کیا ہوتا ہے؟
آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرتے وقت، ممکن ہے کہ چارٹس لوڈ نہ ہو پائیں اور نرخ منجمد ظاہر ہوں۔
ایسا کیوں ہوا؟
ممکن ہے آپ نے مندرجہ ذیل کو درج کیا ہو:
- غلط لاگ ان
- غلط پاس ورڈ
- غلط سرور
اس خرابی کو حل کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
-
اپنے ذاتی علاقے میں اپنا ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر چیک کریں۔ My Accounts پر کلک کریں اور اکاؤنٹ نمبر MT5 یا MT4 لیبل کے آگے Real یا Demo ٹیگ کے ساتھ ظاہر ہو جائے گا۔ لاگ ان کرنے کیلئے یہ اکاؤنٹ نمبر استعمال کریں۔
-
یقینی بنائیں کہ آپ لاگ ان کرتے ہوئے درست ٹریڈنگ پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ اپنا ٹریڈنگ پاس ورڈ بھول گئے ہیں تو آپ اسے اکاؤنٹ کے دائیں جانب موجود کاگ آئیکن پر کلک کر کے اور پھر نیا پاس ورڈ بنانے کیلئے Change Trading Password منتخب کر کے تبدیل کر سکتے ہیں۔ لاگ ان کرنے کیلئے یہ نیا پاس ورڈ استعمال کریں۔
-
My Accounts کے تحت اپنے ذاتی علاقے میں چیک کریں کہ آپ کا اکاؤنٹ کون سا سرور استعمال کرتا ہے۔ اکاؤنٹ کی دائیں جانب کاگ آئیکن پر کلک کریں، اس سے یہ دکھایا جائے گا کہ اکاؤنٹ کون سا سرور استعمال کر رہا ہے اور پھر آپ درست سرور کے ذریعے لاگ ان کرنا یقینی بنا سکتے ہیں۔
اگر مسئلہ برقرار رہے تو مدد کیلئے سپورٹ ہب میں ٹکٹ کھولیں۔