آپ کے Exness اکاؤنٹ کی حفاظت کرنے کیلئے کئی مختلف پاس ورڈز موجود ہیں۔
ان میں شامل ہیں:
-
ذاتی علاقے (PA) کا پاس ورڈ
آپ کے ذاتی علاقے (PA) کا پاس ورڈ آپ کے PA میں لاگ ان کرنے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ -
ٹریڈنگ پاس ورڈ
آپ کے PA میں موجود ہر ٹریڈنگ اکاؤنٹ کا اپنا ٹریڈنگ پاس ورڈ ہوتا ہے جسے آپ ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے اس اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ -
صرف پڑھنے کی رسائی کا پاس ورڈ
یہ پاس ورڈ کسی تیسری پارٹی کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ تک محدود رسائی کی سہولت دیتا ہے نیز سبھی ٹریڈنگ غیر فعال ہوتی ہے۔ یہ پاس ورڈ ٹریڈنگ پاس ورڈ سے مماثل نہیں ہونا چاہیے۔
اگر آپ پاس ورڈ بھول گئے ہیں تو اپنے کسی بھی Exness پاس ورڈ کو بحال کرنے کا طریقہ جانیں۔
پاس ورڈ کے تقاضے
تمام پاس ورڈز میں درج ذیل شامل ہونا ضروری ہے:
- 8 سے 15 کریکٹرز
- بڑے اور چھوٹے حروف
- نمبرز، انگریزی حروف اور خصوصی کریکٹر کا امتزاج۔ مثال: eH#z4@H9!
ہماری پُرزور تجویز ہے کہ آپ اپنے Exness اکاؤنٹ پاس ورڈز کو محفوظ بنانے کیلئے مضبوط پاس ورڈ سیٹ کریں۔ سپورٹ کبھی بھی آپ سے پاس ورڈ فراہم کرنے کا نہیں کہے گی؛ اکاؤنٹ کی ملکیت کی توثیق کیلئے صرف سپورٹ پن استعمال ہوتا ہے۔
سیکورٹی کے پیش نظر، آپ کے پاس ورڈز کو سیٹ اپ کرنے کے بعد انہیں آپ کی ای میل پر نہیں بھیجا جاتا؛ سیٹ کرنے کے بعد انہیں کسی محفوظ جگہ پر نوٹ کر لیں۔