ٹریڈنگ شروع کرنے سے پہلے آپ سے کامیابی کے ساتھ پہلی بار ڈیپازٹ کرنے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ ادائیگیاں صرف کلائنٹ کے نام والے اکاؤنٹس سے ہی قبول کی جاتی ہیں؛ تیسری پارٹی کے اکاؤنٹس قبول نہیں کیے جاتے۔
اپنا پہلا ڈیپازٹ کرنے کا طریقہ
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں اور Deposit کا ٹیب کھولیں۔
- ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔ کم از کم/زیادہ سے زیادہ حد اور پراسیسنگ کا وقت نوٹ کریں۔
- ڈیپازٹ کی رقم درج کریں اور Continue کو منتخب کریں۔
- ٹرانزیکشن کے خلاصے کا جائزہ لیں، پھر Confirm کریں۔
- ٹرانزیکشن مکمل کرنے کیلئے آپ کو ادائیگی کے فراہم کنندہ کے صفحے پر ری ڈائریکٹ کر دیا جائے گا۔
قابل غور باتیں
دو اہم فیکٹرز طے کرنے سے آپ کا پہلی بار کا ڈیپازٹ آسان بن جاتا ہے:
ادائیگی کا طریقہ
+اپنے علاقے میں دستیاب ادائیگی کا ایسا طریقہ منتخب کریں جو آپ کے پہلی بار کے ڈیپازٹ کیلئے سب سے زیادہ سہولت بخش ہو۔ Deposit کا ٹیب طریقے، پراسیسنگ کے اوقات نیز کم از کم/زیادہ سے زیادہ حدود دکھاتا ہے۔
دیگر قابل غور باتوں میں شامل ہیں:
- توثیق کے تقاضے: سبھی ادائیگی کے طریقے فعال کرنے کیلئے یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنی اکنامک پروفائل اور اکاؤنٹ کی توثیق کو مکمل کر لیا ہے۔
- کرنسی: کنورژن چارجز سے بچنے کیلئے اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کیلئے سیٹ کردہ کرنسی میں ہی ڈیپازٹ کریں۔
- پراسیسنگ کے اوقات: پراسیسنگ کے اوقات مختلف ہو سکتے ہیں لہذا اپنی ترجیحات کے لحاظ سے موزوں ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔
- ڈیپازٹ کی فیس: زیادہ تر ادائیگی کے طریقوں میں ڈیپازٹس پر کوئی فیس نہیں ہوتی تاہم ان کیلئے ڈیپازٹ کی مخصوص کم از کم رقم درکار ہوتی ہے۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ بن جانے کے بعد ٹریڈںگ اکاؤنٹ کی کرنسی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اپنی مرضی کی اکاؤنٹ کی کرنسی کیلئے نیا ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنائیں۔
جمع کی رقم
+آپ کے پہلی بار کے ڈیپازٹ کی رقم آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم اور منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے دونوں پر منحصر ہوتی ہے۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی قسم
- Professional ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں اکاؤنٹ رجسٹریشن کے علاقے کے لحاظ سے منفرد پہلی بار کی کم از کم رقم ہوتی ہے تاہم یہ صرف اسی ابتدائی ڈیپازٹ پر لاگو ہوتی ہے۔
- Standard ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے کے لحاظ سے کم از کم پہلی بار کا ڈیپازٹ درکار ہوتا ہے۔
کم از کم جمع کردہ رقم
- ادائیگی کے طریقے کم سے کم ڈیپازٹ کا تقاضا پیش کرتے ہیں جو ہر ڈیپازٹ پر لاگو ہوتا ہے، نہ کہ صرف پہلے ڈیپازٹ پر۔
اگر آپ کا ڈیپازٹ ادائیگی کے طریقے کے لیے درکار رقم سے کم ہوا تو آپ کو مطلع کرنے کے لیے آپ کے PA میں ایک خرابی کا پیغام ظاہر ہوگا۔
اگر ایک Pro اکاؤنٹ کے لیے USD 200 کا کم سے کم پہلی بار کا ڈیپازٹ درکار ہے جبکہ ادائیگی کے طریقہ کار کی کم سے کم ڈیپازٹ رقم USD 10 ہے، تو آپ کا پہلی بار کا ڈیپازٹ کم از کم USD 200 ہونا چاہیے۔