کیا ہوتا ہے؟
ممکن ہے آپ کے MetaTrader پلیٹ فارمز پر چارٹس لوڈ نہ ہوں اور نرخ منجمد معلوم ہو سکتے ہیں۔
ایسا کیوں ہوا؟
یہ خرابی ٹریڈنگ ٹرمینل اور اکاؤنٹ سرورز کے درمیان کنکشن کے مسئلے کی نشاندہی کرتی ہے (کنکشن کی رفتار کم ہو سکتی ہے یا ممکن ہے کنکشن موجود نہ ہو)۔
اس خرابی کو حل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
یہ خرابی عموماً کچھ وقت کے بعد خود ہی حل ہو جاتی ہے۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کرنے سے پہلے کچھ دیر انتظار کریں۔ اگر مسئلہ برقرار رہتا ہے تو یہ کچھ ٹربل شوٹنگ کے اقدامات ہیں جو آپ لے سکتے ہیں:
- ایسا کوئی بھی چارٹ بند کر دیں جو اٹکا ہوا معلوم ہو یا کافی دیر سے 'اپ ڈیٹ کا انتظار ہو رہا ہے' دکھا رہا ہو۔
- پورا ٹریڈنگ ٹرمینل بند کریں اور دوبارہ شروع کریں۔
- اپنے روٹر کے کنکشن کی توثیق کریں۔ کنکشن ری سیٹ کرنے کیلئے، آپ اسے آف کر کے 5 منٹ بعد واپس آن کر سکتے ہیں۔
- عارضی طور پر اپنا اینٹی وائرس غیر فعال کر کے دیکھیں کہ آیا خرابی ٹھیک ہوتی ہے یا نہیں۔
- اگر آپ کے پاس کسی اور PC تک رسائی ہے تو اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ ان کر کے دیکھیں کہ آیا وہاں بھی مسئلہ پیش آتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو مسئلہ کنکشن سے متعلق ہے۔
- اچھی طرح چیک کریں کہ آپ کا ٹریڈنگ سرور آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے درست ہے۔
- ٹریڈنگ ٹرمینل کی نچلے دائیں جانب کنکشن بار پر کلک کریں اور Rescan servers پر کلک کریں۔ اس سے کنکشن ریفریش ہو سکتا ہے اور مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
- ٹریڈنگ ٹرمینل دوبارہ انسٹال کریں اور پھر سے لاگ ان کریں۔
متبادل طور پر، Exness VPS ٹریڈنگ ٹرمینلز کے ذریعے آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹس پر لگاتار، مضبوط کنکشن برقرار رکھنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔
اگر مسئلہ برقرار رہے تو مدد کیلئے سپورٹ ہب میں ٹکٹ کھولیں۔