اگر آپ نے پہلے کبھی انٹرنیٹ کنکشن کے مسائل سے متعلق سپورٹ سے رابطہ کیا ہے تو آپ سے ممکنہ طور پر اپنے نیٹ ورک لاگز فراہم کرنے کا کہا گیا ہوگا تاکہ ہمارے ماہرین انہیں چیک کر سکیں۔ نیٹ ورک لاگز (HAR. فائلز) اور کنسول لاگز ممکنہ مسائل ٹربل شوٹ کرنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔
یہ مضمون آپ کو HAR. فائلز کے بارے میں نیز ان مراحل کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرے گا جو انہیں ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے آپ کو اپنے براؤزر پر انجام دینے ہوں گے۔
- HAR. فائلز کے بارے میں
- Google Chrome
- Safari
- Mozilla Firefox
- Microsoft Edge
HAR. فائلز کے بارے میں
HAR (HTTP Archive Format) ایک فائل فارمیٹ ہے جو براؤزر (کلائنٹ) اور سرور کے درمیان بھیجے گئے ڈیٹا کو لاگ کرتا ہے۔ جب کلائنٹ (ارسال کنندہ) اور سرور (وصول کنندہ) کے درمیان مواصلت پیش آتی ہے تو HAR. فائلز HTTP رسپانسز اور ریکوئسٹ ہیڈرز کو اسٹور کر لیتی ہیں۔
مجھے HAR. فائلز کی ضرورت کیوں ہے؟
HAR فائلز براؤزر ٹیب کے ساتھ کی گئی تمام ویب درخواستوں کی معلومات محفوظ کر لیتی ہیں تاکہ ویب سائٹ کی کارکردگی سے متعلق مسائل کی نشاندہی میں مدد مل سکے۔ سپورٹ HAR فائلز کی مدد سے ایسے مسائل کی نشاندہی اور انہیں ختم کر سکتی ہے جو تصدیق اور صفحہ کی رینڈرنگ کے مسائل کو متاثر کر سکتے ہیں۔
اوپر موجود ٹیبز میں سے متعلقہ ٹیب کو منتخب کر کے اپنے براؤزر کیلئے نیٹ ورک لاگز ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ جانیں۔
Google Chrome
- Exness ویب سائٹ یا ذاتی علاقہ (اگر قابل رسائی ہو تو) کھولیں۔
- Windows کیلئے F12 یا iOS کیلئے fn + F12 کو دبائیں یا پھر براؤزر مینو (3 نقطوں والے مینو) کو کھولیں اور More tools، پھر Developer tools منتخب کریں۔
- نیٹ ورک ٹیب منتخب کریں۔
- اس ٹیب کو کھلا رکھتے ہوئے وہی مراحل دہرائیں جو مسئلے کا سبب بنے تاکہ یہ نیٹ ورک ٹیب میں ڈیٹا کو لاگ کر لے۔
- نیٹ ورک ٹیب کے Name کے علاقہ میں کسی بھی جگہ پر دایاں کلک کریں اور Save all as HAR with content منتخب کریں۔
- اپنی ڈیوائس پر آسانی سے قابل تلاش جگہ میں فائل محفوظ کریں۔
- جس طرح کہا جائے اس طریقے سے سپورٹ کو HAR. فائل فراہم کریں (ای میل کے ذریعے یا لائیو چیٹ میں)۔
اہم: اگر آپ کا براؤزر ڈیولپر ٹولز کھولے بغیر نیا ٹیب کھولتا ہے تو آپ کو نئے ٹیب میں ڈیولپر ٹولز (F12) کو کھولنا ہوگا۔
Safari
- Exness ویب سائٹ یا ذاتی علاقہ (اگر قابل رسائی ہو تو) کھولیں۔
- Safari کے بنیادی مینو کو پھیلائیں اور Settings منتخب کریں۔
- Advanced ٹیب کھولیں اور اس باکس کو نشان زد کریں جس پر Show features for web developers درج ہے۔ اس باکس کو نشان زد کرنے کے بعد آپ کو آئندہ یہ مرحلہ دہرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
- ٹاپ بار میں اب ظاہر ہونے والا Develop مینو پھیلائیں۔
- Show JavaScript Console منتخب کریں پھر Network ٹیب کھولیں۔
- اس ٹیب کو کھلا رکھتے ہوئے وہی مراحل دہرائیں جو مسئلے کا سبب بنے تاکہ یہ نیٹ ورک ٹیب میں ڈیٹا کو لاگ کر لے۔
- ٹیب کے ٹاپ پر موجود Export آئیکن پر کلک کریں اور Export HAR منتخب کریں۔
- اپنی ڈیوائس پر آسانی سے قابل تلاش جگہ میں فائل محفوظ کریں۔
- جس طرح کہا جائے اس طریقے سے یہ HAR. فائل سپورٹas کو فراہم کریں (ای میل کے ذریعے یا لائیو چیٹ میں)۔
Mozilla Firefox
- Exness ویب سائٹ یا ذاتی علاقہ (اگر قابل رسائی ہو تو) کھولیں۔
- Ctrl + Shift + E دبائیں یا براؤزر مینو کھولیں، More Tools اور Web Developer Tools منتخب کریں۔
- نیٹ ورک ٹیب منتخب کریں۔
- اس ٹیب کو کھلا رکھتے ہوئے وہی مراحل دہرائیں جو مسئلے کا سبب بنے تاکہ یہ نیٹ ورک ٹیب میں ڈیٹا کو لاگ کر لے۔
- File کالم میں کسی بھی جگہ دایاں کلک کریں اور Save all as HAR پر کلک کریں۔
- اپنی ڈیوائس پر آسانی سے قابل تلاش جگہ میں فائل محفوظ کریں۔
- جس طرح کہا جائے اس طریقے سے یہ HAR. فائل سپورٹas کو فراہم کریں (ای میل کے ذریعے یا لائیو چیٹ میں)۔
Microsoft Edge
- Exness ویب سائٹ یا ذاتی علاقہ (اگر قابل رسائی ہو تو) کھولیں۔
- Ctrl + Shift + I یا F12 دبائیں؛ متبادل طور پر، براؤزر مینو کھولیں، More Tools اور Developer Tools منتخب کریں۔
- Network ٹیب منتخب کریں (wifi آئیکن)۔
- اس ٹیب کو کھلا رکھتے ہوئے وہی مراحل دہرائیں جو مسئلے کا سبب بنے تاکہ یہ نیٹ ورک ٹیب میں ڈیٹا کو لاگ کر لے۔
- HAR کو برآمد کرنے کے آپشن پر کلک کریں (لائن آئیکن پر نچلا تیر کا نشان)؛ یہ ٹیب کے ٹاپ پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔
- اپنی ڈیوائس پر آسانی سے قابل تلاش جگہ میں فائل محفوظ کریں۔
- جس طرح کہا جائے اس طریقے سے یہ HAR. فائل سپورٹas کو فراہم کریں (ای میل کے ذریعے یا لائیو چیٹ میں)۔