CVV جو کارڈ ویریفیکیشن ویلیو کا مخفف ہے، اس سے مراد آپ کے VISA یا Mastercard برانڈ والے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈز کے پچھلے حصے پر موجود 3 ہندسوں والا نمبر ہے۔
یہ آن لائن ادائیگیاں کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے بچنے کیلئے لیا جانے والا اقدام ہے۔
Exness کے ساتھ کوئی بھی بینک کارڈ ٹرانزیکشن کرتے ہوئے آپ سے آپ کا CVV نمبر درج کرنے کیلئے کہا جائے گا۔
آپ کا CVV آپ کے کارڈ کی پشت پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔
نوٹ: ATM PIN کو CVV نہیں سمجھا جانا چاہیے۔