جواب آپ کے ٹریڈنگ اسٹائل اور تقاضوں کے لحاظ سے ہوگا۔ ہم دستیاب ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے بنیادی حالات کو مختصراً بیان کر سکتے ہیں تاہم آخری فیصلہ آپ کا ہی ہوگا۔
Exness میں 5 مختلف اکاؤنٹ کی اقسام دستیاب ہیں، جنہیں Standard ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اقسام اور Professional ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے۔
Standard اکاؤنٹس
Standard ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اقسام میں کم از کم ڈیپازٹ کی ضروریات کم ہوتی ہیں نیز منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے اور جغرافیائی مقام کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ داخلے کی یہ کم رکاوٹ نئے ٹریڈرز کیلئے سازگار ہے نیز یہ متوسط تجربہ رکھنے والے ٹریڈرز کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے کہ وہ مختلف ٹریڈنگ اسٹائلز اور حکمت عملیاں آزمائیں۔ Standard Cent ٹریڈنگ اکاؤنٹس میں سینٹ لاٹس شامل ہیں، جو بہت چھوٹے کم از کم ٹریڈنگ حجم کی سپورٹ فراہم کرتی ہیں، جس سے رسک میں کمی اور زیادہ آسان تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
عموماً، نئے اور متوسط ٹریڈرز کیلئے Standard اکاؤنٹس کی ترغیب دی جاتی ہے۔
Professional اکاؤنٹس
Professional ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اقسام اپنے پیشکش کردہ حالات اور تقاضوں کے لحاظ سے زیادہ خصوصی ہیں۔ ان اکاؤنٹ کی اقسام میں مزید آرڈر پر عمل درآمد کی اقسام دستیاب ہیں، جن سے سپریڈ پر زیادہ کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ Professional اکاؤنٹس پر ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے زیادہ کم سے کم ڈیپازٹ درکار ہوتا ہے، لیکن تجربہ کار ٹریڈرز Professional اکاؤنٹس کی فراہم کردہ خصوصیات کو ایڈوانس ٹریڈنگ اسٹائلز کے لیے موزوں پائیں گے۔ Zero and Raw Spread ٹریڈنگ اکاؤنٹس ٹریڈ کیے جانے والے انسٹرومنٹ کے لحاظ سے ٹریڈنگ کمیشن بھی چارج کرتے ہیں۔
عموماً، متوسط تجربہ رکھنے والے اور بااعتماد ٹریڈرز کیلئے Professional اکاؤنٹس کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
ہم Exness کے پیشکش کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹس کی تمام اقسام کیلئے مارکیٹ کے حالات اور خصوصیات پر تفصیلی نگاہ ڈالنے کیلئے مذکورہ بالا لنکس فالو کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
عام سوالات
کیا ECN ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اقسام دستیاب ہیں؟
نہیں، ہم ECN اکاؤنٹس فراہم نہیں کرتے۔