ایک ہی انسٹرومنٹ کیلئے مخالف سمتوں میں لگائے گئے آرڈرز کو ہیجنگ شدہ آرڈرز کہا جاتا ہے
مکمل طور پر ہیجنگ شدہ بمقابلہ جزوی طور پر ہیجنگ شدہ
- مکمل طور پر ہیجنگ شدہ: ایک ہی انسٹرومنٹ کے مماثل حجم کی خرید و فروخت (مثلاً، EURUSD کی 5 لاٹس buy اور EURUSD کی 5 لاٹس sell)۔ اکاؤنٹ کی سبھی اقسام کیلئے مکمل طور پر ہیجنگ شدہ آرڈرز کیلئے کوئی مارجن نہیں روکا جاتا۔
- جزوی طور پر ہیجنگ شدہ: ایک ہی انسٹرومنٹ کے مختلف حجم کی خرید و فروخت (مثلاً، EURUSD کی 5 لاٹس buy اور EURUSD کی 3 لاٹس sell)۔ صرف غیر میچ شدہ حصے کیلئے مارجن روکا جاتا ہے (اس صورت میں 2 لاٹس)۔
غیر میچ شدہ اور غیر ہیج شدہ آرڈرز کیلئے مارجن کیلکولیٹ کرنے کی خاطر، مارجن کی کیلکولیشنز سے متعلق ہمارا مضمون چیک کریں۔
ہیجنگ شدہ آرڈرز پر اسٹاپ آؤٹ
ہیجنگ شدہ آرڈرز اسٹاپ آؤٹ ہو سکتے ہیں اگر:
- ایکوئٹی منفی ہو جاتی ہے (ایکوئٹی < 0)۔
- مارجن کی سطح ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے مارجن کے تقاضے سے نیچے گر جاتی ہے۔
ہیجنگ شدہ آرڈر کا کچھ حصہ بند کرنا
ہیجنگ شدہ آرڈر کی ایک سائیڈ کو بند کرنے سے دوسری سائیڈ کی ہیجنگ ختم ہو جاتی ہے اور بقیہ آرڈر کیلئے مارجن چارج کیا جاتا ہے۔
اگر آپ کے پاس EURUSD کی 3 لاٹس buy اور EURUSD کی 3 لاٹس sell ہیں (مکمل طور ہیجنگ شدہ) تو buy آرڈر کو بند کرنے سے sell آرڈر کی ہیجنگ ختم ہو جائے گی اور ان 3 لاٹس کیلئے پورا مارجن روکا جائے گا۔
اگر آپ کے پاس EURUSD کا 1 لاٹ buy اور 0.5 لاٹ sell کا آرڈر کا تو 0.5 لاٹس ہیجنگ شدہ ہیں۔
زیادہ مارجن کے تقاضے (HMR) کے دوران آپ 0.1 لاٹ sell آرڈر بند کرتے ہیں۔
آپ کی بقیہ پوزیشنز یہ ہیں:
Buy 1 لاٹ
Sell 0.4 لاٹس
ایک sell آرڈر بند کر کے آپ نے اپنی buy پوزیشن کے کچھ حصے کی ہیجنگ ختم کر دی۔ مارجن اب صرف میچ نہ کیے گئے حصے یعنی بقیہ buy آرڈر کی 0.6 لاٹ پر موجودہ HMR قواعد کے مطابق لاگو ہوگا۔
میں ہیجنگ شدہ آرڈر بند کرنے سے کیوں قاصر ہوں؟
مارکیٹ میں زیادہ اتار چڑھاؤ کے دوران، زیادہ مارجن کے تقاضے لاگو ہو سکتے ہیں۔ اگر کافی فری مارجن موجود نہ ہو تو سسٹم آپ کو ہیجنگ شدہ آرڈر بند نہیں کرنے دے گا۔
آپ 100 USD ڈیپازٹ کرتے ہیں اور 1:2000 لیوریج پر EURUSD کی 1 لاٹ buy اور 1 لاٹ sell کھولتے ہیں جس سے 86 USD فری مارجن باقی رہ جاتا ہے۔ جب زیادہ مارجن کے تقاضوں کی وجہ سے لیوریج 1:200 پر تبدیل ہوتی ہے تو sell آرڈر کو بند کرنے کیلئے 550 USD مارجن درکار ہوگا کیونکہ اس کارروائی سے buy آرڈر کی ہیجنگ ختم ہو جائے گی۔ صرف 86 USD کے فری مارجن کے ساتھ، آپ کے پاس 464- USD کی کمی ہوگی لہذا sell آرڈر بند نہیں کیا جا سکتا۔