جب آپ کو نیٹ ورک کے مسائل یا براؤزر سے متعلق مسائل ٹربل شوٹ کرنے کی ضرورت ہو تو اپنے براؤزر کی کیش اور کوکیز صاف کرنا معاون ثابت ہو سکتا ہے؛ اپنے براؤزر کی کیش اور کوکیز صاف کرنے سے متعلق ایک کارآمد گائیڈ کیلئے پڑھنا جاری رکھیں۔ براؤزر کوئی بھی ایسا پروگرام ہے جسے ڈیسک ٹاپ آلات اور موبائل آلات دونوں پر انٹرنیٹ دریافت کرنے کیلئے استعمال کیا جائے۔
آگاہ رہیں کہ اپنا براؤزر ڈیٹا صاف کرنے سے آپ مندرجہ ذیل سے محروم ہو سکتے ہیں:
- محفوظ کردہ پاس ورڈز
- ایڈریس بار کی خودکار تکمیل
- خودکار لاگ ان کیلئے محفوظ کردہ ڈیٹا
عام اصول کے طور پر، شارٹ کٹ Ctrl+Shift+Delete (Windows) یا Shift+Command+Delete (MAC) براؤزر کے کھلے ہوتے ہوئے آپ کو براہ راست اس جگہ لے جائے گا جہاں آپ اپنے براؤزر کی کیش اور کوکیز صاف کر سکتے ہیں۔ اگر یہ کام نہیں کرتا ہے تو آپ اپنے براؤزر کیلئے ہدایات ذیل میں تلاش کر سکتے ہیں۔ مزید، اس کی بیحد تجویز کی جاتی ہے کہ مندرجہ ذیل ہدایات استعمال کرنے کیلئے آپ اپنے براؤزر کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کریں۔
ڈیسک ٹاپ براؤزرز
Windows
Google Chrome:
- اپنے کمپیوٹر پر، Chrome۔
- اوپر دائیں طرف حسب ضرورت بنائیں اور کنٹرول کریں پر کلک کریں (3 عمودی نقطوں کے طور پر دکھایا گیا ہے)۔
- سرگزشت منتخب کریں اور پھر فہرست سے دوبارہ سرگزشت منتخب کریں۔
- براؤزنگ ڈیٹا کو صاف کریں پر کلک کریں۔
- ٹائم رینج کیلئے کُل وقت منتخب کریں، کوکیز اور دیگر سائٹ ڈیٹا اور کیش شدہ تصاویر اور فائلز پر نشان لگائیں۔
a. آپ کو براؤزنگ کی سرگزشت صاف کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
b. اگر آپ کوکیز اور سائٹ ڈیٹا صاف کرتے ہیں تو آپ زیادہ تر ویب سائٹس سے سائن آؤٹ ہو جائیں گے اور آپ کو واپس لاگ ان کرنے کیلئے آپ کی اسناد درکار ہوں گی۔
- ڈیٹا صاف کریں کو منتخب کریں اور پھر Chrome ری سٹارٹ کریں۔
Firefox:
- اوپر دائیں طرف مینو پر کلک کریں (3 بارز کے بطور دکھایا گیا ہے) اور آپشنز منتخب کریں۔
- پرائیویسی & سیکیورٹی منتخب کریں۔
- کوکیز اور سائٹ ڈیٹا ہیڈر کے تحت، ڈیٹا صاف کریں پر کلک کریں۔
- کوکیز اور سائٹ ڈیٹا اور کیش شدہ ویب مواد منتخب کریں پھر صاف کریں پر کلک کریں؛ آپ کو تصدیق کیلئے ابھی صاف کریں پر کلک کرنا ہوگا۔
a. تمام کوکیز اور سائٹ ڈیٹا صاف کرنے سے آپ تمام ویب سائٹس سے لاگ آؤٹ ہو جائیں گے اور آپ کو دوبارہ اپنی اسناد کے ساتھ لاگ ان کرنا ہوگا۔
- Firefox ری سٹارٹ کریں۔
Microsoft Edge:
- Edge کھولیں۔
- سیٹنگز آئیکن پر کلک کریں (اوپر دائین طرف، 3 افقی نقطوں کے بطور دکھایا گیا ہے) اور سیٹنگز منتخب کریں۔
- پرائیویسی، تلاش اور سروسز منتخب کریں اور کیا صاف کرنا ہے اسے منتخب کریں۔
- ڈراپ ڈاؤن سے کل وقتی منتخب کریں، یہ یقینی بناتے ہوئے کہ صرف کوکیز اور دیگر سائٹ ڈیٹا اور کیش شدہ تصاویر اور فائلز کو منتخب کیا گیا ہے؛ پھر ابھی صاف کریں کو منتخب کریں۔
a. اگر آپ Microsoft اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان ہیں تو اس سے اس اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ ان کردہ تمام آلات سے ڈیٹا صاف ہو جائے گا۔ اگر آپ صرف اس آلے سے ڈیٹا صاف کرتے ہیں تو پہلے سائن آؤٹ کر لیں۔
