Exness Trade ایپ تمام ضروری خصوصیات والا ایک موبائل ٹرمینل ہے جو براہ راست آپ کے Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے ساتھ کام کرتا ہے۔ یہ آپ کو اکاؤنٹ مینجمنٹ کی خصوصیات اور کہیں سے بھی ٹریڈ کرنے کی لچک بھی فراہم کرتی ہے۔
اگر آپ کو Exness Trade کے ساتھ مسائل کا سامنا ہے تو ہمارے پاس ایسے عام موضوعات کا انتخاب ہے جو آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ اگر آپ کو اپنے سوالات کا جواب اس مضمون سے نہیں ملتا ہے تو براہ کرم مدد کیلئے سپورٹ سے رابطہ کریں۔
ٹربل شوٹنگ کی کوشش سے پہلے، براہ کرم Exness Trader ایپ کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کرنا یقینی بنائیں؛ صرف iOS ورژن 14.5 یا اس سے جدید معاونت یافتہ ہیں۔
عام موضوعات:
- میں لاگ ان کرنے سے کیوں قاصر ہوں؟
- میں اپنے اکاؤنٹ کے تحت ٹریڈ آئیکن تلاش کرنے سے کیوں قاصر ہوں؟
- مجھے ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کیوں نظر نہیں آ رہے؟
- میرا ٹریڈنگ ٹرمینل Exness پر کیوں سیٹ ہے؟
- مجھے اپنا توثیقی کوڈ کیوں موصول نہیں ہوا؟
- مجھے Apple App Store یا Google Play Store میں Exness Trade ایپ کیوں نہیں مل رہی؟
ہو سکتا ہے کہ Exness Trade ایپلیکیشن کچھ ممالک میں Google Play اور App Store دونوں پر دستیاب نہ ہو۔ اگر آپ کو مزید معاونت کی ضرورت ہو تو آپ Exness سپورٹ ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
میں لاگ ان کرنے سے کیوں قاصر ہوں؟
براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کی Exness اکاؤنٹ کی اسناد ایپ میں درست طریقے سے درج ہوں۔ آپ کو آپ کے Exness اکاؤنٹ کے رجسٹرڈ ای میل پتہ اور اکاؤنٹ پاس ورڈ کی ضرورت ہوگی (Exness ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی اسناد کی نہیں)۔
- اکاؤنٹ لاگ ان ری سیٹ کریں
اپنی اکاؤنٹ کی اسناد کو ری سیٹ کرنے اور کامیابی سے لاگ ان کرنے کے لیے ان مراحل کو فالو کریں:
- Exness Trade ایپ کھولیں۔
- سائن ان کریں کو منتخب کریں۔
- مجھے اپنا پاس ورڈ بھول گیا ہے پر ٹیپ کریں۔
- اپنا رجسٹرڈ ای میل پتہ درج کریں اور کیپچا سیکورٹی کے تقاضے مکمل کریں۔
- آپ کی منتخب کردہ سیکورٹی کی قسم پر بھیجا گیا توثیقی کوڈ درج کریں۔
- اپنے Exness اکاؤنٹ کی اسناد تبدیل کرنے کیلئے Confirm پر ٹیپ کریں۔
- آپ اب اپنی نئی اسناد کے ذریعے لاگ ان کر سکتے ہیں۔
پاس کوڈ ری سیٹ کریں
جب آپ اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ سائن ان کرتے ہیں تو آپ کو پاس کوڈ (6 ہندسوں والا PIN نمبر) سیٹ یا درج کرنے کا کہا جا سکتا ہے۔ یہ پاس کوڈ ایک ذاتی علاقہ یا اکاؤنٹ سے لنک ہے۔
اگر آپ کسی اور ذاتی علاقہ یا اکاؤنٹ کے ذریعے لاگ ان کرتے ہیں تو آپ لاگ ان نہیں کر پائیں گے۔
اس پاس کوڈ کو ری سیٹ کرنے کیلئے:
- Exness Trade کھولیں۔
- پاس کوڈ درج کرنے کی اسکرین پر بھول گئے؟ کو ٹیپ کریں۔
- کارروائی کی توثیق کرنے کیلئے ٹھیک ہے پر ٹیپ کریں۔
