ اسٹاپ سیٹ کرنا
ٹریلنگ اسٹاپ کو فعال کرنے کیلئے، آرڈر پوائنٹس کی سیٹ کردہ تعداد کے مطابق منافع بخش ہونا چاہیے، یہ شرط پوری ہونے کے بعد ہی یہ خصوصیت دستیاب ہوگی۔
- MT4 یا MT5 پر، Trade ٹیب میں کھلے ہوئے آرڈر پر دایاں کلک کریں۔
- Trailing Stop منتخب کریں۔
- ان پوائنٹس کی تعداد منتخب کریں جن سے آپ اپنی قیمت کو SL سے ٹریل کروانا چاہتے ہیں۔ آپ آپشنز سے انتخاب کر سکتے ہیں یا اپنی ترجیحی قدر ڈالنے کیلئے حسب منشاء پر کلک کر سکتے ہیں۔
ٹریلنگ اسٹاپ کا نظم کرنا
- ٹریڈ ٹیب میں کھلے ہوئے آرڈر پر دایاں کلک کریں۔
- Trailing Stop منتخب کریں۔
- آپشنز سے پوائنٹس کی تعداد منتخب کریں جو آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ آپ اپنی حسب ضرورت قدر سیٹ کرنے کے لیے Custom کو بھی منتخب کر سکتے ہیں۔
ٹریلنگ اسٹاپ ہٹانا
- ٹریڈ ٹیب میں کھلے ہوئے آرڈر پر دایاں کلک کریں۔
- Trailing Stop منتخب کریں۔
- کوئی نہیں منتخب کریں۔ اگر آپ Delete All کو منتخب کرتے ہیں تو اس سے کھلے اور زیر التوا آرڈرز میں سیٹ کیے گئے تمام ٹریلنگ اسٹاپس حذف ہو جائیں گے۔
ٹریلنگ اسٹاپ کی شرائط
+- ٹریلنگ اسٹاپ کو اسٹاپ لیول سے کم قدر پر سیٹ نہیں کیا جا سکتا۔
- جیسا کہ معاہدے کی خصوصیات میں دکھایا گیا ہے، سیٹ کی جا سکنے والی ٹریلنگ اسٹاپ کی کم از کم رقم ہر مخصوص انسٹرومنٹ کیلئے اسٹاپ لیول پیپس کے لحاظ سے ہوگی۔
- ٹریڈنگ ٹرمینل پر پابندیوں کی وجہ سے، ٹریلنگ اسٹاپ کو MT4 میں کبھی بھی 15 پوائنٹس سے کم پر سیٹ نہیں کیا جا سکتا۔
- ہر پوزیشن کیلئے بس ایک ٹریلنگ اسٹاپ سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ ٹریلنگ اسٹاپس کو زیر التواء آرڈرز کیلئے بھی سیٹ کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ پہلے ہی زیر التواء آرڈر سیٹ اپ کر چکے ہیں تو آپ ٹریلنگ اسٹاپ شامل کر سکتے ہیں۔
- ٹریلنگ اسٹاپ صرف تب کام کرنا شروع کرے گا جب آرڈر پوائنٹس کی اس تعداد کے لحاظ سے منافع کی طرف بڑھنا شروع کرے گا جس پر ٹریلنگ اسٹاپ سیٹ ہے۔
- جب بھی کوئی ٹریلنگ اسٹاپ SL میں ترمیم کرے گا تو اسے جرنل ٹیب میں ریکارڈ کیا جائے گا۔
- ٹریلنگ اسٹاپ اس بات سے قطع نظر سیٹ اپ کیا جا سکتا ہے کہ SL ابتدائی طور پر سیٹ کیا گیا تھا یا نہیں۔
- ٹریڈنگ ٹرمینل بند ہونے یا آپ کی ڈیوائس شٹ ڈاؤن ہونے کے بعد ٹریلنگ اسٹاپ کام کرنا بند کر دے گا۔ اس سے بچنے کیلئے، آپ ہمارا Exness VPS استعمال کر سکتے ہیں۔
ٹریلنگ اسٹاپ کی مثال
+ٹریڈر Buy آرڈر کھولتا ہے اور اپنا ٹیک پرافٹ (TP) اور اسٹاپ لاس (SL) موجودہ قیمت سے 10 پوائنٹ نیچے لگاتا ہے۔ اس کے بعد ان کا آرڈر منافع کرتا ہے لیکن ٹریڈر کچھ دیر کے لیے ٹریڈنگ ٹرمینل سے ہٹنے کی ضرورت پیش آ جاتی ہے۔
بد ترین صورتحال یہ ہے کہ قیمت اپنے TP لیول پر جانے سے پہلے گرنا شروع ہو جاتی ہے اور سیٹ کیے گئے SL لیول پر بند ہو جاتی ہے۔ اس صورت میں ٹریڈر یہ یقینی بنانے کے لیے ٹریلنگ اسٹاپ استعمال کرتا ہے کہ آرڈر منافع بخش رہتے ہوئے بند ہو۔ اس کا مطلب ہے کہ SL ہمیشہ اپنی اصل پوزیشن پر رہنے کی بجائے موجودہ قیمت سے 10 پوائنٹ پیچھے رہتا ہے۔