آپ کے منتخب کردہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے لحاظ سے، کھلے آرڈر کو مختلف طریقوں سے بند کیا جا سکتا ہے۔
Exness Trade
+- Accounts ٹیب میں، Open ٹیب میں موجود اپنے کھلے آرڈرز پر جائیں۔
- بند کرنے کیلئے آرڈر پر ٹیپ کریں اور پھر Close order پر ٹیپ کریں یا بس آرڈر پر بائیں جانب سوائپ کریں اور Close پر ٹیپ کر دیں۔
- ایک ہی انسٹرومنٹ کے متعدد آرڈرز کیلئے، انسٹرومنٹ پر بائیں جانب سوائپ کریں اور Close all پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر (آرڈرز) بند کرنے کیلئے Confirm پر ٹیپ کریں۔
- ایک نوٹیفکیشن توثیق کرتی ہے کہ آرڈر (آرڈرز) کو بند کر دیا گیا ہے۔
کسی آرڈر کو جزوی طور پر بند کرنے کیلئے:
- Accounts ٹیب میں، Open ٹیب میں موجود اپنے کھلے آرڈرز پر جائیں۔
- اس آرڈر پر ٹیپ کریں جسے آپ جزوی طور پر بند کرنا چاہتے ہیں، پھر Partial Close ٹیب منتخب کریں۔
- بند کرنے کے حجم کی رقم سیٹ اور پھر بند کریں پر ٹیپ کریں۔
- Confirm پر ٹیپ کریں۔
- ایک اطلاع توثیق کرتی ہے کہ آرڈر جزوی طور پر بند ہو گیا ہے۔
سبھی آرڈرز بند کرنے کیلئے:
- Accounts ٹیب میں، Open ٹیب میں موجود اپنے کھلے آرڈرز پر جائیں۔
- آپ کے کھلے آرڈرز کے نیچے Close all positions پر ٹیپ کریں۔
- ان میں سے ایک آپشن منتخب کریں:
- سبھی کو بند کریں
- منافع والی سبھی بند کریں
- خسارے والی سبھی بند کریں
- Buy والی سبھی بند کریں
- Sell والی سبھی بند کریں
- Confirm پر ٹیپ کریں۔
- ایک نوٹیفکیشن بند ہونے والی پوزیشنز کی تعداد اور نتیجتاً ہونے والے منافع/نقصان کی تصدیق کرتی ہے۔
یہ خصوصیت سرور کو ایک درخواست بھیجتی ہے۔ سرور اس درخواست کو ہر آرڈر کیلئے ایک ایک کر کے، علیحدہ طور پر اور لگاتار انجام دیتا ہے، جس کا نتیجہ ٹریڈ مختلف قیمت پر انجام دیے جانے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ تمام آرڈرز کو دوبارہ نرخوں کے بغیر مارکیٹ کی قیمت پر بند کر دیا جائے گا۔
بند کریں بلحاظ آرڈر فنکشن:
- Accounts ٹیب میں، Open ٹیب میں موجود اپنے کھلے آرڈرز پر جائیں۔
- مخالف آرڈرز کے ساتھ متعدد کھلے آرڈرز والا انسٹرومنٹ منتخب کریں اور Close by ٹیب کو منتخب کریں۔
- بند کرنے کے لیے آرڈر منتخب کریں۔
- لاٹس، موجودہ کھلنے اور بند ہونے کی قیمتوں نیز کمائے گئے منافع اور خسارے کے ساتھ توثیقی پیغام دکھایا جائے گا۔
- Confirm پر ٹیپ کریں۔
- ایک نوٹیفکیشن بند ہونے والی پوزیشنز کی تعداد اور نتیجتاً ہونے والے منافع/نقصان کی تصدیق کرتی ہے۔
بند کریں بلحاظ آپریشن کے دوران، دوسری پوزیشن کی کھلنے کی قیمت کو پہلی پوزیشن بند کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ دوسری پوزیشن پہلی کے کھلنے کی قیمت پر بند کی جاتی ہے۔ اگر آرڈرز کے حجم مختلف ہوں تو ایک کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا جبکہ دوسرے کو جزوی طور پر بند کیا جائے گا۔
