سپورٹ ہب حل اور معلومات تلاش کرنے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے نیز ٹکٹس بنا کر ہماری سپورٹ ٹیم کے ساتھ براہ راست رابطہ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سپورٹ ہب تلاش کرنے کا طریقہ:
- اپنے PA میں لاگ ان کریں۔
- بنیادی مینو میں (بائیں جانب) سپورٹ ہب۔
میرے ٹکٹس
ٹکٹس ایسی سروس کی درخواستیں ہوتی ہیں جنہیں آپ اپنی ضروریات کے لحاظ سے سپورٹ کیلئے بنا سکتے ہیں۔ جتنی زیادہ معلومات آپ ہمیں فراہم کریں گے اتنا ہی بہتر طور پر ہم آپ کی مدد کر پائیں گے (اور زیادہ تیزی سے بھی)۔ کئی مختلف زمروں سے منتخب کریں (ٹریڈنگ، VPS وغیرہ) اور ہم آپ کے حل سے متعلق موضوع کے ماہر کو اس پر فوکس کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔
ٹکٹ کے ہر زمرے میں مسائل کی متعدد اقسام موجود ہیں؛ اپنے سوال کیلئے بہترین آپشن تلاش کرنے کیلئے ہر قسم کو دیکھیں۔
ٹکٹ بنانے کا طریقہ
- سپورٹ ہب کھولیں اور Open a ticket منتخب کریں۔
- زمرے کے انتخاب سے متعلق اسکرین پر موجود ہدایات پر عمل کریں؛ ہر زمرہ انتخاب کرنے کیلئے مسائل کا منفرد انتخاب پیش کرے گا۔ جاری رکھنے کیلئے Continue منتخب کریں۔
- اگلا صفحہ مسئلے کی قسم کے لحاظ سے مختلف ہوگا؛ جو درکار ہے وہ فراہم کرنے کے بعد Continue پر کلک کریں، بشمول:
- آپ کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر
- آپ کے مسئلے سے متعلق مزید معلومات
- مسئلے کے اسکرین شاٹس اور/یا اسکرین ریکارڈنگز
- ٹکٹ کے خلاصے کا جائزہ لیں اور Submit کو دبائیں۔
My tickets سیکشن میں سبھی ٹکٹس موجود ہوتے ہیں جنہیں ٹکٹ کے اسٹیٹس یا تلاش کے فنکشن کے لحاظ سے فلٹر کیا جا سکتا ہے۔
ہم سے رابطہ کریں
یہاں سے آپ ہمارے چیٹ بوٹ کے ساتھ گفتگو کھولنے کیلئے Start Chat پر کلک کر سکتے ہیں یا ہمارے ٹول فری اور مقامی ہاٹ لائن نمبرز دونوں دیکھ سکتے ہیں۔
آپ مختلف سپورٹ ٹیمز کے آپریٹ کرنے کے اوقات بھی دیکھ سکتے ہیں (زبان کے لحاظ سے ترتیب کردہ)۔