- سائن ان کریں منتخب کریں اور جاری رکھنے کیلئے نیا پاس کوڈ سیٹ کریں۔
میں اپنے اکاؤنٹ کے تحت ٹریڈ آئیکن تلاش کرنے سے کیوں قاصر ہوں؟
اگر آپ نے Exness Trade ایپ پر Exness کو اپنے ڈیفالٹ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے طور پر سیٹ کیا ہے تو آپ کو اپنے اکاؤنٹس ٹیب کے تحت ٹریڈ کا آئیکن نظر نہیں آئے گا۔
ٹریڈ لگانے کیلئے:
- اسکرین کے نچلے حصے میں Trade ٹیب پر جائیں۔
- وہ انسٹرومنٹ منتخب کریں جس کی آپ ٹریڈ کرنا چاہیں گے۔
- Sell یا Buy بٹن پر ٹیپ کریں۔
- دکھائی گئی ونڈو میں تجارتی حجم سیٹ اپ کریں۔
- دکھایا گیا مارجن چیک کریں اور یقینی بنائیں کہ ٹریڈ کھولنے کیلئے کافی فنڈز موجود ہیں۔
- ٹریڈ کھولنے کے لیے Buy کی تصدیق کریں یا Sell کی تصدیق کریں پر ٹیپ کریں۔
ایک زیر التواء آرڈر، سیٹ اپ کرنے کے لیے آرڈر کی سیٹنگز دیکھیں۔
Exness Trade ایپلیکیشن پر اپنے اکاؤنٹ کی ترتیبات کا نظم کرنے کے بارے میں مزید پڑھیں۔
مجھے ٹریڈنگ انسٹرومنٹس کیوں نظر نہیں آ رہے؟
اس کی ایک عمومی وجہ غیر مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ہو سکتی ہے، جس سے ان جگہوں پر خالی سپاٹس چھوٹ سکتے ہیں جہاں عام طور پر ٹریڈنگ انسٹرومنٹس دکھائے جاتے ہیں۔
طاقتور کوریج جیسے براہ راست Wi-Fi کنکشن تلاش کریں اور اس سے منسلک ہوں اور لاگ آؤٹ اور واپس لاگ ان کر کے ایپ ریفریش کریں۔
- مخصوص انسٹرومنٹ تلاش کریں
اگر آپ کوئی مخصوص ٹریڈنگ انسٹرومنٹ تلاش کر رہے ہیں لیکن اسے آسانی سے ڈسپلے نہیں کیا جا رہا ہے تو اسے تلاش کرنے اور اپنے پسندیدہ میں شامل کرنے کے لیے ان مراحل کو فالو کریں۔
- Exness Trade ایپ میں، Trade ٹیب پر جائیں۔
- پسندیدہ کی فیلڈ کے ساتھ موجود محدب شیشہ کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- انسٹرومنٹ کا نام اور کوڈ درج کریں۔
- انسٹرومنٹ کی مکمل تفصیلات سامنے لانے کیلئے کارڈ پر ٹیپ کریں۔
- پھر، اسے اپنے پسنیدیدہ میں شامل کرنے کے لیے اسٹار آئیکن پر ٹیپ کریں۔
اسی طرح، اپنی پسندیدہ کی فہرست سے انسٹرومنٹ ہٹانے کیلئے بس ستارے کے آئیکن پر دوبارہ ٹیپ کریں۔
اپنے پسندیدہ انسٹرومنٹس کیلئے پُش نوٹیفکیشنز سیٹ اپ کرنے کے لیے، نوٹیفکیشنز میں ترمیم کرنے کا طریقہ میں اس کے بارے میں مزید پڑھیں۔
TradingView چارٹ
TradingView آپ کو مندرجہ ذیل فعالیتوں تک فوری رسائی فراہم کرتا ہے:
- 100+ اشارے
- ڈرائنگ ٹولز
- رنگ کی ترتیبات
نوٹ: کچھ اشارے (جیسے حجم سے متعلق فعالیت) دستیاب نہیں ہیں۔
TradingView اسٹوریز پر نظر آئے گا۔ آپ پروفائل اور پھر ترتیبات پر کلک کر کے TradingView تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ٹریڈنگ ٹرمینل پر کلک کریں اور TradingView منتخب کریں۔
میرا ٹریڈنگ ٹرمینل Exness پر کیوں سیٹ ہے؟
ڈیفالٹ طور پر، جب آپ اپنی Exness Trade ایپ انسٹال، ری انسٹال یا اپ ڈیٹ کریں گے تو ٹریڈنگ ٹرمینل Exness پر سیٹ ہو جائے گا۔ اپنے ترجیحی ٹریڈنگ ٹرمینلز پر منتقل ہونے کے لیے جیسے Exness، بلٹ ان MetaTrader 5 یا MetaTrader 5، ان مراحل کو فالو کریں:
