ہم %0 پر اسٹاپ آؤٹ سیٹ کرتے ہیں اور سبھی ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ آفر کرتے ہیں۔ ان کا امتزاج آپ کو غیر ضروری پابندیوں کے بغیر اپنی مرضی کی تجارتی حکمت عملی لاگو کرنے کی لچک دیتا ہے۔
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ ہمارے کینیائی ادارے (Exness (KE) Limited) اور اردنی ادارے (Exness (JO) Limited) کے ساتھ رجسٹرڈ کلائنٹس کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
0% اسٹاپ آؤٹ
سبھی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اقسام اسٹاپ آؤٹ کیلئے %0 پر سیٹ ہیں، اس کا مطلب ہے کہ جب ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی مارجن کی سطح %0 پر پہنچے گی یا ایکوئٹی صفر پر گرے گی تو آرڈرز خود بخود بند ہو جائیں گے۔
انڈسٹری میں ہماری یہ حکمت عملی منفرد ہے کیونکہ زیادہ تر بروکریجز اسٹاپ آؤٹس کو تقریباً 10-30% پر سیٹ کرتی ہیں۔ عموماً اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ آرڈرز اسٹاپ آؤٹ کے ذریعے بند ہو جاتے ہیں جبکہ انہیں برقرار رکھنے کیلئے فنڈز ابھی دستیاب ہوتے ہیں۔ 0% پر اسٹاپ آؤٹ سیٹ ہونے کی وجہ سے آپ کے آرڈرز زیادہ دیر تک کھلے رہتے ہیں جس سے آپ کو کارروائی کرنے یا پھر مارکیٹ کے ممکنہ طور پر آپ کے حق میں پلٹنے کیلئے زیادہ وقت ملتا ہے۔
0% اسٹاپ آؤٹ کچھ ممالک میں معاونت یافتہ نہیں ہے اور مارکیٹ کے حالات یا آپ کی تجارتی سرگرمی کی بنیاد پر مختلف ہو سکتا ہے۔
ہمارے عمومی تجارتی شرائط کے مضمون میں اسٹاپ آؤٹ سے متعلق مزید جانیں۔
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ ہماری جانب سے آفر کی جانے والی ایک خصوصیت ہے جو اسٹاپ آؤٹس کو مؤخر کرنے اور کبھی کبھار ان سے مکمل طور پر بچنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ خصوصیت زیادہ اتار چڑھاؤ اور سپریڈ کے پھیلنے کی مدتوں کے دوران اہم ہے جو آپ کے آرڈرز کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ کے فوائد
مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سپریڈز کے پھیلنے کا باعث بن سکتا ہے جو آپ کے آرڈرز کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ اسٹاپ آوٹ سے تحفظ سپریڈ کے پھیلنے کی وجہ سے ہونے والے اسٹاپ آؤٹس کے امکان کو گھٹاتا ہے۔
اگر مارکیٹ آپ کے آرڈرز کے خلاف حرکت کرنا شروع کر دے اور اسٹاپ آؤٹ کا خطرہ ہو تو اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ آپ کی ٹریڈز کو زیادہ دیر تک کھلا رکھتا ہے۔ اس سے آپ کو یہ فیصلہ کرنے کیلئے زیادہ وقت مل جاتا ہے کہ آیا کچھ آرڈرز کو بند کر دینا چاہیے، اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں فنڈز شامل کرنے چاہئیں یا پھر مارکیٹ کے آپ کے حق میں پلٹنے کا انتظار کرنا چاہیے۔
Exness ڈئنامک سپریڈز یا رئیل ٹائم سپریڈز آفر کرتی ہے نیز یہ سپریڈز پھیلا کر مصنوعی طور پر اسٹاپ آؤٹس کو متحرک نہیں کرے گی۔ اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے۔ ہم اپنے کلائنٹس کو منصفانہ اور محفوظ تجارتی ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
خصوصیت کی دستیابی
ہم اپنے ٹریڈرز کو اضافی فائدے کے طور پر اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ آفر کرتے ہیں تاہم یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ یہ شاید یہ ہر وقت سبھی کلائنٹس کیلئے دستیاب نہ ہو۔ دستیابی کا تعین ہمارے ریاضیاتی ماڈلز سے ہوتا ہے جو آپ کے تجارتی حالات اور سرگرمی کا جائزہ لیتے ہیں۔ اگر آپ کی تجارتی حکمت عملی اس پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے یا اس کا غلط استعمال کیا جاتا ہے تو بھی یہ غیر فعال ہو سکتی ہے۔
اسٹاپ آؤٹ سے تحفظ کے ساتھ، آپ اعتماد سے ٹریڈ کر سکتے ہیں، یہ جانتے ہوئے کہ یہ خصوصیت آپ کو اسٹاپ آؤٹس کو مؤخر کرنے اور کبھی کبھار روکنے میں مدد دیتی ہے جو مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور سپریڈ پھیلنے کے دوران انتہائی ضروری ہوتا ہے۔