اپنے ٹریڈنگ ٹرمینل میں لاگ ان کرنے میں دشواری عموماً غلط اسناد یا کنکٹیویٹی کے مسائل کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ہم آپ کی ان خرابیوں سے متعلق رہنمائی کریں گے نیز انہیں ٹھیک کرنے کے بہترین اقدامات کے بارے میں بتائیں گے۔
ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اسناد
اپنے ٹریڈنگ ٹرمینل میں لاگ ان کرتے ہوئے (چاہے MT4 میں لاگ ان کر رہے ہوں یا MT5 میں لاگ ان کر رہے ہوں)، مطلوبہ اسناد میں یہ شامل ہیں:
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ نمبر
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ پاس ورڈ
- ٹریڈنگ اکاؤنٹ سرور
اگر مذکورہ بالا میں سے کسی کو بھی غلط طور پر درج کیا جاتا ہے تو یہ اندراجات منظوری میں ناکامی یا غلط اکاؤنٹ کا باعث بنیں گے۔ اگر آپ کو یہ تلاش کرنے میں دشواری کا سامنا ہے کہ آپ کی اسناد کہاں ہیں تو اپنے ٹریڈنگ ٹرمینل کا لاگ ان اور سرور تلاش کرنے کے طریقہ سے متعلق یہ لنک فالو کریں۔
نوٹ: نیا ذاتی علاقہ رجسٹر کرتے وقت، 1 حقیقی اور 1 ڈیمو ٹریڈنگ اکاؤنٹ خود بخود بن جائے گا۔ ذاتی علاقہ کا پاس ورڈ ان ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے آپ کے ٹریڈنگ ٹرمینل میں لاگ ان کرنے کی خاطر استعمال ہوگا۔
اس کے بعد بنائے جانے والے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کیلئے، اکاؤنٹ بناتے وقت ایک علیحدہ پاس ورڈ سیٹ کیا جاتا ہے۔ اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول گئے ہیں تو پاس ورڈ بحال کر کے نیا پاس ورڈ بنائیں۔
یقینی بنائیں کہ آپ MT4 میں ایک MT4 پر مبنی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ اور MT5 میں ایک MT5 پر مبنی ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ لاگ ان کرتے ہیں ورنہ لاگ ان ناکام ہو جائے گا۔
اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ نے اپنی اسناد درستگی سے درج کی ہیں اور پھر بھی لاگ کرنے سے قاصر ہیں تو یہ انٹرنیٹ کنکٹیوٹی کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
انٹرنیٹ کنکٹیوٹی
Exness ایسی سروسز فراہم کرتی ہے جو کنکٹیوٹی کے مسائل کو کم کر سکتی ہیں جیسے ہماری مفت VPS سروس، مگر زیادہ تر کیسز میں نظر آنے والی خرابیاں 'کنکشن نہیں ہے' اور 'عمومی خرابی' ہوتی ہیں۔
کوئی کنکشن نہیں
ایسا کچھ مسائل کی وجہ سے ہو سکتا ہے لہذا آئیں ان کو ٹربل شوٹ کرتے ہیں۔ کنکشن نہیں ہے کی خرابیوں کے بارے میں مزید پڑھیں۔
غیر مستحکم انٹرنیٹ:
اگر آپ کا انٹرنیٹ کنکشن غیر مستحکم ہے تو یہ اقدامات مسئلے کی توثیق میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں:
- رفتار کا ٹیسٹ چلا کر دیکھیں کہ آیا مسئلہ یہی ہے۔
- اپنی انٹرنیٹ کیبلز کو دو بار چیک کر کے یقینی بنائیں کہ وہ حفاظت سے منسلک ہیں۔
- اپنا موڈیم/روٹر کم از کم 5 منٹ کیلئے آف کر کے ری سیٹ کریں اور پھر اسے واپس آن کر دیں۔
- اپنے ٹریڈنگ ٹرمینل کے نچلے دائیں ہاتھ کے کونے پر موجود کنکشن بار پر کلک کر کے اور سرورز دوبارہ اسکین کیرں آپشن منتخب کر کے ٹریڈنگ سرورز کیلئے دوبارہ اسکین کریں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ کی فائر وال اور اینٹی وائرس سافٹ ویئر آپ کے ٹریڈنگ ٹرمینل کو انٹرنیٹ کنکشن سے بلاک نہیں کر رہا ہے۔
- فائر وال کے اپنے ٹریڈنگ ٹرمینل کو بلاک کرنے کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ان مراحل کو فالو کریں:
- اپنے فائر وال اور اینٹی وائرس استثنات میں MT4 یا MT5 شامل کریں.
- اپنا فائر وال غیر فعال کریں اور دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کریں۔
اگر آپ کے پاس پہلے سے یہ تفصیلات نہیں ہیں تو آپ ٹرمینل میں لاگ ان کرنے کیلئے IP پتہ/DNS بھی استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، Exness سپورٹ ٹیم آپ کی مدد کر سکتی ہے۔
عام خرابی
ایسا سرور پر مسائل کی وجہ ہو سکتا ہے۔
یہ مسئلہ عموماً خود سے حل ہو جاتا ہے لہذا انتظار کرنے اور کچھ دیر بعد دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کرنے کی تجویز کی جاتی ہے۔ اگر مسئلہ اب بھی برقرار رہتا ہے تو آپ مندرجہ ذیل مراحل آزما سکتے ہیں:
- ٹریڈنگ ٹرمینل دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔
- ٹریڈنگ ٹرمینل کو دوبارہ انسٹال کرنے کی کوشش کریں۔
اگر ان مراحل سے آپ کے ٹریڈنگ ٹرمینل میں لاگ ان کرنے سے متعلق مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے تو ہم آپ سے مزید معاونت کیلئے ہماری دوستانہ سپورٹ ٹیم سے رابطہ کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