جب بھی کوئی زیر التواء آرڈر سیٹ اپ کیا جاتا ہے، مطلوبہ قیمت کو موجودہ قیمت سے کم سے کم فاصلے پر سیٹ کیا جانا ضروری ہوتا ہے۔ اس فاصلے کو اسٹاپ لیول کہا جاتا ہے اور زیر التواء آرڈرز ٹیک پرافٹ اور اسٹاپ لاس کامیابی سے لگانے کیلئے اسے فالو کرنا اہم ہے۔
زیر التواء آرڈر کے لحاظ سے اسٹاپ لیولز:
اسٹاپ لیول کے تقاضے سیٹ کردہ زیر التواء آرڈر کی قسم کے لحاظ سے ہوتے ہیں۔
زیر التواء آرڈر کی قسم | اسٹاپ لیول کا تقاضا |
---|---|
buy limit |
موجود آسک سے نیچے -1 پوائنٹ پر |
sell limit | موجودہ بولیس ے اوپر +1 پوائنٹ پر |
buy stop | موجودہ آسک سے اوپر +1 پوائنٹ پر |
sell stop | موجودہ بولی سے نیچے -1 پوائنٹ پر |
ہمارے پاس اپنے زیادہ تر کلائنٹس کیلئے اسٹاپ لیولز نہیں ہیں۔ اوپر دیے گئے ٹیبل میں اسٹاپ لیول کی قدریں، انسٹرومنٹس کی قدریں اور Exness ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار تبدیل ہو سکتے ہیں۔ یہ شاید بعض زیادہ فریکوئنسی والی ٹریڈنگ حکمت عملیوں یا ماہر مشیران کا استعمال کرنے والے ٹریڈرز کے لیے دستیاب نہ ہو۔
اسٹاپ لیول کے تقاضوں سے ہٹ کر، کچھ اہم قوانین ہیں جن پر غور کیا جانا چاہیے:
- ایسے زیر التواء آرڈرز کو سیٹ نہیں کیا جا سکتا جن میں ٹیک پرافٹ اور/یا اسٹاپ لیول موجودہ قیمت کے برابر ہوں۔
- buy stop اور sell stop کو ٹریڈنگ ٹرمینل کی بلٹ ان پابندیوں کی وجہ سے سپریڈ کے اندر سیٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔.
- اسٹاپ لاس کو سپریڈ کے اندر سیٹ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
- Buy limit, sell limit اور ٹیک پرافٹ کو سپریڈ کے اندر سیٹ کیا جا سکتا ہے۔
کچھ صورتوں میں زیر التواء آرڈرز سلپیج کا باعث بن سکتے ہیں؛ ہم سلپیج کا سامنا کرنے سے بچنے کیلئے سلپیج کے اصول کے بارے میں مزید جاننے کی تجویز دیتے ہیں۔