مارکیٹ کے ٹریڈنگ کے اوقات سے متعلق آپ کے جاننے لائق سب کچھ یہ رہا:
- تجارتی سیشنز
- ویک اینڈز اور چھٹیوں پر ٹریڈنگ
- مختلف انسٹرومنٹس کیلئے مارکیٹ کے کام کرنے کے اوقات
- رول اوور کی مدت
- تعطیلات کے مارکیٹ کے اوقات
تجارتی سیشنز
فاریکس مارکیٹ بنا جغرافیائی سرحدوں کے ایک لامرکزی بین الاقوامی مارکیٹ ہے جو ہفتے کے پانچ دن، چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے۔
جب کوئی ایک اہم بین الاقوامی ٹریڈنگ سینٹر بند ہوتا ہے تو دوسرا کھل جاتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ آپ 24/5 فاریکس ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ کچھ مارکیٹس اوور لیپ کرتی ہیں اور ٹریڈنگ کی سرگرمی کا سب سے زیادہ جحم عموماً وقت کے انہی دورانیوں میں ہوتا ہے کیونکہ ٹریڈنگ کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں۔
ڈے لائٹ سیونگز اور فاریکس مارکیٹ
چونکہ گرمیوں کے دوران بہت سے ممالک ڈے لائٹ سیونگز ٹائم (DST) پر منتقل ہو جاتے ہیں، مارکیٹ کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات موسم گرما اور موسم سرما میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
Exness میں، ہم امریکی ڈے لائٹ سیونگز ٹائم (DST) کی تاریخوں پر چلتے ہیں۔ آئیں مندرجہ ذیل ٹیبل پر نظر ڈال کر یہ سمجھتے ہیں کہ موسم گرما اور موسم سرما کن دورانیوں کو سمجھا جاتا ہے۔
شروع ہوتا ہے | اختتام ہوتا ہے | |
گرمیاں | مارچ کا دوسرا اتوار | نومبر کا پہلا اتوار |
سردیاں | نومبر کا پہلا اتوار | مارچ کا دوسرا اتوار |
بین الاقوامی ٹریڈنگ سیشنز
مندرجہ ذیل ٹیبل میں موسم گرما اور موسم سرما دونوں کیلئے اہم بین الاقوامی ٹریڈنگ سیشنز کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات مندرج ہیں۔ نوٹ کریں کہ ہمارا سرور ٹائم GMT+0 ہے۔
علاقہ | شہر | گرمیاں | سردیاں |
کھلنا - بند ہونا | کھلنا - بند ہونا | ||
ایشیا | ٹوکیو | 00:00 - 08:00 | 00:00 - 08:00 |
ہانگ کانگ/سنگاپور | 01:00 - 09:00 | 01:00 - 09:00 | |
یورپ | فرینکفرٹ | 06:00 - 18:00 | 07:00 - 19:00 |
لندن | 08:00 - 16:30 | 08:00 - 16:30 | |
امریکہ | نیو یارک | 13:30 - 20:00 | 14:30 - 21:00 |
شکاگو | 13:30 - 20:00 | 14:30 - 21:00 | |
پیسفک | ویلنگٹن | 22:00 - 05:00 | 21:00 - 04:00 |
سڈنی | 00:00 - 06:00 | 23:00 - 05:00 |
ویک اینڈز اور عوامی چھٹیوں پر ٹریڈنگ
ٹریڈنگ زیادہ تر انسٹرومنٹس کیلئے عموماً ویک اینڈ پر دستیاب نہیں ہوتی ہے اگرچہ بالکل درست اوقات مختلف ہو سکتے ہیں۔ آپ مخصوص معلومات تلاش کرنے کی خاطر ہر انسٹرومنٹ گروپ کیلئے انفرادی صفحات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
عوامی چھٹیوں کیلئے، یہاں ہمارا مضمون ملاحظہ کریں۔
مختلف انسٹرومنٹس کیلئے مارکیٹ کے کام کرنے کے اوقات
Exness ٹریڈنگ کیلئے 24/5 کھلی ہے*۔ موسم گرما اور موسم سرما دونوں کیلئے مختلف انسٹرومنٹس اور اثاثوں کے زمروں کے واسطے ہمارے ٹریڈنگ کے اوقات یہ رہے:
- فاریکس کرنسی جوڑوں کیلئے ٹریڈنگ کے اوقات
- دھاتوں کیلئے ٹریڈنگ کے اوقات
- کرپٹو کرنسیوں کیلئے ٹریڈںگ کے اوقات
- انڈیکس کے ٹریڈنگ کے اوقات
- توانائیوں کیلئے ٹریڈنگ کے اوقات
- اسٹاکس کیلئے ٹریڈنگ کے اوقات
براہ کرم نوٹ کریں کہ بعض انسٹرومنٹس کیلئے یومیہ وقفہ ہوتا ہے جس کے دوران نرخ اور ٹریڈنگ دستیاب نہیں ہوتے ہیں۔
رول اوور کی مدت
رول اوور وہ وقت ہے جب کھلی ٹریڈز والے اسپاٹ ٹریڈرز کا تصفیہ کیے بغیر انہیں ایک دن سے اگلے پر رول اوور کیا جاتا ہے۔ یہ ان انسٹرومنٹس کو ٹریڈ کرنے والے کسی بھی ادارے کیلئے ڈاؤن ٹائم کا باعث بنتا ہے؛ مثلاً درجہ 1 کے بینکس، چھوٹے بینکس، ECNs، دیگر لیکویڈیٹی فراہم کنندگان وغیرہ۔
- رول اوور کے دوران، لیکویڈیٹی مارکیٹس سے ختم ہو جاتی ہے جو زیادہ بڑے سپریڈز کا باعث بنتا ہے۔ تمام رول اوورز کے دوران اس کی توقع کی جا سکتی ہے۔
- ٹریڈز اگلے دن پر رول اوور کرنے سے ان کی متعلقہ سودی شرحوں کے درمیان فرق کے برابر رات بھر کا چارج لاگو ہوتا ہے جسے عام طور پر سواپ کہا جاتا ہے۔
- رول اوور ہر ہفتے، اتوار تا جمعرات، گرمیوں میں 21:00 GMT+0 پر اور سردیوں میں 22:00 GMT+0 پر ہوتا ہے۔
Exness میں، ہم عموماً رول اوور کی تعریف 1-2 گھنٹے کے عرصہ کے طور پر کرتے ہیں۔ تاہم، زیر سوال انسٹرومنٹ کے لحاظ، کم لیکویڈیٹی گھنٹوں جاری رہ سکتی ہے۔
نوٹ: سونا (XAUUSD) اس سے متاثر نہیں ہوتا کیونکہ وہ اس وقت ٹریڈنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوتا۔ فاریکس رول اوور کے دوران اس کی لیکویڈیٹی معمول سے کم ہو سکتی ہے۔
*کرپٹو کرنسیوں جیسے کچھ انسٹرومنٹس پر ٹریڈنگ پورے ہفتے دستیاب ہے، بشمول ویک اینڈز۔ ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے براہ کرم انفرادی انسٹرومنٹس کے اوقات چیک کریں۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.