- اپنی مرکزی اسکرین میں، پروفائل ٹیب پر جائیں۔
- Profile کے صفحہ میں، اسکرین کے بالائی دائیں کونے میں ترتیبات کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
- ترجیحات کے تحت، ٹریڈنگ ٹرمینل پر ٹیپ کرین۔
-
پھر آپ دستیاب ٹریڈنگ ٹرمینلز دیکھیں گے جن سے آپ انتخاب کر سکتے ہیں:
- Exness - اسے منتخب کرنے کا مطلب ہے کہ آپ ٹریڈنگ کیلئے موبائل ایپلیکیشن پر Exness ٹرمینل استعمال کریں گے۔
- بلٹ ان MetaTrader 5 - اگر آپ اس کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ Exness Trade ایپ چھوڑے بغیر بلٹ ان MT5 استعمال کر پائیں گے۔
- MetaTrader 5 ایپ - اسے منتخب کرنے کا مطلب ہے کہ آپ کو ٹریڈ کرنے کیلئے MT5 ایپ پر لے جایا جائے گا۔ لہذا، اگر آپ اسے منتخب کرتے ہیں تو اپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ آپ کے پاس فون پر MT5 ایپ انسٹال ہے۔
- اپنا ترجیحی ٹریڈنگ ٹرمینل منتخب کریں۔
نوٹ: سبھی مذکورہ بالا آپشنز صرف MT5 اکاؤنٹ میں ٹریڈنگ کرنے پر دستیاب ہیں۔ اگر آپ MT4 اکاؤنٹس پر ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو MT4 ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی۔ جب آپ ٹریڈ پر کلک کریں گے تو سسٹم آپ کو خودکار طور پر MT4 ایپ پر ری ڈائریکٹ کرے گا۔
مجھے اپنا توثیقی کوڈ کیوں موصول نہیں ہوا؟
اپنے ذاتی علاقے کے لیے اپنی منتخب کردہ سیکیورٹی کی قسم کا نوٹ لیں۔ اس صورت میں کہ آپ کی سیکورٹی کی قسم ای میل پر سیٹ ہو، آپ کے توثیقی کوڈز آپ کے رجسٹرڈ ای میل پتہ پر بھیجے جائیں گے چاہے Exness Trade ایپ یہ پیغام دکھائے 'وہ کوڈ درج کریں جو ہم نے آپ کے فون پر بھیجا ہے'۔
اسے چیک کرنے کیلئے:
- اپنے ذاتی علاقے میں لاگ ان کریں۔
- بنیادی مینو سے ترتیبات منتخب کریں اور پھر سیکورٹی کی ترتیبات ٹیب پر جائیں۔
- آپ کو اپنے اکاؤنٹ کیلئے فعال سیکورٹی کی قسم دکھائی دے گی۔
اگر آپ کی سیکیورٹی کی قسم فون پر سیٹ کی گئی تھی اور آپ کو پھر بھی Exness Trade سے توثیقی کوڈ موصول نہیں ہوتے ہیں تو براہ کرم معاونت کے لیے سپورٹ سے رابطہ کریں۔
مجھے Apple App Store یا Google Play Store میں Exness Trade ایپ کیوں نظر نہیں آ رہی ہے؟
اگر آپ کو Apple App یا Google Play Store میں Exness Trade ایپ نہ ملے تو یہ ممکن ہے کہ ہم بدقسمتی سے آپ کی رہائش کے ملک سے کلائنٹس کو قبول نہیں کرتے ہیں۔
اگر آپ کے پاس پہلے ہی ایپ موجود ہے تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اسے غیر انسٹال نہ کریں کیونکہ اسے واپس حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
اس سے متعلق مزید معلومات کیلئے، یہاں کلک کر کے ان ممالک کی فہرست دیکھیں جہاں سے ہم کلائنٹس قبول نہیں کرتے ہیں۔
اگر آپ کا مسئلہ یہاں درج نہیں ہے یا موزوں طریقے سے حل نہیں ہوا ہے تو براہ کرم موضوع تجویز کریں تاکہ ہم اسے اس صفحہ پر شامل کر سکیں، یا مزید معاونت کیلئے Exness سپورٹ> سے رابطہ کریں۔