اسٹاپ آؤٹ اس صورت میں ہوتا ہے جب آپ کی مارجن کی سطح 0% تک پہنچ جاتی ہے اور سسٹم مزید نقصانات سے بچنے کیلئے پوزیشنز کو خود بخود بند کر دیتا ہے۔ چونکہ آپ کی لیوریج آپ کے مارجن کا تعین کرتی ہے، یہ اسٹاپ آؤٹ کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
لیوریج آپ کی قوت خرید کو بڑھاتی ہے تاہم خطرے میں بھی اضافہ کرتی ہے:
- زیادہ لیوریج: آرڈر کھولنے کیلئے کم مارجن کا تقاضا کرتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کم رقم کے ساتھ زیادہ بڑی رقوم ٹریڈ کر سکتے ہیں تاہم یہ آپ کے آرڈرز کو مارکیٹ کی تبدیلیوں کے حوالے سے زیادہ حساس بھی بناتی ہے جس سے اسٹاپ آؤٹ کے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
- کم لیوریج: آرڈر کھولنے کیلئے زیادہ مارجن کا تقاضا کرتی ہے۔ جبکہ یہ آپ کی قوت خرید کو محدود بناتی ہے، یہ مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے وابستہ حساسیت کو بھی گھٹاتی ہے جس سے اسٹاپ آؤٹ کا امکان کم ہو جاتا ہے۔
مثالیں
آئیں اسے بہتر طور پر سمجھنے کیلئے کچھ مثالوں پر نظر ڈالتے ہیں۔ فرض کریں کہ ٹریڈز لگانے سے پہلے آپ کے اکاؤنٹ میں USD 100 ہیں۔
| منظر نامہ | اکاؤنٹ بیلنس | ٹریڈ سائز | مطلوبہ مارجن | مارکیٹ کی موومنٹ - 1% | نقصان کے بعد ایکوئٹی |
| زیادہ لیوریج 1:500 | USD 100 | 0.5 لاٹس USDCHF | USD 100 | USD 500 | USD 0 |
| کم لیوریج 1:50 |
USD 100 | 0.05 لاٹس USDCHF | USD 100 | USD 50 | USD 50 |
-
زیادہ لیوریج آپ کو زیادہ بڑی پوزیشن ٹریڈ کرنے کا موقع دیتی ہے لیکن مارکیٹ کی چھوٹی موومنٹ بھی اسٹاپ آؤٹ ٹریگر ہونے کی صورت میں آپ کا اکاؤنٹ فوراً صاف کر سکتی ہے۔
-
کم لیوریج آپ کے پوزیشن سائز کو محدود کرتی ہے تاکہ آپ فوری اسٹاپ آؤٹ کے بغیر چھوٹے مارکیٹ سوئنگز جھیل پائیں۔