کیا ہوتا ہے؟
اگر آپ کو یہ خرابی موصول ہو تو ممکن ہے کہ چارٹس لوڈ نہ ہوں اور آپ کے MetaTrader ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر نرخ منجمد ظاہر ہو سکتے ہیں۔
ایسا کیوں ہوا؟
اگر آپ کو یہ خرابی نظر آ رہی ہے تو اس کا مطلب مندرجہ ذیل میں سے کچھ ہو سکتا ہے:
- غلط اسناد
- غیر مستحکم انٹرنیٹ
- VPN سروسز
- فائر وال اور اینٹی وائرس سافٹ ویئر
اس خرابی کو حل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
-
غلط اسناد
- چیک کریں کہ آیا آپ نے اپنے ٹریڈنگ پلیٹ فارم میں لاگ ان کرنے کیلئے درست اسناد استعمال کی ہیں، بشمول ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر، ٹریڈنگ پاس ورڈ اور اکاؤنٹ سرور۔
-
غیر مستحکم انٹرنیٹ
- اپنے انٹرنیٹ کنکشن پر رفتار کا ٹیسٹ چلائیں۔
- اپنی انٹرنیٹ کیبلز چیک کریں یا اپنے موڈیم/روٹر کو ری سیٹ کریں یعنی کم از کم 5 سیکنڈ کیلئے آف کر کے دوبارہ آن کریں۔
- جب ٹریڈنگ پلیٹ فارم فعال ہو تو سرورز کی فہرست اور Log in کا آپشن دیکھنے کیلئے "No Connection" خرابی پر کلک کریں۔ سرورز کی فہرست ریفریش کرنے کیلئے Rescan Servers پر کلک کریں اور پنگ چیک کریں۔
-
VPN سروسز
- اگر ٹریڈنگ ٹرمینل کو استعمال کرتے ہوئے آپ کے پاس VPN سروس فعال ہے تو اس سے وہی خرابیاں ہو سکتی ہیں جو ایک غیر مستحکم انٹرنیٹ کنکشن کی وجہ سے ہوتی ہیں، جیسے VPN سروس پر بندش ہونے کی صورت میں سست رسپانس کا وقت اور کنکشن نہیں ہے کے مسائل۔ اسے غیر فعال کرنے کی کوشش کریں اور ٹریڈنگ ٹرمینل کو دوبارہ شروع کر کے دیکھیں کہ آیا اس سے مسئلہ حل ہوتا ہے۔
-
فائر وال اور اینٹی وائرس سافٹ ویئر
اگر آپ فائر وال استعمال کرتے ہیں تو ایپلیکیشن کے ذریعے ٹریفک کو محدود یا بلاک کر کے اس کا تصادم آپ کے ٹریڈنگ ٹرمینل سے ہو سکتا ہے۔ اپنے ٹریڈنگ ٹرمینل کو فائر وال اور اینٹی وائرس سافٹ ویئر کیلئے مستثنیٰ کی فہرست میں شامل کریں یا اپنی فائر وال یا اینٹی وائرس سافٹ ویئر کو غیر فعال ہی کر دیں اور پھر دوبارہ لاگ ان کر کے دیکھیں کہ آیا اس سے مسئلہ حل ہوا۔
اگر مسئلہ برقرار رہے تو مدد کیلئے سپورٹ ہب میں ٹکٹ کھولیں۔