جب آپ رجسٹریشن اور اپنے اکاؤنٹ کی مکمل توثیق کر لیں تو اب وقت ہے ٹریڈنگ شروع کرنے کا۔ اپنا ٹریڈنگ کا سفر شروع کرنے سے پہلے جو اقدامات لینا آپ کیلئے ضروری ہیں ان سے متعلق گائیڈ پیش خدمت ہے۔
- ڈیپازٹ کریں
- ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا انتخاب کریں
- ٹریڈنگ انسٹرومنٹس شامل کریں
- مارجن کیلکولیٹ کریں
- ٹریڈنگ کے اوقات چیک کریں
- تجارت شروع کریں
1. اپنا پہلا ڈیپازٹ کریں
آپ کا پہلا ڈیپازٹ آپ کی منتخب کردہ اکاؤنٹ کی قسم پر منحصر ہوتا ہے، چاہے وہ Standard اکاؤنٹ ہو یا Professional۔ ادائیگی کا موزوں ترین سسٹم منتخب کرنے سے پہلے اپنا ابتدائی ڈیپازٹ کرنے کے بارے میں مزید پڑھیں۔
ڈیپازٹ کرنے کا طریقہ:
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں۔
- Deposit ٹیب پر جائیں۔
- اپنا ترجیحی ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔
- اپنا پہلی بار کا ڈیپازٹ کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔
نوٹ: ڈیپازٹ کے کم از کم تقاضے پورے ہونے تک ٹریڈنگ بطور ڈیفالٹ غیر فعال ہوتی ہے۔ اگر آپ ڈیپازٹ کیے بغیر ٹریڈ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں تو 'ٹریڈ کرنا غیر فعال ہے' کی خرابی کا پیغام نظر آئے گا۔
2. ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا انتخاب کریں
ہم آپ کی سہولت کے لیے مختلف ٹریڈنگ پلیٹ فارمز پیش کرتے ہیں۔ اپنے لیے موزوں ترین پلیٹ فارم منتخب کرنے سے پہلے ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اور ان کے آپسی موازنے کے بارے میں جانیں۔
یہ وہ ٹریڈنگ ٹرمینلز ہیں جو ہم پیش کرتے ہیں اور ان میں لاگ ان کرنے کا طریقہ:
-
Exness Trade ایپ
- Exness Trade اپپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے Exness اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کریں۔
-
Exness Terminal
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں، سب سے اوپر والے ہیڈر میں موجود مینو آئیکن پر کلک کریں، اور Exness ٹرمینل پر کلک کریں۔
-
MetaTrader 4 یا MetaTrader 5 ڈیسک ٹاپ ٹرمینلز
- اپنا منتخب کردہ MetaTrader 4 یا MetaTrader 5 پلیٹ فارم اپنی ڈیسک ٹاپ ڈیوائس پر ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں، اور اپنی Exness اسناد کے ساتھ لاگ ان کریں۔
-
MT4/MT5 WebTerminal
- اپنے اکاؤنٹ نمبر، پاس ورڈ اور سرور کے ساتھ ہماری ویب سائٹ پر WebTerminal میں سائن ان کریں۔
-
MetaTrader موبائل ٹرمینلز
- اپنے فون پر MetaTrader 4 ایپ یا MetaTrader 5 ایپ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں اور اپنی Exness اسناد کے ساتھ لاگ ان کریں۔
-
MT4 Multiterminal
- اپنے ونڈوز ڈیسک ٹاپ پر MT4 Multiterminal کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں اور اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں۔
