Exness اکاؤنٹ رجسٹر کرنے سے ایک ذاتی علاقہ (PA) بن جائے گا، یہ مرکزی ہب ہے جہاں آپ کارروائیوں کا نظم کرتے ہیں جیسے کہ نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس بنانا اور اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگز تبدیل کرنا۔
Exness اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کا طریقہ یہ ہے:
- Exness ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور Register پر کلک کریں۔
- اپنا رہائش کا ملک اور ای میل پتہ درج کریں۔ یا پھر آپ Google پر کلک کر کے اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ رجستر کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
رہائش کا ملک بعد میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے اور آپ کے PA میں ملک کے لحاظ سے مخصوص ادائیگی کے طریقے فراہم کیے جاتے ہیں؛ براہ کرم اسے احتیاط سے منتخب کریں۔
- اس کے بعد، پاس ورڈ بنائیں۔ آپ کا پاس ورڈ دکھائے گئے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
- اگر آپ شراکت دار کے تحت رجسٹر ہونا چاہتے ہیں تو Partner code (optional) پر کلک کریں۔
غلط شراکت دار کوڈ کی صورت میں اس فیلڈ کو صاف کر دیا جائے گا تاکہ آپ دوبارہ کوشش کر سکیں۔
- اس کے بعد، آپ کو یہ اقرار اور تصدیق کرنے کیلئے باکس کو نشان زد کرنا ہوگا کہ آپ امریکہ کے شہری یا رہائشی نہیں ہیں۔
- Continue پر کلک کریں۔
آپ نے اب Exness اکاؤنٹ رجسٹر کر لیا ہے اور آپ کے ذاتی علاقے (PA) پر آپ کو بھیجا جائے گا۔ ڈیفالٹ طور پر، My accounts سیکشن میں ایک حقیقی اور ایک ڈیمو MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنایا جاتا ہے۔
نوٹ: اگر آپ کو خرابی کا کوئی ایسا پیغام موصول ہوتا ہے جس کے مطابق آپ کا ای میل پتہ پہلے ہی کسی اکاؤنٹ سے منسلک ہے تو ہم کھو جانے والا پاس ورڈ بحال کرنے کا طریقہ جاننے کی تجویز دیتے ہیں۔
نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنانے کیلئے:
- My accounts کے سیکشن میں Open New Account پر کلک کریں۔
- ڈیفالٹ طور پر، آپ کیلئے ایک MT5 ٹریڈنگ اکاؤنٹ منتخب ہوتا ہے۔ آپ بالائی دائیں جانب MT5 پر کلک کر کے اسے تبدیل کر سکتے ہیں۔
- اس کے بعد، اپنے اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں: Standard، Pro، Raw Spread یا Zero، Standard Cent۔ Continue پر کلک کریں۔ ڈیمو اکاؤنٹس کیلئے، Standard Cent منتخب کرنا دستیاب نہیں۔
- مندرجہ ذیل تفصیلات درج کریں:
- زیادہ سے زیادہ لیوریج
- شروعاتی بیلنس (صرف ڈیمو اکاؤنٹس کیلئے)
- کرنسی
- اکاؤنٹ کا نک نیم
- ٹریڈنگ پاس ورڈ
- مکمل کر لینے کے بعد Create an Account پر کلک کریں۔
ڈیپازٹ کرنے کیلئے، یہ تجویز دی جاتی ہے کہ آپ پہلے اپنے Exness اکاؤنٹ کی مکمل توثیق کریں کیونکہ جب تک Exness اکاؤنٹس کی مکمل توثیق نہ کر لی جائے ان پر کچھ حدود لاگو ہوتی ہیں۔ اپنے PA کی خصوصیات کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، ذاتی علاقہ کیا ہے پڑھیں۔