ایسا کیوں ہوا؟
اگر آپ کو اپنے MetaTrader پلیٹ فارم میں یہ خرابی نظر آتی ہے تو اس کا مطلب مندرجہ ذیل ہو سکتا ہے:
- آپ جو ٹریڈ آپریشن انجام دے رہے ہیں وہ دستیاب نہیں
ایسا اس صورت میں ہو سکتا ہے اگر آپ متعدد آلات سے ٹریڈ کر رہے ہیں اور ایسا کوئی آپریشن انجام دینے کی کوشش کر رہے ہیں جو پہلے ہی کسی دوسرے آلے پر انجام دیا جا چکا ہے۔ مثلاً، آپ کو یہ خرابی اس صورت میں نظر آ سکتی ہے اگر آپ نے اپنی MT4 موبائل ایپ سے آرڈر بند کیا ہو اور اپنے ڈیسک ٹاپ ٹرمینل سے اسے دوبارہ بند کرنے کی کوشش کریں۔
- پیرامیٹرز کی اجازت نہیں
ایسا اس صورت میں ہو سکتا ہے اگر آپ کسی مخصوص پیرامیٹر کیلئے مینوئل طور پر یا ماہر مشیران (EAs) کے ذریعے غلط قدر درج کریں۔ مثلاً، ہو سکتا ہے کہ آپ نے کسی مخصوص اکاؤنٹ کی قسم پر ٹریڈز لگاتے وقت غلط ٹریڈنگ حجم درج کر دیا ہو۔
اس خرابی کو حل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
- اپنے ٹریڈنگ ٹرمینلز کو ہم آہنگ بنانے کیلئے، سبھی کھلے ٹریڈنگ ٹرمینلز سے لاگ آؤٹ کریں اور کنکشن کے مسائل حل کرنے کیلئے ان سب میں دوبارہ لاگ ان کریں۔
- خرابیوں سے بچنے کیلئے، اپنی EA سیٹنگز چیک کریں اور یقینی بنائیں کہ یہ ہر اکاؤنٹ کی قسم کی پابندیوں کے لحاظ سے سیٹ ہیں۔
اگر مسئلہ برقرار رہے تو مدد کیلئے سپورٹ ہب میں ٹکٹ کھولیں۔