کیا ہوتا ہے؟
آپ کوئی کارروائی انجام دینے یا صفحہ لوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ خرابی نظر آتی ہے۔
یہ خرابی مندرجہ ذیل صورتوں میں بھی ظاہر ہو سکتی ہے:
- ایسا لگتا ہیکہ کچھ غلط واقع ہوگیا ہے۔
- کچھ خرابیاں پیش آئی ہیں۔
اس خرابی کو حل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
اگر آپ کو اس کا سامنا ہوتا ہے تو یہ کچھ اقدامات ہیں جو آپ لے سکتے ہیں:
ویب براؤزر پر:
- انٹرنیٹ کنکٹویٹی چیک کریں۔
- براؤزر پر انکوگنیٹو موڈ آزمائیں
- براؤزر کی کوکیز اور کیش کو صاف کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔
- دیگر براؤزر آزما کر دیکھیں۔
- چیک کریں کہ آیا کوئی فائر وال سائٹ کو روک رہی ہے۔
- اگر آپ پہلے ہی لاگ ان ہیں تو لاگ آؤٹ کر کے واپس لاگ ان کریں۔
- کارروائی انجام دینے کیلئے موبائل ایپلیکیشن آزما کر دیکھیں۔
- اگر آپ VPN استعمال کر رہے ہیں تو اسے منقطع کریں اور اس کے بغیر کوشش کریں۔
موبائل ایپ پر:
- پس منظر سے ایپ کو مکمل طور پر بند کر دیں اور ری اسٹارٹ کریں۔
- چیک کریں کہ آیا ایپ اپ ڈیٹ ہے۔
- لاگ آؤٹ کریں اور واپس لاگ ان کریں۔
- ایپ کو ان انسٹال کریں، انسٹال کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔
- کارروائی انجام دینے کیلئے براؤزر استعمال کر کے دیکھیں۔
ہم تجویز دیتے ہیں کہ اگر آپ کو دیگر خرابیوں کا سامنا ہو تو ان کیلئے مخصوص حل تلاش کرنے کی خاطر یہاں ہماری عمومی ٹربل شوٹنگ گائیڈز بھی پڑھیں۔ یہ تجویز بھی دی جاتی ہے کہ آپ کنسول اور HAR فائلز تیار کریں جو ٹربل شوٹنگ کے کام نہ کرنے کی صورت میں اس مسئلے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے کارآمد ہوں گی۔