Exness Terminal
+- آرڈر کیلئے x آئیکن پر کلک کر کے اس ٹریڈنگ انسٹرومنٹ کے چارٹ سے یا پورٹ فولیو ٹیب سے x آئیکن کے ساتھ آرڈر بند کریں۔
- کسی مخصوص انسٹرومنٹ کے لیے تمام فعال آرڈرز کو بند کرنے کی خاطر x آئیکن پر کلک کریں پھر ان سبھی کو مارکیٹ کی قیمت پر بند کرنے کی تصدیق کریں۔
- پورٹ فولیو کے علاقے کے نیچے دائیں جانب موجود Close All کے بٹن پر کلک کر کے ہر ٹریڈ کردہ انسٹرومنٹ کی تمام کھلی ہوئی پوزیشنز بند کریں۔
Exness Terminal پر سبھی کو بند کرنے کے آپریشنز انجام دیتے وقت، سرور ہر آرڈر کے درمیان چند ملی سیکنڈ میں پوزیشنز پر لگاتار عمل درآمد کرتا ہے۔ عمل درآمد کیلئے درکار وقت آرڈرز کی تعداد کے لحاظ سے تبدیل ہوتا ہے اور آرڈرز کی زیادہ خاطر خواہ تعداد کیلئے پراسیس میں زیادہ وقت لگنا عام بات ہے۔
بند کریں بلحاظ آرڈر فنکشن:
- کھلے آرڈر پر کلک کریں۔
- Close by ٹیب منتخب کریں۔ اگر آپ کے پاس متعدد مخالف آرڈرز ہیں تو ایک فہرست دکھائی جائے گی۔
- جس کھلے آرڈر کے مخالف آرڈر کو آپ بند کرتا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں۔
MT4
+MT4 پر آرڈر بند کرنے کیلئے (ڈیسک ٹاپ):
- آپ جس آرڈر کو بند کرنا چاہتے ہیں اس پر Trade ٹیب میں (Terminal کے علاقہ میں) ڈبل کلک کریں، پھر زرد رنگ کے Close By Market بٹن پر کلک کریں۔
- Trade ٹیب میں اپنے آرڈر پر دایاں کلک کریں، Close Order منتخب کریں اور پھر اس کی توثیق کریں۔ One-Click Trading فعال ہونے پر، جب Close Order منتخب کیا جاتا ہے تو آرڈر بند ہو جاتا ہے۔
- Trade ٹیب میں آرڈر کے دائیں جانب موجود X پر کلک کریں؛ One-Click Trading فعال ہونے پر اس سے آرڈر فوراً بند ہو جاتا ہے۔
MT4 کیلئے بند کریں بلحاظ آرڈر فنکشن (ڈیسک ٹاپ):
- Order ونڈو کھولنے کیلئے Trade ٹیب میں کسی بھی ہیجنگ شدہ آرڈر پر ڈبل کلک کریں۔
- Type کے تحت، Multiple Close By منتخب کریں اور پھر زرد رنگ کے Close بٹن پر کلک کریں۔
- تمام ہیجنگ شدہ آرڈرز بند ہو جائیں گے؛ بقایا کوئی بھی غیر ہیجنگ شدہ آرڈر کھلا رہے گا۔
مذکورہ بالا مراحل WebTerminal اور MultiTerminal پر آرڈر بند کرنے کے طریقے سے مماثل ہیں۔
MT4 پر آرڈر بند کرنے کیلئے (موبائل):
- ٹریڈ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- کسی آرڈر کی تفصیلات دیکھنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں (S/L، T/P، آرڈر ID وغیرہ)۔
- آرڈر کو دبا کر رکھیں، پھر Close پر یا آرڈر کو Modify کرنے پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر بند کرنے کیلئے Close Order پر ٹیپ کریں۔
- آپ کو کارروائی کی توثیق کرنے کیلئے نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔
MT5
+MT5 پر آرڈر بند کرنے کیلئے (ڈیسک ٹاپ):
