تصدیقی ایپ سیکورٹی کی قسم اکاؤنٹ کی توثیق کی ضرورت پیش آنے پر تیسری پارٹی کی تصدیقی ایپ کے ذریعے جنریٹ کیے جانے والے توثیقی کوڈز استعمال کرتی ہے۔
اس سیکورٹی کی قسم کیلئے تجویز کردہ تصدیقی ایپ Google Authenticator ہے تاہم زیادہ تر تیسری پارٹی کی تصدیقی ایپس معاونت یافتہ ہیں۔
تصدیقی ایپ سیکورٹی کی قسم کو سیٹ اپ کرنا
جب آپ اس سیکورٹی کی قسم کو منتخب کریں تو اپنے ذاتی علاقے (PA) میں دکھائے گئے پراسیس کو فالو کر سکتے ہیں یا ذیل میں اپنے پلیٹ فارم کیلئے مراحل فالو کر سکتے ہیں۔
iOS
+ہم آپ کو ذیل میں ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور اسے سیکورٹی کی قسم کے طور پر سیٹ اپ کرنے کا طریقہ دکھائیں گے:
- App Store کھولنے کیلئے App Store کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- تلاش کی بار میں Google Authenticator تلاش کریں۔ تلاش کے نتائج میں Google Authenticator ایپ (شائع کردہ منجانب Google LLC) کھولیں۔
- ایپ کو منتخب کریں اور انسٹال کرنے کیلئے Get پر ٹیپ کریں۔ آپ کو اپنی Apple ID، چہرے کی ID یا ٹچ ID کے ذریعے ایپ کی تصدیق کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
- اپنے PA میں لاگ ان کریں، Settings کھولیں، Security settings اور پھر 2-step Verification کے تحت Change کو منتخب کریں۔
- Authentication app منتخب کریں اور Next کے ساتھ توثیق کریں۔
- Google Authenticator کے ساتھ QR کوڈ اسکین کریں یا اپنی منتخب کردہ تصدیقی ایپ میں مینوئل طور پر account name اور security key درج کریں۔ تصدیقی ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ ای میل پتہ Exness رجسٹرڈ ای میل سے میچ کرنا چاہیے ورنہ ممکن ہے کہ توثیقی کوڈ جنریٹ نہ ہو۔
- PA میں جہاں کہا جائے وہاں اپنی تصدیقی ایپ میں دکھایا جانے والا کوڈ درج کریں۔
- اگر درست طور پر درج کیا جائے تو آپ کو اپنی موجودہ سیکورٹی کی قسم کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کا کہا جائے گا۔
- کامیابی کے ساتھ توثیق ہونے کی صورت میں، آپ کی سیکورٹی کی قسم تصدیقی ایپ سیکورٹی کی قسم پر سیٹ ہو جائے گی۔
Android
+ہم آپ کو ذیل میں ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور اسے سیکورٹی کی قسم کے طور پر سیٹ اپ کرنے کا طریقہ دکھائیں گے:
- Google Play سے Google Authenticator ایپ ڈاؤن لوڈ کریں (اگر ضروری ہو تو VPN استعمال کریں) یا ایپ اسٹورز سے متبادل تصدیقی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں جیسے کہ:
- Google Authenticator (یا کوئی اور ایپ) انسٹال کرنے کیلئے اسکرین پر موجود ہدایات پر عمل کریں۔
- اپنے PA میں لاگ ان کریں، Settings کھولیں، Security settings اور پھر 2-step Verification کے تحت Change کو منتخب کریں۔
- Authentication app منتخب کریں اور Next کے ساتھ توثیق کریں۔
- Google Authenticator کے ساتھ QR کوڈ اسکین کریں یا اپنی منتخب کردہ تصدیقی ایپ میں مینوئل طور پر account name اور security key درج کریں۔ تصدیقی ایپ کے ساتھ رجسٹرڈ ای میل پتہ Exness رجسٹرڈ ای میل سے میچ کرنا چاہیے ورنہ ممکن ہے کہ توثیقی کوڈ جنریٹ نہ ہو۔
- PA میں جہاں کہا جائے وہاں اپنی تصدیقی ایپ میں دکھایا جانے والا کوڈ درج کریں۔
- اگر درست طور پر درج کیا جائے تو آپ کو اپنی موجودہ سیکورٹی کی قسم کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کا کہا جائے گا۔
- کامیابی کے ساتھ توثیق ہونے کی صورت میں، آپ کی سیکورٹی کی قسم تصدیقی ایپ سیکورٹی کی قسم پر سیٹ ہو جائے گی۔
Google Authenticator کے ذریعے QR کوڈ اسکین کرنے کا طریقہ
اس سیکورٹی کی قسم کے دوران PA میں QR کوڈ دکھایا جاتا ہے اور یہ ضروری ہے کہ اسے تصدیقی ایپ کے ذریعے اسکین کیا جائے۔
Google Authenticator کے ساتھ توثیقی کوڈ (TOTP) جنریٹ کرنے کا طریقہ
اس سیکورٹی کی قسم کو سیٹ اپ کرنے اور اس کے فعال ہونے پر اکاؤنٹ کی توثیق کیلئے دونوں مقاصد کی خاطر توثیقی کوڈ یا وقتی ایک بار کا پن (TOTP) جنریٹ کیا جاتا ہے۔
تصدیق کی سیکورٹی کی قسم کو تبدیل کرنا
اکاؤنٹ رجسٹریشن کے صرف ابتدائی 30 دن کے اندر دستیاب ہے۔
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں۔
- Settings کھولیں، Security settings اور پھر 2-step Verification کے تحت Change کو منتخب کریں۔
- Email منتخب کریں اور Next کے ساتھ توثیق کریں۔
- اپنی موجودہ سیکورٹی کی قسم کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کریں۔
- کامیابی کے ساتھ توثیق ہونے کے بعد، آپ کی سیکورٹی کی قسم ای میل سیکورٹی کی قسم پر سیٹ ہو جائے گی۔
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں۔
- Settings کھولیں، Security settings اور پھر 2-step Verification کے تحت Change کو منتخب کریں۔
- Phone یا New phone number منتخب کریں اور Next کے ساتھ توثیق کریں۔
- نئے فون نمبر کا آپشن جاری رکھنے کیلئے آپ سے نیا فون نمبر درج کرنے کا بھی کہے گا تاہم دونوں آپشنز کیلئے آپ کو اپنی موجودہ سیکورٹی کی قسم کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کرنی ہوگی۔
- کامیابی کے ساتھ توثیق ہونے کے بعد، آپ کی سیکورٹی کی قسم SMS سیکورٹی کی قسم پر سیٹ ہو جاتی ہے۔
- اپنے ذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں۔
- Settings کھولیں، Security settings اور پھر 2-step Verification کے تحت Change کو منتخب کریں۔
- Push notifications منتخب کریں اور Next کے ساتھ توثیق کریں۔
- Exness Trade انسٹال کرنے کیلئے QR کوڈز اسکین کریں اور بلحاظ ترتیب پُش نوٹیفکیشنز فعال کریں (تفصیلی گائیڈ پُش نوٹیفکیشن کے مضمون میں دستیاب ہے)۔
- اپنی موجودہ سیکورٹی کی قسم کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کریں۔
- کامیابی کے ساتھ توثیق ہونے کے بعد، آپ کی سیکورٹی کی قسم پُش نوٹیفکیشن سیکورٹی کی قسم پر سیٹ ہو جائے گی۔
سیکورٹی کی قسم سے متعلق مسائل کیلئے، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ مزید مدد کی خاطر PA میں سپورٹ ہب سے ٹکٹ کھولیں۔