MetaTrader 5 (MT5) ایک طاقتور اور صارف دوست ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ یہ مضمون آپ کے ڈیسک ٹاپ/لیپ ٹاپ پر MT5 استعمال کرنے کا طریقہ بتاتا ہے۔
MT5 انسٹال کرنے سے پہلے لنک کردہ مضمون کی مدد سے اپنے ذاتی علاقے (PA) میں lاپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا لاگ ان اور سرور کی تفصیلات تلاش کریں۔
MT5 انسٹال کرنا
+Windows/Mac OS کیلئے:
- Exness ویب سائٹ سے MT5 ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹالیشن فائل پر ڈبل کلک کریں۔
- انسٹالیشن مکمل کرنے کے لیے ہدایات پر عمل کریں۔
- آپ MT5 کی انسٹالیشن کے مقام میں اپنی ترجیحات کیلئے Settings پر کلک کر کے ترمیم کر سکتے ہیں، یا حتمی صارف کے لائسنس کے معاہدے سے اتفاق کرنے کیلئے بس Next پر کلک کریں اور جاری رکھیں۔
- Finish پر کلک کریں اور اس سے MT5 خود بخود کھل جائے گا۔
- اپنے پہلے لاگ ان کیلئے، Cancel پر کلک کر کے “Open an account” کی ونڈو کو بند کر دیں۔
لاگ ان کیا جا رہا ہے
+لاگ ان کرنے کیلئے:
- File پر کلک کریں اور Login to Trade Account منتخب کریں۔
- اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا Login، Password اور Server درج کریں پھر Login پر کلک کریں۔
- اگر آپ سرور تلاش کرنے سے قاصر ہیں تو File پر جائیں اور پھر Open an Account پر کلک کریں۔ Exness تلاش کریں، پھر فہرست سے Exness Technologies Ltd منتخب کریں۔ فہرست سے اپنا سرور منتخب کریں اور Finish کو دبائیں۔
- کامیاب ہونے کی صورت میں آپ توثیق کی جھنکار سنائی دے گی جس کا مطلب ہوگا کہ آپ اب اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ MT5 میں لاگ ان ہو گئے ہیں۔
رجسٹریشن کے دوران بنائے MT5 ڈیفالٹ اکاؤنٹس استعمال کرنے کی صورت میں پاس ورڈ PA پاس ورڈ والا ہی ہوگا۔
اکاؤنٹس سوئچ کرنے کیلئے:
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں لاگ ان رہتے ہوئے File پر کلک کریں اور پھر Login to Trade Account منتخب کریں۔
- اپنے دوسرے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے ساتھ سائن کریں اور OK پر کلک کریں۔ سوئچ کرنا زیادہ تیز بنانے کیلئے Save account information کو نشان زد کریں۔
- لاگ ان کرتے ہوئے محفوظ کردہ اکاؤنٹس ڈراپ ڈاؤن مینو میں نظر آئیں گے۔
انسٹرومنٹس شامل کرنا اور ہٹانا
+Market Watch ونڈو میں اپنے ترجیحی ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کا نظم کریں۔
شامل کرنے کیلئے:
- Market Watch پر دایاں کلک کریں۔
- Symbols منتخب کریں اور دکھائی گئی فہرست سے انتخاب کریں۔
- Market Watch میں شامل کرنے کیلئے انسٹرومنٹ پر ڈبل کلک کریں اور پھر OK پر کلک کریں۔
ہٹانے کیلئے:
- Market Watch میں انسٹرومنٹ پر دایاں کلک کریں۔
- Hide پر کلک کریں۔
آرڈر کو کھولنا
+New Order ونڈو کھولنے کے کچھ طریقے یہ ہیں:
