ٹریڈنگ حجم کو سمجھنا آپ کو ٹریڈنگ کرتے وقت فوری اور باخبر فیصلے لینے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ آپ کو اپنے ٹریڈنگ کے اہداف سیٹ اور پورے کرنے نیز اپنا Exness Premier اسٹیٹس حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ٹریڈنگ حجم معلوم کرنے کا طریقہ جاننا ٹریڈنگ میں کافی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسے مارجن اور پیپ کی قدر جیسی دیگر اہم کیلکولیشنز میں استعمال کیا جاتا ہے۔
آسان الفاظ میں کہا جائے تو ٹریڈنگ حجم (TV) سے مراد اس بیس کرنسی کی تعداد ہے جس میں ٹریڈنگ ٹریڈنگ کر رہا ہو۔ اسے مندرجہ ذیل فارمولے کی مدد سے کیلکولیٹ کیا جاتا ہے:
ٹریڈنگ حجم (TV) = لاٹس کی تعداد x معاہدے کا حجم
مثال 1 EURUSD کی 3 لاٹس کیلئے Buy کا آرڈر۔ TV = 3 x 100 000 EUR = 300000 EUR |
مثال 2 UKOIL کی 3 لاٹس کیلئے Sell کا آرڈر۔ TV = 3 x 1 000 BBL |
نوٹ: ٹریڈنگ حجم ہمیشہ بیس کرنسی میں کیلکولیٹ کیا جاتا ہے۔
لاٹ اور معاہدے کا حجم
لاٹ سے مراد کسی ٹرانزیکشن کا معیاری یونٹ سائز ہے۔ ایک معیاری لاٹ عموماً بیس کرنسی کے 100000 یونٹس کے برابر ہوتی ہے (انسٹرومنٹ کے لحاظ سے)۔
لاٹس کی دستیاب متعدد اقسام میں شامل ہیں:
- معیاری لاٹ: 1 لاٹ = 100000 یونٹس
- منی لاٹ: 0.1 لاٹ = 10000 یونٹس
- مائیکرو لاٹ: 0.01 لاٹ = 1000 یونٹس
- نینو لاٹ: 0.001 لاٹ = 100 یونٹس
معاہدے کا حجم ایک مقررہ قدر ہوتی ہے جو 1 لاٹ میں بیس کرنسی کی مقدار کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہے۔
انسٹرومنٹ گروپ | معاہدے کا حجم | |
کرپٹو کرنسیاں |
|
|
فاریکس |
|
|
کموڈیٹیز |
دھاتیں |
|
توانائیاں |
|
|
اسٹاکس |
|
|
انڈیکسز |
|
*کریپٹو کرنسیوں کے لیے، معاہدے کا حجم انسٹرومنٹ کی بنیاد پر مختلف ہو سکتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے ٹریڈنگ انسٹرومنٹس سے متعلق ہمارا مضمون پڑھیں۔
سپریڈ، ایکوئٹی، مارجن اور دیگر ٹریڈنگ کی لازمی اصطلاحات کے بارے میں مزید معلومات کیلئے لنک فالو کریں۔
ایپلیکیشنز
آئیں ایسی چند صورتوں پر نظر ڈالتے ہیں جہاں TV کو کیلکولیٹ کرنا کام آ سکتا ہے:
پریمیئر پروگرام
ٹریڈنگ حجم تعین کرتا ہے کہ Premier پروگرام کے کون سے کلائنٹس Premier Preferred، Premier Elite یا Premier Signature کیلئے اہل قرار پاتے ہیں۔
Exness VPS
Exness VPS کیلئے مجموعی اکاؤنٹ بیلنس اور/یا کُل ٹریڈنگ حجم کے معیار پر پورا اترنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ لاگو ہونے والا والا مخصوص اہلیتی معیار اور تقاضے آپ کے ذاتی علاقہ میں موجود ہیں؛ ان معیارات کی توثیق کرنے کیلئے اپنے PA میں لاگ ان کریں (Settings اور پھر Virtual Private Server ٹیب کھولیں)۔
پارٹنرشپ
آپ کے ریفر کردہ کلائنٹ کا ٹریڈنگ حجم (کھولنے اور بند کرنے دونوں کے میزان کے بطور) کیلکولیٹ کیا جاتا ہے اور متعدد شراکت دار سطح کی اپ گریڈز جیسے ایڈوانس پارٹنر اور متعارف کروانے والے بروکر (IB) کیلئے اپلائی کرنے کی خاطر بنیادی اہلیتی معیار میں سے ایک کے بطور استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، آپ کے ریفر کردہ کلائنٹس کیلئے TV یہ کیلکولیٹ کرنے کیلئے چیک کیا جاتا ہے کہ آیا آپ شراکت دار کے لائلٹی پروگرام کے تحت انعامات کیلئے اہل ہیں۔