- آپ جس آرڈر کو بند کرنا چاہتے ہیں اس پر Trade ٹیب میں (Terminal کے علاقہ میں) ڈبل کلک کریں، پھر زرد رنگ کے Close By Market بٹن پر کلک کریں۔
- Trade ٹیب میں اپنے آرڈر پر دایاں کلک کریں، Close Order منتخب کریں اور پھر اس کی توثیق کریں۔ One-Click Trading فعال ہونے پر، جب Close Order منتخب کیا جاتا ہے تو آرڈر بند ہو جاتا ہے۔
- Trade ٹیب میں آرڈر کے دائیں جانب موجود X پر کلک کریں؛ One-Click Trading فعال ہونے پر اس سے آرڈر فوراً بند ہو جاتا ہے۔
MT5 پر بند کریں بلحاظ آرڈر فنکشن (ڈیسک ٹاپ):
- Order ونڈو کھولنے کیلئے Trade ٹیب میں دونوں میں سے کسی بھی ایک ہیجنگ شدہ آرڈر پر دو بار کلک کریں۔
- Type کے تحت، Close By منتخب کریں اور پھر ظاہر ہونے والے علاقے میں آرڈر منتخب کریں۔
- زرد Close بٹن پر کلک کریں۔
- ہیجنگ شدہ آرڈرز اب بند ہوگئے ہیں۔
MT5 پر بڑی تعداد میں آرڈرز بند کرنے کیلئے (ڈیسک ٹاپ):
- Trade ٹیب پر کلک کریں۔
- کسی بھی کھلی پوزیشن پر دایاں کلک کریں پھر Operations Bulk منتخب کریں۔ آپ کو آرڈرز بڑی تعداد میں بند کرنے کیلئے آپشنز کی فہرست نظر آئے گی۔ ہر آپشن بڑی تعداد میں آرڈر بند کرنے کی مخصوص قسم سے متعلق ہے۔ بڑی تعداد میں بند کرنے کا عمل شروع کرنے کے آپشنز یہ ہیں:
- Close All Positions: اس سے سبھی انسٹرومنٹس کیلئے تمام کھلی پوزیشنز بند ہو جاتی ہیں۔ جب آرڈرز کو ہیج کیا گیا ہو (مکمل یا جزوی طور پر) تو پوزیشنز کو 'بند کریں بلحاظ' کی طرح مخالف پوزیشنز کے لحاظ سے بند کیا جائے گا۔
- Close Profitable Positions: منافع والی سبھی پوزیشنز بند کرتا ہے۔
- Close Losing Positions: خسارے والی سبھی پوزیشنز بند کرتا ہے۔
- Close Sell/Buy Positions: اس سے صرف ایک ہی آرڈر کی قسم والی پوزیشنز بند ہوتی ہیں۔
- Close “Symbol” Positions: اس سے صرف ایک ہی علامت/انسٹرومنٹ والی پوزیشنز بند ہوتی ہیں۔
- 'قسم' 'علامت' والی پوزیشنز بند کریں: صرف ایک ہی علامت/انسٹرومنٹ کیلئے ایک ہی آرڈر کی قسم والی تمام پوزیشنز بند کریں۔
-
Close by “Symbol”: اس سے 'بلحاظ' فنکشن کے ذریعے ایک ہی علامت/انسٹرومنٹ والی ہیج شدہ پوزیشنز بند ہو جاتی ہیں۔
جب بڑی تعداد میں آرڈر بند کرنے کا عمل انجام دیا جاتا ہے تو سرور ایک کے بعد ایک آرڈرز انجام دے گا، اس میں ہر آرڈر کے درمیان کچھ ملی سیکنڈز کا وقفہ آ سکتا ہے۔
مذکورہ بالا مراحل WebTerminal پر آرڈر بند کرنے کے طریقے سے مماثل ہیں۔
MT5 (موبائل) ڈیوائس پر آرڈر بند کرنے کیلئے:
- ٹریڈ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- کسی آرڈر کی تفصیلات دیکھنے کیلئے اس پر ٹیپ کریں (S/L، T/P، آرڈر ID وغیرہ)۔
- آرڈر کو دبا کر رکھیں، پھر Close پر یا آرڈر کو Modify کرنے پر ٹیپ کریں۔
- آرڈر بند کرنے کیلئے Close Order پر ٹیپ کریں۔
- آپ کو کارروائی کی توثیق کرنے کیلئے نوٹیفکیشن موصول ہوگی۔