نوٹ: اگر آپ MetaTrader 4 اکاؤنٹ کھولتے ہیں تو آپ MetaTrader 5 کو اپنے MT4 لاگ ان کے ساتھ اور اس کے برعکس استعمال نہیں کر پائیں گے۔ اگر آپ کو MT4 اور MT5 دونوں کے لیے اکاؤنٹس چاہئیں تو آپ کو ان کے لیے علیحدہ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولنے ہوں گے۔
3. اپنے پسندیدہ ٹریڈنگ انسٹرومنٹس شامل کریں
ہم متعدد ٹریڈنگ انسٹرومنٹس آفر کرتے ہیں بشمول فاریکس، کموڈیٹیز، اسٹاکس، اور انڈیکسز۔ اپنے منتخب کردہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر آپ ان انسٹرومنٹس کو شامل کر سکتے ہیں جنہیں آپ ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں۔
Exness Terminal کے ساتھ سرچ بار میں کسی انسٹرومنٹ کو تلاش کرکے انسٹرومنٹس شامل کریں، اور پھر انسٹرومنٹ کو منتخب کرکے اس کا چارٹ سامنے لائیں اور نظر رکھنا شروع کریں۔
Exness Trade ایپ پر بس Trade ٹیب پر جائیں اور انسٹرومنٹس کی دکھائی گئی فہرست میں سے اپنا انسٹرومنٹ منتخب کریں، یا انسٹرومنٹ کو سرچ بار میں درج کرکے تیزی سے اسے تلاش کریں۔
اگر آپ MetaTrader موبائل اور ڈیسک ٹاپ پلیٹ فارم کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں تو آپ اپنی Market Watch میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹس شامل کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کا طریقہ مندرجہ ذیل مضامین میں معلوم کریں:
- میں MetaTrader 4 کے ساتھ کیسے ٹریڈ کر سکتا ہوں؟
- میں MetaTrader 5 کے ساتھ کیسے ٹریڈ کر سکتا ہوں؟
- میں MetaTrader WebTerminal کیسے استعمال کروں؟
- MT4 Multiterminal استعمال کرنے کا طریقہ ?
4. مارجن کیلکولیٹ کریں
مارجن ایک مختص کردہ رقم ہے جو لیوریج شدہ ٹریڈنگ پوزیشن کو کھولنے اور برقرار رکھنے کے لیے درکار ہوتی ہے۔ کسی بھی انسٹرومنٹ کے لیے کسی بھی لیوریج پر مطلوبہ مارجن کا حساب لگانے کے لیے سرمایہ کاری کیلکولیٹر کا استعمال کریں۔ سرمایہ کاری کیلکولیٹر کو استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید پڑھیں۔
یہ یقینی بنانے کی تجویز کی جاتی ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں ٹریڈ کو کھولنے اور برقرار رکھنے کے لیے کافی رقم موجود ہو۔
5. مارکیٹ کے اوقات چیک کریں
اگرچہ Exness پر ٹریڈنگ 24/5* دستیاب ہوتی ہے، ٹریڈنگ کرنے سے پہلے ٹریڈنگ کے مارکیٹ اوقات، انسٹرومنٹ کے ٹریڈنگ اوقات، موسم گرما/موسم سرما کے ٹریڈنگ اوقات، اور یومیہ وقفوں سے آگاہ رہنا انتہائی ضروری ہے۔
مندرجہ ذیل مضامین میں ہر ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے مارکیٹ کے اوقات معلوم کریں:
- فاریکس کرنسی جوڑوں کیلئے ٹریڈنگ کے اوقات
- کموڈیٹیز کیلئے ٹریڈنگ کے اوقات
- کرپٹو کرنسیوں کیلئے ٹریڈںگ کے اوقات
- انڈیکسز کیلئے ٹریڈنگ کے اوقات
- اسٹاکس کیلئے ٹریڈنگ کے اوقات
*کرپٹو کرنسیوں جیسے کچھ انسٹرومنٹس پر ٹریڈنگ پورے ہفتے دستیاب ہوتی ہے، بشمول ویک اینڈز کے۔
6. ٹریڈنگ شروع کریں
اب آپ ٹریڈنگ شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ شروع کرنے کے طریقے سے متعلق ہماری تفصیلی گائیڈ چیک کریں۔