ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم اور ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے لحاظ سے، آرڈرز کی دو اقسام (مارکیٹ اور زیر التواء) اور عمل درآمد کی دو اقسام (مارکیٹ نفاذ اور فوری عمل درآمد) کی معاونت کی جاتی ہے۔
آرڈر کی قسمیں
آرڈر کی اقسام مارکیٹ آرڈرز اور زیر التواء آرڈرز میں تقسیم ہوتی ہیں۔
مارکیٹ آرڈر
مارکیٹ آرڈرز فوراً انجام دے دیے جاتے ہیں کیونکہ فعال ہوتے ہیں اور ان میں بنیادی آرڈرز کے طور پر buy اور sell شامل ہوتے ہیں۔
- Buy: یہ آسک قیمت پر کھلتا ہے اور بولی قیمت پر بند ہوتا ہے۔
- Sell: یہ بولی کی قیمت پر کھلتا ہے اور آسک قیمت پر بند ہوتا ہے۔
اتار چڑھاؤ والی مارکیٹس میں، سلپیج پورے ہونے والے آرڈرز کو کافی حد تک متاثر کر سکتا ہے؛ جہاں قیمتیں ٹرمینل ونڈو میں مطلوبہ مارکیٹ کی قیمتوں سے زیادہ یا کم ہو سکتی ہیں۔
زیر التواء آرڈرز
زیر التواء آرڈرز کو ٹریڈنگ کو خودکار بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مخصوص قیمت یا سطح پر پہنچنے کے بعد، یہ آرڈرز خود بخود انجام دے دیے جاتے ہیں۔
کھولنے اور بند کرنے دونوں کے آرڈرز زیر التوا ہو سکتے ہیں۔
زیر التواء آرڈرز کی 2 اقسام ہیں: اسٹاپ آرڈرز اور لیمیٹ آرڈرز۔
- Buy limit: موجودہ آسک قیمت سے نیچے خریدنے کی قیمت سیٹ کرتا ہے۔
- Sell limit: موجودہ بولی کی قیمت سے اوپر فروخت کرنے کی قیمت سیٹ کرتا ہے۔
- Take profit: جیسے ہی صارف کی جانب سے سیٹ کردہ منافع کی سطح آ جائے آرڈر بند کر دیتا ہے۔
- Buy stop: موجودہ آسک قیمت سے اوپر خریدنے کی قیمت سیٹ کرتا ہے اور اگر قیمت اس تک پہنچ جائے تو آرڈر پر عمل درآمد کرتا ہے۔
- Sell stop: موجودہ بولی کی قیمت سے نیچے فروخت کی قیمت سیٹ کرتا ہے اور اگر قیمت اس سطح تک پہنچ جائے تو آرڈر پر عمل درآمد کرتا ہے۔
- Stop loss: جیسے ہی صارف کی جانب سے سیٹ کردہ خسارے کی اس سطح تک قیمت پہنچ جائے یہ آرڈر بند کر دیتا ہے۔
- Buy stop limit: ایک دو قدمی آرڈر جس میں buy limit کو buy stop ٹریگر کرتا ہے۔ جب مارکیٹ اسٹاپ کی قیمت پر پہنچ جاتی ہے تو بیان کردہ قیمت پر buy کا لیمیٹ آرڈر لگا دیا جاتا ہے۔
- Sell stop limit: ایک دو قدمی آرڈر جس میں sell limit کو sell stop ٹریگر کرتا ہے۔ جب مارکیٹ اسٹاپ کی قیمت پر پہنچ جاتی ہے تو بیان کردہ قیمت پر sell کا لیمیٹ آرڈر لگا دیا جاتا ہے۔
آرڈر اور عمل درآمد کی اقسام کے بارے میں جاننے کیلئے دستیاب آرڈر کی اقسام ملاحظہ کریں۔
عمل درآمد کی اقسام
ہم عمل درآمد کی دو اقسام آفر کرتے ہیں: مارکیٹ عمل درآمد اور فوری عمل درآمد۔
فوری عمل درآمد صرف Pro اکاؤنٹس تک محدود ہے۔
فوری عمل درآمد
آرڈرز کلائنٹ کی درخواست کردہ قیمت پر انجام دیے جاتے ہیں یا پھر ان پر عمل درآمد ہی نہیں ہوتا۔ اگر آپ کے آرڈر دیتے ہوئے انسٹرومنٹ کی قیمت تبدیل ہو جاتی ہے تو آپ کو نئی تبدیل شدہ قیمت سے اتفاق کرنے کیلئے دوبارہ نرخ کی نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
ٹریڈر فوری عمل درآمد کے ساتھ Pro اکاؤنٹ میں EURUSD کیلئے buy آرڈر لگاتا ہے۔ قیمت 1.21701/1.21727 ہے۔ چونکہ یہ فوری عمل درآمد ہے، آرڈر 1.21727 کی آسک قیمت پر کھلے گا۔
عمل درآمد کی قسم ذاتی علاقے میں آپ کے انتخاب سے قطع نظر MT4 پر ہمیشہ 'فوری' کے طور پر دکھائی جائے گی۔ تاہم، عمل درآمد کی اصل قسم اسی مطابق کام کرے گی جو آپ نے اپنے ذاتی علاقے یا Exness Trade ایپ میں سیٹ کی ہوگی۔
مارکیٹ نفاذ
ٹریڈر مارکیٹ نفاذ کے ساتھ Standard اکاؤنٹ میں EURUSDm کیلئے buy آرڈر لگاتا ہے۔ قیمت 1.21705/1.21735 ہوتی ہے تاہم فوراً 1.21719/1.21740 پر تبدیل ہو جاتی ہے۔ سسٹم خودکار طور پر نئی آسک قیمت 1.21740 پر کسی تصدیق کے بغیر آرڈر پر عمل درآمد کر دیتا ہے۔ قیمت کی اس تبدیلی کو سلپیج کہا جاتا ہے اور یہ مارکیٹ نفاذ میں کافی عام ہے۔