رجسٹریشن کے بعد آپ کے ذاتی علاقے (PA) میں دو ٹریڈنگ اکاؤنٹس خود بخود بن جاتے ہیں: ایک حقیقی Standard MT5 اور ایک ڈیمو Standard MT5۔
ڈیمو اکاؤنٹ
ڈیمو اکاؤنٹس آپ کو ورچوئل ایکوئٹی کے ساتھ مختلف انسٹرومنٹس ٹریڈ کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ ڈیمو اکاؤنٹس کیلئے مارکیٹ کے حالات حقیقی اکاؤنٹس کی طرح ہی ہوتے ہیں جو انہیں حکمت عملیوں کی مشق کرنے کیلئے بہترین بناتا ہے۔ ڈیمو اکاؤنٹس Standard Cent کے علاوہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی ہر قسم کے لیے دستیاب ہیں۔
ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے بارے میں ہمارے میں مضمون میں مزید جانیں۔
حقیقی اکاؤنٹ
ایک حقیقی اکاؤنٹ آپ کو حقیقی فنڈز کے ساتھ مختلف ٹریڈنگ انسٹرومنٹس ٹریڈ کرنے کی سہولت دیتا ہے نیز ہر ٹریڈ بند کرنے کے بعد رئیل ٹائم قدر بنتی ہے۔
فرق
حقیقی اکاؤنٹس |
ڈیمو اکاؤنٹس |
حقیقی فنڈز استعمال کریں |
ورچوئل فنڈز استعمال کریں |
حقیقی اکاؤنٹ کو حذف نہیں بلکہ صرف آرکائیو کیا جا سکتا ہے۔ |
ڈیمو اکاؤنٹس کو آرکائیو نہیں، صرف حذف کیا جاتا ہے۔ |
MT4 اور MT5 دونوں کیلئے، 3 دن کی عدم سرگرمی کے بعد حقیقی اکاؤنٹس آرکائیو ہو سکتے ہیں۔ |
اگر کوئی سرگرمی نہ ہو تو MT4 اور MT5 پر ڈیمو اکاؤنٹس حذف ہو سکتے ہیں۔ |
حقیقی اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کیا جا سکتا ہے۔ |
ڈیمو اکاؤنٹس کو حذف کرنے کے بعد دوبارہ فعال نہیں کیا جا سکتا۔ |
*عدم سرگرمی سے مراد ٹریڈنگ آپریشنز یا بیلنس آپریشنز کا نہ ہونا ہے۔ اپنے اکاؤنٹ کو فعال رکھنے کیلئے آپ کو لاگ ان کر کے یہ سرگرمیاں انجام دینی ہوں ٰگی۔
تکنیکی وجوہات کی بنا پر، ٹریڈنگ اکاؤنٹس مذکورہ بالا عرصوں سے کم وقت میں آرکائیو یا حذف کیے جا سکتے ہیں۔