کیا ہوتا ہے؟
یہ خرابی زیر التواء آرڈر سیٹ اپ کرنے کی کوشش کرتے وقت ظاہر ہوتی ہے۔
ایسا کیوں ہوا؟
یہ خرابی نشاندہی کرتی ہے کہ زیر التواء آرڈر غلط سمت میں لگایا گیا ہے۔
اس خرابی کو حل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
- یقینی بنائیں کہ درست قسم کا زیر التواء آرڈر استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ ان کا برتاؤ مختلف ہوتا ہے، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ غلط طریقے سے استعمال کیے جانے پر خرابیاں پیش آ سکتی ہیں۔
- تصدیق کریں کہ اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹکی قیمتیں درست طور پر سیٹ ہیں۔ اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ کی قیمتوں کا بند ہوتے ہوئے آرڈر کی قسم (buy یا sell) اور منتخب کردہ زیر التواء آرڈر سے میچ ہونا ضروری ہے۔
ٹریڈنگ ٹرمینل کی تکنیکی حدود کی وجہ سے، موجودہ قیمتوں پر SL/TP سمیت زیر التواء آرڈر سیٹ کرنا ممکن نہیں۔
زیر التواء آرڈر درست طور پر سیٹ اپ کرنے کیلئے اسٹاپ لیولز اور سلپیج کا اثر گھٹانے کیلئے سلپیج کے اصول کے بارے میں مزید پڑھیں۔
اگر مسئلہ برقرار رہتا ہے یا آپ کو اسی طرح کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے جیسے کہ 'ناقص اسٹاپ کی خرابی' تو مدد کیلئے سپورٹ ہب میں ٹکٹ کھولیں۔