آپ اپنے Android یا iOS کیلئے Google Play Store یا Apple App Store سے Exness Trade ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد، آپ نیا Exness اکاؤنٹ رجسٹر کر سکتے ہیں یا کسی موجودہ Exness اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان کر سکتے ہیں۔
کچھ ممالک میں، Exness Trade ایپ Android ایپ اسٹورز پر دستیاب نہیں ہے تاہم آپ اسے APK فائل کے ذریعے انسٹال کر سکتے ہیں۔
طریقہ یہ ہے:
- APK. فائل یہاں ڈاؤن لوڈ کریں۔
- جب کہا جائے تو ڈاؤن لوڈ کو قبول کریں۔
- اس کے بعد، APK فائل انسٹال کریں۔
- انسٹال ہو جانے کے بعد Exness Trade لانچ کریں۔
- نیا Exness اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے لیے Register منتخب کریں یا موجودہ Exness اکاؤنٹ کے ساتھ Sign In کریں۔
Exness Trade کو ایپ لانچ کر کے یا APK. دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر کے مینوئل طور پر اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔
انسٹالیشن کی ٹربل شوٹنگ
اگر آپ کو Exness Trade ڈاؤن لوڈ، انسٹال یا سیٹ اپ کرنے میں پریشانی کا سامنا ہو تو مزید مدد کیلئے Exness Trade: ٹربل شوٹنگ گائیڈ ملاحظہ کریں یا سپورٹ ہب میں ٹکٹ بنائیں۔
iOS ڈیوائسز کیلئے، Exness Trade صرف iOS v14.5 یا اس سے جدید کو سپورٹ کرتی ہے۔