- تمام براؤزر ونڈوز سے باہر نکلیں اور براؤزر کو دوبارہ کھولیں۔
Opera:
- Opera کھولیں۔
- سیٹنگز کھولنے کیلئے بائیں طرف کے مینو سے کاگ آئیکن منتخب کریں۔
- رازداری اور سیکیورٹی کے تحت، براؤزنگ ڈیٹا صاف کریں پر کلک کریں۔
- ٹائم رینج سے کل وقتی منتخب کریں اور کوکیز اور دیگر سائٹ ڈیٹا اور کیش کردہ تصاویر اور فائلز منتخب کریں؛ پھر ڈیٹا صاف کریں پر کلک کریں۔
- تمام براؤزر ونڈوز سے باہر نکلیں اور براؤزر کو دوبارہ کھولیں۔
Mac
Safari:
- Safari کھولیں۔
- اوپر بائیں طرف موجود Safari کھولیں، پھر ترجیحات کھولیں۔
- ٹیبز سے جدید ترین منتخب کریں اور پھر مینو بار میں ڈیولپ مینو کے خانے پر نشان لگائیں؛ ترجیحات کو بند کریں۔
- safari مینو میں ڈیولپ کریں کو منتخب کریں اور کیش خالی کریں کو منتخب کریں۔
- اگلا، اوپر بائیں طرف Safari پر کلک کریں، پھر ترجیحات کھولیں۔
- اس بار رازداری منتخب کریں۔ کوکیز اور ویب سائٹ ڈیٹا کے تحت ویب سائٹ ڈیٹا کا نظم کریں پر اور پھر سبھی کو ہٹائیں پر کلک کریں؛ مکمل کرنے کیلئے ابھی ہٹائیں پر کل کریں۔
a. اگر آپ ویب سائٹ ڈیٹا ہٹاتے ہیں تو آپ کو سائٹ میں اپنی اسناد کے ساتھ دوبارہ لاگ ان کرنا ہوگا۔
Google Chrome (جب Mac آلے پر استعمال کیا جائے):
- Chrome کھولیں۔
- اوپر بائیں طرف Chrome پر کلک کریں اور براؤزنگ ڈیٹا صاف کریں کو منتخب کریں۔
- ٹائم رینج کل وقتی کے طور پر سیٹ ہوتے ہوئے، کوکیز اور دیگر سائٹ ڈیٹا اور کیش شدہ تصاوی اور فائلز کیلئے خانوں پر نشان لگائیں۔
-
- اگر آپ کوکیز اور سائٹ ڈیٹا صاف کرتے ہیں تو آپ زیادہ تر ویب سائٹس سے سائن آؤٹ ہو جائیں گے اور آپ کو واپس لاگ ان کرنے کیلئے آپ کی اسناد درکار ہوں گی۔
- ڈیٹا صاف کریں کو منتخب کریں اور پھر Chrome کو ری سٹارٹ کریں۔
موبائل براؤزرز
Android
Chrome:
- اپنے Android فون یا ٹیبلیٹ پر، Chrome ایپ کھولیں۔
- اوپر دائیں طرف مزید پر ٹیپ کریں (3 عمودی نقطوں کے بطور دکھایا جاتا ہے)۔
- سرگزشت منتخب کریں اور براؤزنگ ڈیٹا صاف کریں پر ٹیپ کریں۔
- ٹائم رینج کے بطور کل وقتی منتخب کریں۔
- کوکیز اور سائٹ ڈیٹا اور کیش شدہ تصاویر اور فائلز پر نشان لگائیں۔
- ڈیٹا صاف کریں پر ٹیپ کریں۔
- Chrome ری سٹارٹ کریں۔
دیگر براؤزرز:
مراحل آپ کے Android OS کے ورژن کی بنیاد پر مختلف ہو سکتے ہیں۔
- سیٹنگز پر جائیں اور ایپس یا ایپلیکیشن مینیجر منتخب کریں۔
- یقینی بنائیں کہ یہ تمام ایپلیشنز ظاہر کرتا ہے۔
- انسٹال کردہ ایپس کی فہرست میں سے اپنا ویب براؤزر تلاش کریں اور ٹیپ کریں۔ کیش صاف کریں پر ٹیپ کریں۔
- تمام براؤزر ونڈوز سے باہر نکلیں/چھوڑ دیں اور براؤزر دوبارہ کھولیں۔
iOS
Safari:
- اپنی سیٹنگز > Safari کھولیں۔
- اسکرول کر کے نیچے جائیں اور سرگزشت اور ویب سائٹ ڈیٹا صاف کریں کو منتخب کریں۔
- سرگزشت صاف کریں اور ڈیٹا اور تصدیق کریں پر ٹیپ کریں۔
- تمام براؤزر ونڈوز سے باہر نکلیں/چھوڑ دیں اور براؤزر دوبارہ کھولیں۔
اب جبکہ آپ اپنے براؤزر کی کیش اور کوکیز حذف کر سکتے ہیں، ہو سکتا ہے آپ اپنے نیٹ ورک لاگز ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ جاننا چاہیں جو ٹیکنیکل مسائل ٹربل شوٹ کرنے کیلئے کارآمد ہے۔