ٹریڈنگ سے پہلے، کلائنٹس کو ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ شروع کرنے کے لیے ایک کامیاب پہلا ڈیپازٹ کرنا ہوتا ہے۔ Exness میں، ہم دنیا کے کسی بھی حصے سے آسان ڈیپازٹس کرنے کیلئے ادائیگی کے طریقوں کی ایک وسیع رینج پیش کرتے ہیں۔ ادائیگیاں صرف کلائنٹ کے اپنے نام والے اکاؤنٹس سے ہی قبول کی جاتی ہیں لہذا فریق ثالث کے اکاؤنٹس قابل قبول نہیں ہیں۔
نوٹ: جنوبی افریقہ اور کینیا کے کلائنٹس کو ڈیپازٹ کرنے سے پہلے اپنی پروفائل کی مکمل توثیق کرنا ہوگی۔
پہلی بار کا ڈیپازٹ کرنے کا طریقہ یہ رہا:
- اپنےذاتی علاقے (PA) میں لاگ ان کریں۔
- Deposit ٹیب پر جائیں۔
- کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ ڈیپازٹس اور پراسیسنگ کے وقت کو نوٹ کرتے ہوئے ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔
- اپنے ڈیپازٹ کو مکمل کرنے کے لیے ہدایات فالو کریں۔
ڈیپازٹ کرنے سے پہلے کچھ جیزیں ہیں جنہیں مدنظر رکھنا چاہیے:
- ادائیگی کا طریقہ
- پہلی بار کے ڈیپازٹ کی رقم
ادائیگی کا طریقہ
آپ کے پہلے ڈیپازٹ کا سب سے سہولت بخش طریقہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ آپ کے علاقے میں کون سے ادائیگی کے طریقے دستیاب ہیں۔ دستیاب ادائیگی کے طریقے آپ کے ذاتی علاقے (PA) میں Deposit ٹیب میں دکھائے جائیں گے، نیز کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ رقوم اور پراسیسنگ کے اوقات بھی دکھائے جائیں گے۔
ادائیگی کا طریقہ منتخب کرتے وقت درج ذیل پر غور کریں:
- توثیق کے تقاضے
- کچھ ادائیگی کے طریقوں کے توثیق کے تقاضے ہوتے ہیں لہٰذا یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنی اکنامک پروفائل اور اکاؤنٹ کی توثیق مکمل کر لی ہے تاکہ سبھی ادائیگی کے طریقوں کو فعال کیا جا سکے۔
- کرنسی
- اسی کرنسی میں ڈیپازٹ کرنے سے جو آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے سیٹ ہے آپ کو کنورژن کے چارجز سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یاد رکھیں کہ ایک بار ٹریڈنگ اکاؤنٹ بن جانے کے بعد ٹریڈنگ اکاؤنٹ کرنسی کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
تجویز: اگر آپ کو کسی مخصوص کرنسی پر سیٹ اکاؤنٹ درکار ہے تو آپ نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس بنا سکتے ہیں۔
- پراسیسنگ کے اوقات
- ادائیگی کے طریقوں کی پراسیسنگ کے اوقات مختلف ہوتے ہیں لہذا ادائیگی کا طریقہ منتخب کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کر لیں۔
- ڈیپازٹ فیس
- زیادہ تر ادائیگی کے طریقوں میں آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں ڈیپازٹ کرنے پر کوئی فیس نہیں ہوتی لیکن کم سے کم ڈیپازٹ رقم درکار ہو سکتی ہے۔
ہم دستیاب ادائیگی کے طریقوں اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ ٹرانزیکشنز کے بارے میں مزید پڑھنے کی تجویز کرتے ہیں۔
پہلی بار کے ڈیپازٹ کی رقم
آپ کے پہلی بار کے ڈیپازٹ کی رقم آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم اور منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے دونوں پر منحصر ہوتی ہے۔
- اکاؤنٹ کی قسم
- Professional اکاؤنٹ کی اقسام رجسٹر کردہ علاقے کے لحاظ سے اپنی منفرد پہلی بار کی کم سے کم رقم پیش کرتی ہیں، لیکن یہ شرط صرف پہلی بار کے ڈیپازٹ پر لاگو ہوتی ہے۔
- Standard اکاؤنٹ کی اقسام کے لیے پہلی بار کے ڈیپازٹ کی وہ رقم درکار ہوتی ہے جو منتخب کردہ ادائیگی کے طریقے سے مماثل ہو۔
- ادائیگی کا طریقہ
- ادائیگی کے طریقے کم سے کم ڈیپازٹ کا تقاضا پیش کرتے ہیں جو ہر ڈیپازٹ پر لاگو ہوتا ہے، نہ کہ صرف پہلے ڈیپازٹ پر۔
آپ کا پہلی بار کا ڈیپازٹ ان دو عوامل میں سے جو سب سے زیادہ ہو اُس سے مماثل ہونا چاہیے۔
مثال کے طور پر: اگر ایک Pro اکاؤنٹ کے لیے USD 200 کا کم سے کم پہلی بار کا ڈیپازٹ درکار ہے جبکہ ادائیگی کے طریقے کی کم سے کم ڈیپازٹ رقم USD 10 ہے تو آپ کا پہلی بار کا ڈیپازٹ کم از کم USD 200 ہونا چاہیے۔
اگر آپ کا ڈیپازٹ ادائیگی کے طریقے کے لیے درکار رقم سے کم ہوا تو آپ کو مطلع کرنے کے لیے آپ کے PA میں ایک خرابی کا پیغام ظاہر ہوگا۔
نئے بنائے گئے حقیقی اکاؤنٹس پر ٹریڈنگ کم سے کم پہلی بار کے ڈیپازٹ کے تقاضے پورے ہونے تک غیر فعال ہوتی ہے۔ جب آپ اپنا پہلا ڈیپازٹ کرنے سے پہلے ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر آرڈر کھولنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو ایک 'ٹریڈنگ غیر فعال ہے' کی خرابی کا پیغام نظر آئے گا یا New Order بٹن گرے ہو جائے گا۔
Comments
0 comments
Article is closed for comments.