لاگ فائلز پر اس سے مماثل معلومات موجود ہوتی ہیں جو ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے Journal ٹیب پر موجود ہوتی ہیں۔ پلیٹ فارم پر اسٹارٹ اپ پراسیسز کے بارے میں معلومات، آرڈرز کھولنے اور بند کرنے، خرابیوں، اشاروں کی انسٹالیشن، سرور کنکشن وغیرہ کو لاگز میں ٹریک کیا جاتا ہے۔
اگر آپ کسی آرڈر کے عمل درآمد کے بارے میں سپورٹ سے رابطہ کرتے ہیں تو ہم آپ سے ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے لاگز فراہم کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔
لاگ فائلز صرف اس مخصوص پلیٹ فارم پر کی گئی کارروائیاں ہی دکھا سکتی ہیں جس سے اسے جنریٹ کیا گیا ہو؛ یہ کسی اور پلیٹ فارم کے ذریعے کی گئی کارروائیوں کے بارے میں معلومات کو اسٹور نہیں کر سکتی ہیں۔
لاگز ڈاؤن لوڈ کرنے کے مراحل کیلئے ذیل میں پلیٹ فارم کو پھیلائیں:
- Accounts کا انتخاب کرنے کے بٹن پر جائیں اور Download Trading log منتخب کریں۔
- آپ کے کمپیوٹر پر ایک لاگ فائل محفوظ ہو جائے گی۔
لاگ فائل میں صرف گزشتہ 7 دن کی معلومات شامل ہوں گی (چاہے ان دنوں میں کوئی سرگرمی ہو یا نہ ہو)۔
- Accounts ٹیب پر جائیں اور موجودہ اکاؤنٹ کارڈ کے اندر مینو آئیکن منتخب کریں۔
- اس کے بعد، Settings ٹیب منتخب کریں۔
- نیچے اسکرول کریں اور View Trading Log پر کلک کریں۔
- لاگ کی تاریخ منتخب کریں۔ آپ اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں شیئر آئیکن کے ذریعے لاگز محفوظ یا شیئر کر سکتے ہیں۔
- آپ کی ڈیوائس پر ایک لاگ فائل محفوظ ہو جائے گی۔
iOS لاگ فائلز کو ایک وقت میں ایک ہی دن کیلئے دیکھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ آپ ایپ انسٹال ہونے کے بعد سے سبھی لاگز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں تاہم اگر آپ Exness Trade کو حذف کر کے دوبارہ انسٹال کرتے ہیں تو سبھی محفوظ کردہ ڈیٹا صاف ہو جائے گا۔
Android پر، لاگ فائلز کو ایک وقت میں صرف ایک دن کیلئے دیکھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ آپ گزشتہ ماہ کے دوران سبھی ریکارڈ کردہ لاگز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں تاہم اگر آپ Exness Trade ایپ کو حذف کر کے ری انسٹال کرتے ہیں تو سبھی محفوظ کردہ ڈیٹا صاف ہو جائے گا۔
براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ مراحل MT4 اور MT5 دونوں کیلئے کام کرتے ہیں، اگرچہ کچھ نام آپ کے زیر استعمال ٹرمینل کے اعتبار سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔
- ٹرمینل لانچ کریں۔
- File پھر Open Data Folder پر کلک کریں اور Logs کھولیں۔
لاگ فائلز کو ایک وقت میں صرف ایک دن کیلئے دیکھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے جیسا کہ آپ فائل کے نام سے دیکھ سکتے ہیں۔ اس کیس میں —“20180101.log”— لاگ فائلز 1 جنوری، 2018 سے ہیں۔ آپ انسٹالیشن کے بعد سے سبھی ریکارڈ کردہ لاگز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ماہر مشیران کی جانب سے کی گئی کارروائیوں سے متعلق ڈیٹا علیحدہ لاگ فائل میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اسے تلاش کرنے کیلئے: File پھر Open Data Folder پر کلک کریں، پھر MQL4/MQL5 پر کلک کریں اور Logs کھولیں۔
اگر آپ کو اپنے ٹرمینل لاگز سے ایک یا زائد لائنیں بھیجنی ہو، تو آپ انہیں براہِ راست MetaTrader 4 یا 5 سے نقل کر سکتے ہیں۔
- Experts ٹیب یا Journal ٹیب پر جائیں (آپ کو جس قسم کے لاگز درکار ہیں اس لحاظ سے: ماہر مشیران لاگ فائلز کیلئے Experts یا عام لاگ فائلز کیلئے Journal)۔
- مطلوبہ لائن پر دایاں کلک کریں اور کاپی کریں پر کلک کریں۔ آپ کی بورڈ پر Ctrl+Shift دبا کر متعدد لائنز منتخب کر سکتے ہیں۔
- مزید معلومات کیلئے یہ معلومات سپورٹ ہب میں بنائے گئے ٹکٹ میں شامل کریں۔
- اوپر دائیں مینو میں جرنل پر جائیں۔
- تاریخیں منتخب کریں اور اسے بذریعہ ای میل بھیجنے کیلئے خط کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔ انہیں موصول کرنے کیلئے یقینی بنائیں کہ وصول کنندہ کی جگہ پر آپ کی اپنی ای میل درج ہے۔
- مزید معلومات کیلئے اپنے لاگز سپورٹ ہب میں بنائے گئے ٹکٹ کے ساتھ منسلک کریں۔
لاگ فائلز کو ایک وقت میں ایک ہی دن کیلئے دیکھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ آپ انسٹالیشن کے بعد سے سبھی ریکارڈ کردہ لاگز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
- Settings پھر Journal پر جائیں۔
- اگر ضرورت ہو تو ونڈو کے نیچے تاریخوں کے بیچ سوئچ کریں۔
- سپورٹ سے بات کرتے ہوئے لاگ فائل کا ٹیکسٹ کاپی کریں اور اسے لائیو چیٹ ونڈو میں پیسٹ کریں، یا سپورٹ ہب میں بنائے گئے ٹکٹ میں اسے شامل کریں۔
- آپ خط کے آئیکن پر بھی کلک کر کے لاگ فائل وہاں بھیج سکتے ہیں۔ انہیں موصول کرنے کیلئے یقینی بنائیں کہ وصول کنندہ کی جگہ پر آپ کی اپنی ای میل درج ہے۔ پھر مزید معلومات کیلئے اپنے لاگز سپورٹ ہب میں بنائے گئے ٹکٹ کے ساتھ منسلک کریں۔
لاگ فائلز کو ایک وقت میں ایک ہی دن کیلئے دیکھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ آپ انسٹالیشن کے بعد سے سبھی ریکارڈ کردہ لاگز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
- جرنل ٹیب پر جائیں۔
- دایاں کلک کر کے Export to file منتخب کریں۔ آپ کے کمپیوٹر پر ایک لاگ فائل محفوظ ہو جائے گی۔
- مزید معلومات کیلئے اپنے لاگز سپورٹ ہب میں بنائے گئے ٹکٹ میں شامل کریں۔
آپ صرف موجودہ سیشن کے دوران ریکارڈ کردہ لاگز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