ایسا کیوں ہوا؟
MetaTrader پلیٹ پر اس خرابی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انجام دی جانے والی ٹریڈ کا حجم بروکر کی جانب سے سیٹ کردہ حدود سے متجاوز ہے۔ ذیل میں کچھ ایسی صورتیں ہیں جن میں ایسا ہو سکتا ہے:
- Exness کے بعض انسٹرومنٹس میں لگائی جانے والی ہر ٹریڈ کے حجم پر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم اور ٹریڈ لگائے جانے کے وقت کے لحاظ سے کچھ پابندیاں ہیں۔
- ہو سکتا ہے آپ کا ماہر مشیر (EA) ایسے حجم پر ٹریڈ کھولنے کی کوشش کر رہا ہو جو اس مخصوص انسٹرومنٹ یا اس اکاؤنٹ کی قسم کیلئے طے کردہ حدود سے باہر ہو۔
- آپ نے مینوئلی کسی ایسے حجم پر ٹریڈ کیلئے زیر التواء آرڈر سیٹ اپ کیا ہے جو اس کے عملدر آمد کیلئے تیار ہونے پر حدود پر پورا نہیں اترتا ہے۔ مثلاً، کسی مخصوص انسٹرومنٹ میں 100 لاٹس کی ٹریڈ کرنا جو متوقع قیمت پر رات کے وقت پہنچتا ہے جب فی ٹریڈ اجازت یافتہ مقدار صرف 60 لاٹس ہو جاتی ہے۔
اس خرابی کو حل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
اس سے بچنے کیلئے یقینی بنائیں کہ آپ Exness کی جانب سے سیٹ کردہ حدود کے اندر ٹریڈز لگائیں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ آپ کے EA کی سیٹنگز بھی اس ہی حساب سے ہوں۔ ہر انسٹرومنٹ کیلئے حدود کو ٹرمینل میں اس کی اپنی معاہدہ کی خصوصیات کے تحت تلاش کیا جا سکتا ہے۔
اگر مسئلہ برقرار رہے تو مدد کیلئے سپورٹ ہب میں ٹکٹ کھولیں۔