- ٹول بار میں نیا آرڈر پر کلک کریں۔
- اپنے کی بورڈ پر F9 کو دبائیں۔
- Market Watch ونڈو میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر دایاں کلک کریں، پھر New Order پر کلک کریں۔
- Market Watch ونڈو میں ٹریڈنگ انسٹرومنٹ پر دو بار کلک کریں۔
آرڈر لگانے کیلئے:
- New Order ونڈو سے، اپنی ترجیحی علامت، ٹرانزیکشن سائز، اسٹاپ لاس (SL) اور ٹیک پرافٹ (TP) کی سطحوں کو منتخب کریں۔
- عملدرآمد کی قسم Type کے تحت موجود ہوتی ہے نیز منتخب کردہ انسٹرومنٹ اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم کے لحاظ سے اس کا تعین خودکار طور پر کیا جاتا ہے۔
- آرڈر کرنے کیلئے مارکیٹ کے لحاظ سے فروخت کریں یا مارکیٹ کے لحاظ سے خریدیں پر کلک کریں۔ نوٹ کر لیں کہ بٹنز عمل درآمد کی قسم کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔
زیر التواء آرڈرز سیٹ اپ کرنے کیلئے:
- New Order ونڈو کھولیں (F9)۔
- New Order کی ونڈو سے، اپنی ترجیحی علامت اور ٹرانزیکشن کا سائز منتخب کریں۔
- Type کے تحت، Pending Order منتخب کریں اور فراہم کردہ ڈراپ ڈاؤن سے اپنی مرضی کا زیر التواء آرڈر منتخب کریں۔
- اپنی قیمت سیٹ اپ کریں اور آپشنل طور پر تاریخ تنسیخ*، اسٹاپ لاس (SL) اور ٹیک پرافٹ (TP) لیولز سیٹ اپ کریں۔
- اپنا زیر التواء آرڈر سیٹ اپ کرنے کیلئے لگائیں پر کلک کریں۔
*ویک اینڈ کے دوران ختم ہونے والی تاریخوں کیلئے آرڈر کی میعاد موجودہ ہفتہ کے اختتام پر مارکیٹ بند ہونے پر ختم ہو جائے گی (ماسوائے کرپٹو کرنسی انسٹرومنٹس کے)۔
زیر التواء آرڈرز سیٹ اپ کرتے ہوئے براہ کرم اسٹاپ لیولز فالو کریں (بشمول SL اور TP)۔
کسی آرڈر کو بند کرنا
+آرڈر کو مندرجہ ذیل کسی بھی طریقے سے بند کیا جا سکتا ہے:
- آپ جس آرڈر کو بند کرنا چاہتے ہیں اس پر Trade ٹیب میں (Terminal کے علاقہ میں) ڈبل کلک کریں، پھر Close By Market بٹن پر کلک کریں۔
- Trade ٹیب میں اپنے آرڈر پر دایاں کلک کریں، Close Order منتخب کریں اور پھر اس کی توثیق کریں۔ One -Click Trading فعال ہونے پر، جب Close Order منتخب کیا جاتا ہے تو آرڈر بند ہو جاتا ہے۔
- Trade ٹیب میں آرڈر کے دائیں جانب موجود X پر کلک کریں؛ One-Click Trading فعال ہونے پر اس سے آرڈر فوراً بند ہو جاتا ہے۔
آپ اس کے طریقہ کار سے متعلق مرحلہ بہ مرحلہ ہدایات کیلئے آرڈرز بند کرنے سے متعلق ہماری تفصیلی گائیڈ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
آرڈر کا نظم کرنا
+آپ Trade ٹیب سے اس طرح کسی موجودہ آرڈر میں ترمیم یا اسے حذف کر سکتے ہیں:
- Trade ٹیب میں (Terminal کے علاقہ میں) آرڈر پر دایاں کلک کریں۔
- Modify یا Delete Order پر کلک کریں۔
- ترمیم کرنے کیلئے: ترمیم کرنے کیلئے دستیاب فیلڈز میں ترمیم کریں بشمول Price, Stop Loss, Take Profit اور Expiry date۔ مکمل ہو جانے کے بعد Modify پر کلک کریں۔
- حذف کرنے کیلئے: Delete کے آپشن پر کلک کریں۔